پاکستانی طلبہ کے لیے شیوننگ اسکالرشپس کی درخواستوں کی وصولی کا آغاز
اشاعت کی تاریخ: 5th, August 2025 GMT
پاکستانی طلبہ کے لیے مکمل فنڈڈ ماسٹرز ڈگری کے لیے برطانیہ کی باوقار شیوننگ اسکالرشپس کی درخواستیں منگل (5 اگست) سے کھل گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے سرکاری ملازمین کے لیے جاپانی جامعات میں اسکالرشپ حاصل کرنے کا نادر موقع، 26 لاکھ ڈالر مختص
شیوننگ برطانوی حکومت کا عالمی اسکالرشپ پروگرام ہے جو ان افراد کی معاونت کرتا ہے جن میں مضبوط قیادت کی صلاحیت ہو اور جو اپنی کمیونٹی اور ملک میں مثبت تبدیلی لانا چاہتے ہوں۔
یہ اسکالرشپس ان پیشہ ور افراد کے لیے ہیں جنہیں گریجویشن کے بعد کم از کم 2 سال کا کام کا تجربہ حاصل ہو۔
اس اسکالرشپ میں ٹیوشن فیس، پروازوں کا خرچ، ویزا فیس اور رہائش و روزمرہ اخراجات کے لیے ماہانہ وظیفہ شامل ہے۔ امیدوار ایک سال تک برطانیہ میں رہائش کے دوران تعلیم حاصل کریں گے۔ اس دوران وہ پیشہ ورانہ اور علمی طور پر ترقی کریں گے، عالمی سطح پر نیٹ ورک بنائیں گے، برطانوی ثقافت کا تجربہ حاصل کریں گے اور برطانیہ کے ساتھ دیرپا مثبت تعلقات قائم کریں گے۔
برطانوی ہائی کمشنر کی پاکستانی طلبہ کو درخواست دینے کی دعوتپاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے مستقبل کے رہنماؤں کو شیوننگ اسکالرشپ کے لیے درخواست دینے کی دعوت دی ہے۔
مزید پڑھیے: امریکی و برطانوی سفیر پاکستانی سیاستدانوں سے ملاقاتیں کیوں کر رہے ہیں؟
جین میریٹ کا کہنا ہے کہ چیوننگ پروگرام صرف عالمی معیار کی تعلیم ہی نہیں فراہم کرتا بلکہ خود کو نکھارنے کا موقع، عالمی سطح پر تعلقات بنانے کے نیٹ ورک اور مقصد کے ساتھ قیادت کرنے کا اعتماد بھی فراہم کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر آپ میں قیادت کی صلاحیت اور تبدیلی لانے کی خواہش موجود ہے تو میں آپ کو بھرپور انداز میں درخواست دینے کی ترغیب دیتی ہوں۔
باصلاحیت پاکستانی طلبہ5 تا 7 اکتوبر 2025 برطانیہ کی یونیورسٹیوں میں مکمل فنڈڈ ماسٹرز ڈگری کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔ امیدواروں کو قیادت، اثر و رسوخ اور نیٹ ورکنگ کی صلاحیتوں کو حقیقی زندگی کی مثالوں کے ذریعے ثابت کرنا ہوگا۔
مزید پڑھیں: ایک اور پاکستانی ایئرلائن برطانیہ کے لیے اُڑان بھرنے کو تیار
شیوننگ پروگرام سنہ 1983 میں شروع ہوا اور آج اس کے 160 سے زائد ممالک سے 60 ہزار سے زیادہ سابق طلبہ ہیں۔ یہ دنیا کے سب سے معتبر اسکالرشپ پروگراموں میں شمار ہوتا ہے۔ پاکستان میں بھی 2 ہزار سے زائد شیوننگ کے سابق اسکالرز موجود ہیں جن میں سے کئی اپنے شعبے کے نمایاں رہنما ہیں۔
متوقع امیدوار chevening.
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
برطانیہ میں اسکالرشپ پاکستانی طلبہ کے لیے موقع شیوننگ اسکالرشپ مکمل فنڈڈ ماسٹرز ڈگری پروگرامذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: برطانیہ میں اسکالرشپ پاکستانی طلبہ کے لیے موقع شیوننگ اسکالرشپ شیوننگ اسکالرشپ پاکستانی طلبہ کریں گے کے لیے
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف برطانیہ کے 4 روزہ دورے پر لندن پہنچ گئے
وزیراعظم شہباز شریف برطانیہ کے 4 روزہ دورے پر لندن پہنچ گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 18 September, 2025 سب نیوز
لندن (سب نیوز )وزیراعظم شہبازشریف برطانیہ کے 4 روزہ دورے پر لندن پہنچ گئے۔وزیراعظم شہبازشریف نے جنیوا میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی عیادت کیلئے قیام کیا، نوازشریف کا آئندہ چند روز میں لندن آنے کا امکان ہے۔
وزیراعظم کے وفد میں وفاقی وزرا اسحاق ڈار، خواجہ آصف اور عطا تارڑ شامل ہیں، شہباز شریف لندن میں قیام کے دوران اعلی برطانوی حکام سے ملاقات کریں گے۔شہبازشریف پاکستانی بزنس وکمیونٹی قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے، وزیراعظم شہباز شریف پاکستانی کمیونٹی کے کنونشن سے خطاب کریں گے۔بعد ازاں وزیراعظم شہباز شریف 21 ستمبر کو برطانیہ سے امریکا روانہ ہو جائیں گے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپیپلزپارٹی کا پنجاب میں زرعی ایمرجنسی نافذ کرنے اور عالمی برادری سے مدد لینے کا مطالبہ پیپلزپارٹی کا پنجاب میں زرعی ایمرجنسی نافذ کرنے اور عالمی برادری سے مدد لینے کا مطالبہ چمن میں پاک افغان بارڈر ٹیکسی اسٹینڈ پر دھماکا، 5 افراد جاں بحق پاکستان کے ساتھ دفاعی معاہدہ: کیا سعودی عرب کے بعد دیگر عرب ممالک بھی حصہ بنیں گے؟ ریکوڈک منصوبے سے طویل المدتی سماجی و اقتصادی خوشحالی آئے گی، وفاقی وزیرخزانہ پاکستان اور چین کی دوستی وقت کی آزمائش پر پوری اتری: صدر آصف علی زرداری ڈریپ کو ایک بین الاقوامی معیار کی ریگولیٹری اتھارٹی بنانے کیلئے پر پرعزم ہیں،وزیر صحت مصطفی کمالCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم