احتجاجی تحریک: پی ٹی آئی اسلام آباد نے اپنی حکمت عملی کا اعلان کردیا
اشاعت کی تاریخ: 4th, August 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اسلام آباد نے اعلان کیا ہے کہ بانی چیئرمین عمران خان کی رہائی کے لیے 5 اگست بروز منگل یونین کونسل کی سطح پر پُرامن احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج کا منصوبہ، انتظامیہ نے اضافی سیکیورٹی مانگ لی
تنظیم کے ریجنل صدر عامر مغل کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق تمام کارکنان اپنے متعلقہ یونین کونسل صدور اور تنظیموں سے مشاورت کے بعد اپنے علاقوں میں پُرامن احتجاج کا انعقاد کریں۔
کارکنوں سے کہا گیا ہے کہ وہ پارٹی کی پالیسی، ہدایات اور آئینی دائرہ کار کے اندر رہتے ہوئے احتجاج میں بھرپور شرکت کریں، لیکن ہر ممکن کوشش کریں کہ کسی بھی صورت میں گرفتاری سے بچیں۔
عامر مغل نے کارکنان کو صبر، حوصلے، جذبے اور حکمت سے جدوجہد جاری رکھنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک طویل جنگ ہے جو نظم و ضبط کے ساتھ ہی جیتی جا سکتی ہے۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ مظاہروں کا مقصد صرف عمران خان کی رہائی کے لیے آواز بلند کرنا ہے، اور کسی بھی قسم کی غیرقانونی یا اشتعال انگیز سرگرمی سے گریز کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کیخلاف کریک ڈاؤن، لاہور میں 200 سے زیادہ کارکنان گرفتار، اسلام آباد انتظامیہ کا بھی انتباہ
واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اپنی گرفتاری کے 2 برس مکمل ہونے کے موقع پر حکومت مخالف احتجاج کا اعلان کیا، جبکہ حکومت نے بھی مظاہرین سے نمٹنے کی حکمت عملی طے کرلی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews احتجاجی حکمت عملی اعلان پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی عامر مغل وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: احتجاجی حکمت عملی اعلان پاکستان تحریک انصاف پی ٹی ا ئی وی نیوز پی ٹی ا ئی
پڑھیں:
تحریک انصاف نے اسلام آباد میں احتجاج اور جلسہ منسوخ کردیا
سٹی42: تحریک انصاف نے اسلام آباد میں احتجاج اور جلسہ منسوخ کردیا.
تحریک انصاف کی جانب سے 5 اگست کے احتجاج میں عوام کی شرکت کی امیدیں ختم ہونے کے بعد اپنے "ملک گیر احتجاج" کی تاریخ پانچ اگست سے بڑھا کر اس میں 14 اگست (پاکستان کے یومِ آزادی) تک توسیع کرنے کی بات کی جا رہی ہے۔
اسلام آباد میں تحریک انصاف نے جس "احتجاج" کے لئے کئی ہفتے کوشش کی اس کو عوام کی توجہ حاصل نہ ہو سکی جس کے بعد آج پی ٹی آئی اسلام آباد نے اپنا احتجاج اور جلسہ منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا۔
پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت نے سب مفروروں سمیت تمام ارکان پارلیمنت کو اڈیالہ جیل طلب کر لیا
ابتدا مین یہ بتایا گیا کہ اب قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے حلقوں کی بنیاد پر اضلاع اور قصبوں میں احتجاج ہوگا۔ اس کے بعد شام کو بتایا گیا کہ ارکانِ قومی اسمبلی اور سینیٹر اپنے اپنے حلقوں مین کوئی احتجاج نہین کرین گے بلکہ سب اسلام آباد آئیں گے جہاں وہ راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج کریں گے۔
Waseem Azmet