سٹی42: پی ٹی آئی کی قیادت نے آج بانی کی رہائی کے لئے راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے سامنے  صرف ارکانِ پارلیمنٹ کے احتجاج کی کال دی تھی، کوئی رکن قومی اسمبلی اور سینیٹر احتجاج کے لئے اڈیالہ جیل کی طرف نہیں گیا۔ اس دوران آج "عمران خان سےملاقات" کیلئے جانے والی نورین نیازی، عظمیٰ خان اور علیمہ خان کو پولیس نے چکری روڈ پر روک دیا۔
 میڈیا اطلاعات کے مطابق  آج اڈیالہ جیل میں بانی سے ملاقات کرنے کے لئے کوئی نہیں پہنچا، بعض میڈیا اطلاعات کے مطابق  محمود اچکزئی، سلمان اکرم راجہ اور شاندانہ گلزار نے بھی آج اڈیالہ جیل کی طرف جانے کی کوشش کی تھی، پولیس نے بانی کی تین بہنوں کیی طرح ان کو بھی  روک دیا  اور واپس بھیج دیا۔
پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے بانی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کےلیے آنے والی ان کی بہنوں کو پولیس نے چکری روڈ پر روک دیا۔

الیکشن کمیشن نے پارلیمنٹ کے پانچ اور صوبائی اسمبلی کے تین ارکان کو نااہل قرار دے دیا،9 نشستیں خالی ہو گئیں

پولیس نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان ، عظمیٰ خان، نورین نیازی اور  بانی پی ٹی آئی کے کزن قاسم خان کو  چکری روڈ پر روکا۔

پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے لیڈر اور پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل کے ساتھ مل کر بنائے گئے اتحاد  تحریک تحفظ آئین کے رہنما محمود اچکزئی کو بھی چکری روڈ پر روکا گیا۔

بانی کے وکیل اور پی ٹی آئی کے رہنما پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ اور  پی ٹی آئی کی خاتون رہنما شاندانہ گلزار کو  بھی اڈیالہ جیل کی طرف جانے والی سڑک پر  روک دیا گیا۔

خاتون نے بوائے فرینڈ سے تحفے کے طور پر لیے آئی فونز فروخت کرکے اپنا گھر خرید لیا

 اسی دوران سی پی او  راولپنڈی خالد ہمدانی خود  اڈیالہ جیل گئے جہاں انہوں نے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

 پی ٹی آئی کے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر اڈیالہ جیل اور اس کے اطراف سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے اور  پولیس کی معمول سے کچھ زیادہ  نفری بھی تعینات کی گئی۔

گورکھپور  اور  داہگل پر پولیس ناکے قائم کئے گئے، رائٹ منیجمنٹ فورس کے خصوصی دستے بھی تعینات  رہے۔ لیکن اڈیالہ جیل کی طرف جانے والی سڑکوں پر پی ٹی آئی کے وہ لوگ نہیں آئے جن کا پولیس اور رائٹ مینیجمنٹ فورس کو انتظار تھا۔

4 روزہ تعطیلات، بڑی خوشخبری آگئی

 راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ نے  راولپنڈی اور اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے آج  اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ کر دی تھی اور  ہر قسم کے جلسے ،جلوس، ر یلیوں اور 4 سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔

راولپنڈی میں اڈیالہ جیل  سے آنے والی مصدقہ اطلاعات کے مطابق اڈیالہ جیل میں بانی سے ملاقات کرنے کے لئے کوئی نہیں آیا۔ منگل کی شام  جیل قواعد کے مطابق ملاقات کا وقت ختم ہونے کے بعد یہ کنفرم ہوا کہ آج بانی کے ساتھ کسی نے ملاقات نہیں کی۔

ہانگ کانگ میں طوفانی بارشوں نے 141 سالہ ریکارڈ توڑ دیا

آج بانی کے ساتھ ملاقات کرنے کے لئے آنے والے متوقع افراد کی فہرست میں کئی رہنما شامل تھے، کسی ایک بھی   رہنما کی ملاقات نہ ہوسگی 

پی ٹی آئی کے ترجمان  نیاز اللہ نیازی اور شمسہ کیانی نے بتایا کہ وپہ  گوگھ پور کے مقام پر موجود رہے۔ اس جگہ پر پولیس نے  چیک پوسٹ بنا رکھی تھی۔ اس جگہ سے آگے پی ٹی آئی کے کسی لیڈر کو نہیں جانے دیا گیا۔

Waseem Azmet.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: اڈیالہ جیل کی طرف پی ٹی ا ئی کے پی ٹی آئی کے مطابق پولیس نے نے والی روک دیا کے لئے

