ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ پر قبضے کا معاملہ اسرائیل پر چھوڑ دیا
اشاعت کی تاریخ: 6th, August 2025 GMT
پورے غزہ پر اسرائیلی قبضے کے منصوبے سے متعلق سوال پر امریکی صدر نے کہا کہ انکی حکومت کی توجہ فلسطینیوں کے محصور علاقوں میں زیادہ غذا پہنچانے پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ کے باقی معاملے پر وہ کچھ نہیں کہہ سکتے، یہ زیادہ تر اسرائیل پر منحصر ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ پر قبضے کا معاملہ اسرائیل پر چھوڑ دیا۔
پورے غزہ پر اسرائیلی قبضے کے منصوبے سے متعلق سوال پر امریکی صدر نے کہا کہ ان کی حکومت کی توجہ فلسطینیوں کے محصور علاقوں میں زیادہ غذا پہنچانے پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ کے باقی معاملے پر وہ کچھ نہیں کہہ سکتے۔ یہ زیادہ تر اسرائیل پر منحصر ہوگا۔ واضح رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے منگل کو سینیئر سکیورٹی حکام سے ملاقات کی تھی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق نیتن یاہو نے غزہ پر مکمل فوجی قبضے کی حمایت کی جبکہ ٹرمپ انتظامیہ کا غزہ میں امداد کا انتظام امریکا کے زیرانتظام لینے کا منصوبہ ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: اسرائیل پر نے کہا کہ
پڑھیں:
صیہونی اپنے قیدیوں کو بھول جائیں، القسام کا پیغام
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج کے چیف آف اسٹاف ایال زامیر نے ابتدا میں نیتن یاہو کے غزہ پر حملے کے منصوبے کی مخالفت کی، تاہم بعد میں کابینہ کے دباؤ پر حملے پر رضامندی ظاہر کی۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے غزہ میں اسرائیلی قیدیوں کی تصاویر جاری کرتے ہوئے صہیونی دشمن پر واضح کیا ہے کہ غزہ پر حملہ کرکے انہیں اپنے قیدیوں کو زیادہ جلدی الوداع کہنا چاہیے۔ القسام نے ان قیدیوں کی الوداعی تصاویر شائع کرنے کے بعد اس بات پر زور دیا کہ جنگ بندی کو قبول کرنے میں نیتن یاہو کی ہچکچاہٹ اور ہٹ دھرمی اور غزہ پر حملہ کرنے اور زامیر (اسرائیلی فوج کے چیف آف اسٹاف) کا نتن یاہو کے حکم کے سامنے سر جھکانے کا فیصلہ ان (قیدیوں) کو موت سے دوچار کرے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج کے چیف آف اسٹاف ایال زامیر نے ابتدا میں نیتن یاہو کے غزہ پر حملے کے منصوبے کی مخالفت کی، تاہم بعد میں کابینہ کے دباؤ پر حملے پر رضامندی ظاہر کی۔