اسکاٹ لینڈ میں 80 میل فی گھنٹہ کی ہواؤں سے تباہی، سفری نظام متاثر
اشاعت کی تاریخ: 5th, August 2025 GMT
اسکاٹ لینڈ سمیت برطانیہ کے مختلف علاقوں میں طوفان ’فلورِس‘ نے 80 میل فی گھنٹہ کی تیز ہواؤں کے ساتھ شدید تباہی مچائی، جس کے باعث پیر کی شب 43 ہزار سے زائد گھروں کی بجلی منقطع ہو گئی۔
ہوائی، ریلوے اور بحری سفر شدید متاثر ہوا جبکہ کئی تقریبات منسوخ کر دی گئیں، جن میں ایڈنبرا میلٹری ٹیٹو اور فرنج بائے دی سی شامل ہیں۔ شمالی اسکاٹ لینڈ اور دیگر علاقوں میں درخت اکھڑ گئے اور گاڑیاں الٹ گئیں۔
مزید پڑھیں: پنجاب میں مون سون کی شدت برقرار، مختلف شہروں میں موسلا دھار بارشیں، انتظامیہ الرٹ
نیٹ ورک ریل اسکاٹ لینڈ کا کہنا ہے کہ راستوں سے ملبہ ہٹانے کا کام منگل کی صبح تک جاری رہے گا۔ طوفان کے بعد موسمی صورتحال بدستور غیر یقینی ہے۔
محکمہ موسمیات نے شمالی علاقوں میں ’زندگی کے خطرے‘ سے خبردار کیا ہے جبکہ کیلڈونین فیری سروسز نے متعدد ٹرپ منسوخ کر دیے ہیں۔
ماہرین نے شہریوں کو متنبہ کیا ہے کہ وہ درختوں، ساحلی علاقوں اور جنگلات سے دور رہیں۔ اس طوفان کے بعد برطانیہ میں اگست کے مہینے میں آنے والے طوفانوں کی تعداد 6 ہوگئی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
80 میل فی گھنٹہ اسکاٹ لینڈ محکمہ موسمیات.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسکاٹ لینڈ محکمہ موسمیات اسکاٹ لینڈ
پڑھیں:
نیوزی لینڈ کے ٹم سیفرٹ ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر ہوگئے
نیوزی لینڈ کے وکٹ کیپر بیٹر ٹم سیفرٹ ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر ہو گئے۔
نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق ٹم سیفرٹ کی ڈومیسٹک میچ کے دوران انگلی ٹوٹ گئی ہے، ان کی جگہ مچ ہے کو اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔
نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔ سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ کل کھیلا جائے گا۔