سٹی 42: چیئرمین پی ٹی آئی  بیر سٹر  گوہر علی خان  نے سواڑی چوک میں احتجاجی مظاہرے سے خطاب کیا   جس میں انہوں نے  بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے دہائیاں دیں ، مذاکرات کرنے کی رضامندی ظاہر کی اور  راستہ نکالنے کی درخواست کی ۔
 بیرسٹر گوہر علی خان  نے حکومت، اداروں اور عدلیہ کو دو ٹوک پیغام دیتے ہوئے کہا خان صاحب کی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا، عوام اب خاموش نہیں بیٹھے گی،خان کی رہائی کی آواز ہر گلی، ہر چوک سے اٹھ رہی ہے،جتنی مرضی گرفتاریاں کر لیں، تحریک انصاف کی آواز نہیں دبے گی،عوام اب صبح شام یہی پوچھتی ہے، خان کو رہا کیوں نہیں کیا جا رہا؟

الیکشن کمیشن نے پارلیمنٹ کے پانچ اور صوبائی اسمبلی کے تین ارکان کو نااہل قرار دے دیا،9 نشستیں خالی ہو گئیں

 چیئر مین بیرسٹر گوہر نے کہا پی ٹی آئی سیاست میں تشدد اور سخت گیری کی قائل نہیں،27 سالہ جمہوری جدوجہد کی قربانیوں کو نظرانداز نہ کیا جائے،راستے بند نہ کریں، جمہوریت کے لیے راستہ نکالیں ،خان صاحب بات چیت کے لیے تیار ہیں، آئین و قانون کے دائرے میں رہ کر اور پی ٹی آئی اداروں کی عزت کرتی ہے، لیکن پارلیمان سب سے بڑا ادارہ ہے،سنجیدہ آوازوں کو سزا دے کر پارلیمان کی حیثیت کمزور کی جا رہی ہے،عوام کی نظروں میں اداروں کا وقار متاثر ہو رہا ہے،بشرٰی بی بی 17 جنوری سے جیل میں، کیس کی سماعت تاحال نہ ہو سکی،اگر انصاف وقت پر ہو جاتا، تو احتجاج کی نوبت نہ آتی،نو مئی کی آڑ میں جمہوریت اور ملک کو نقصان نہ پہنچایا جائے

خاتون نے بوائے فرینڈ سے تحفے کے طور پر لیے آئی فونز فروخت کرکے اپنا گھر خرید لیا


چیئر مین پی ٹی آئی نےدہائیاں دیتے ہوئے  کہا خان صاحب کو رہا کریں، انصاف دیں، راستہ نکالیں،عدلیہ کی آزادی پر سوالات اٹھ رہے ہیں، چیف جسٹس نوٹس لیں،انصاف میں تاخیر معاشرے کی تباہی ہے، انصاف نہ ہو تو انتشار ہوتا ہے،خان صاحب کا کیس سنا جائے، عوام کی ایک ہی آواز ہے: خان کو رہا کرو،ملک کو ترقی کے راستے پر لانے کے لیے سیاسی حل نکالنا ہوگا

4 روزہ تعطیلات، بڑی خوشخبری آگئی

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: کے لیے

پڑھیں:

بانی پی ٹی آئی کی رہائی کو یقینی بنا کر دم لیں گے: بیرسٹر گوہر

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ اب ہم بانی پی ٹی آئی کی رہائی کو یقینی بناکر دم لیں گے۔

 پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے احکامات پر آج ریلیاں نکالی جا رہی ہیں،بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ میں بونیر میں ریلی کی قیادت کروں گا۔

  واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی کی قید کے خلاف تحریک انصاف نے آج یوم احتجاج کا اعلان کیا ہے۔

ٹی ٹونٹی سیریز ؛پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی ڈبلن میں بھرپور پریکٹس

 اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے وفاقی دارالحکومت میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے کہا کہ پیشگی اجازت کے بغیر کسی بھی قسم کے اجتماع یا اکٹھے ہونے پر پابندی ہے۔ 

 ڈی سی اسلام آباد کا کہنا تھا کہ کسی بھی غیرقانونی سرگرمی کا حصہ بننے والوں کی فوری گرفتاری ہو گی۔  

متعلقہ مضامین

  • بانی پی ٹی آئی کی رہائی کو یقینی بنا کر دم لیں گے: بیرسٹر گوہر
  • کوئی ڈیل نہیں ہوگی اب ہم عمران خان کی رہائی یقینی بنا کر دم لیں گے، بیرسٹر گوہر
  • عمران خان کی رہائی یقینی بناکر دم لیں گے: بیرسٹر گوہر
  • عمران خان کی رہائی کو یقینی بناکر دم لیں گے: بیرسٹر گوہر
  • 9 مئی کی دھند اب بیٹھنی چاہیے، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر
  • 9 مئی کی دھند اب بیٹھنی چاہیے، چیئرمین پی ٹی آئی
  • عمران خان کسی ڈیل سے نہیں عدالتی جنگ سے رہا ہونگے، بیرسٹر گوہر
  • عمران خان کسی ڈیل سے نہیں عدالتی جنگ سے رہا ہوں گے، بیرسٹر گوہر  
  • شوگر مافیا کا تعلق حکمران طبقے سے ہے، اسی لئے کوئی روکنے والا نہیں،بیرسٹر سیف