پڑھیں:

پی ٹی آئی کا اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج کا منصوبہ، انتظامیہ نے اضافی سیکیورٹی مانگ لی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ممکنہ احتجاج کے خدشے کے پیش نظر اڈیالہ جیل انتظامیہ نے اضافی سیکیورٹی مانگ لی۔

سپرنٹنڈنٹ جیل عبدالغفور انجم نے سٹی پولیس آفیسر (سی پی او) راولپنڈی کو تحریری طور پر مطلع کرتے ہوئے کہا ہے کہ جیل میں 7700 قیدی موجود ہیں جبکہ گنجائش محض 2174 کی ہے، جن میں سیاسی اور دہشتگردی کے قیدی بھی شامل ہیں، جس سے سیکیورٹی خدشات کئی گنا بڑھ گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کیخلاف کریک ڈاؤن، لاہور میں 200 سے زیادہ کارکنان گرفتار، اسلام آباد انتظامیہ کا بھی انتباہ

خط میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے 5 اگست کو اڈیالہ جیل کے باہر مظاہرے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے، جس کے پیش نظر داہگل چیک پوسٹ سے جیل کے گیٹ نمبر 5 تک پولیس فورس تعینات کی جائے، بیریئرز لگائے جائیں اور فول پروف نگرانی کی جائے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔

جیل حکام نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ دفعہ 144 کے نفاذ کے باوجود اگر کوئی غیر قانونی اجتماع ہوا تو سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ اس ضمن میں ہوم ڈپارٹمنٹ، آئی جی جیل خانہ جات اور آر پی او سے بھی رابطہ کیا گیا ہے تاکہ سیکیورٹی کے تمام پہلو مکمل طور پر محفوظ بنائے جا سکیں۔

ادھر پی ٹی آئی کی جانب سے احتجاجی پلان کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق پارٹی نے اپنے تمام ارکان قومی اسمبلی اور سینیٹرز کو اسلام آباد طلب کر لیا ہے، جو اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج میں شرکت کریں گے، جبکہ صوبائی اسمبلیوں کے ارکان اپنے اپنے حلقوں میں مظاہرے کریں گے۔

اسی ممکنہ احتجاج کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ کی صدارت میں ڈسٹرکٹ انٹیلیجنس کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس کے بعد ضلعی انتظامیہ نے راولپنڈی بھر میں فوری طور پر دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق یہ پابندی 10 اگست تک برقرار رہے گی، جس کے تحت چار یا زائد افراد کے اکٹھ، ریلیوں، جلسوں اور جلوسوں پر مکمل پابندی ہو گی۔

ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی غیر قانونی سرگرمی سے گریز کریں، بصورت دیگر قانون کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی احتجاج میں سرمیں گولی لگ کر زخمی ہونے والا رینجرجوان 3 ہفتوں بعد چل بسا

دوسری جانب اسلام آباد انتظامیہ نے بھی انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں دفعہ 144 نافذ ہے، کسی بھی غیرقانونی سرگرمی کا حصہ بننے والوں کے خلاف کارروائی کی جائےگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews احتجاج کا منصوبہ اڈیالہ جیل اضافی سیکیورٹی مانگ لی پی ٹی آئی عمران خان رہائی وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • بانی جیل میں انتظار کرتا رہا، چوری کھانے والے مجنوں پارلیمنٹ  سے ہی نہیں نکلے
  • عمران خان کی کال پر بھی اڈیالہ جیل کے باہر بڑا احتجاج نہ ہو سکا
  • عمران خان کی کال کے باوجود اڈیالہ جیل کے باہر بڑا احتجاج نہ ہوسکا
  • پی ٹی آئی احتجاج: اڈیالہ جیل کے باہر سیکیورٹی کے سخت انتظامات، کئی کارکنان گرفتار
  • پی ٹی آئی کا اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج کا منصوبہ، انتظامیہ نے اضافی سیکیورٹی مانگ لی
  • مفرور ارکان پارلیمنٹ احتجاج کیلئے اڈیالہ جیل نہیں آئیں گے؛  اندر کی کہانی
  • اڈیالہ جیل کے باہر پولیس کی اضافی نفری طلب کرلی گئی
  • 5 اگست کو پُرامن احتجاج کریں گے، اسلام آباد آنے کا کوئی پروگرام نہیں، اسد قیصر
  • بانی کے بیٹوں کا بیان بے بنیاد‘ کوئی قیدی ہیپاٹائٹس سے ہلاک نہیں ہوا: ترجمان اڈیالہ