سعدیہ اقبال کی سالگرہ آئرلینڈ کے کلونٹارف کرکٹ گراؤنڈ میں منائی گئی
اشاعت کی تاریخ: 6th, August 2025 GMT
آئی سی سی رینکنگ میں نمبر ون ٹی 20 بولر سعدیہ اقبال کی سالگرہ آئرلینڈ کے کلونٹارف کرکٹ گراؤنڈ میں منائی گئی۔
سعدیہ اقبال نے ساتھی کھلاڑیوں کے ساتھ مل کر کیک کاٹا۔ ساتھی کھلاڑیوں اور کوچنگ و مینجمنٹ اسٹاف نے سعدیہ اقبال کو سالگرہ کی مبارکباد دی اور انکے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
سعدیہ اقبال کا کہنا تھا کہ انشاءاللہ آئرلینڈ کیخلاف پہلا میچ جیت کر خوشیاں دوبالا ہو جائیں گی۔
دریں اثنا پاکستان اور آئرلینڈ کی ویمنز کرکٹ ٹیموں کے درمیان ٹی 20 سیریز بدھ سے ڈبلن میں شروع ہوگی۔
بلند عزائم کے ساتھ جانے والی گرین شرٹس فاتحانہ آغاز کے لیے پُراعتماد ہیں، سیریز کے دیگر 2 میچز بھی اسی وینیو پر بالترتیب 8 اور 10 اگست کو شیڈول ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سعدیہ اقبال
پڑھیں:
طوفان فلورس نے برطانیہ کو ہلا کر رکھ دیا: پروازیں، ٹرینیں، فیسٹیول سب بند
لندن: طوفان "فلورس" کے باعث برطانیہ اور آئرلینڈ میں نظام زندگی بری طرح متاثر ہو گیا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق تیز ہواؤں اور موسلا دھار بارش کے باعث متعدد پروازیں، ٹرینیں اور کشتیاں منسوخ جبکہ تفریحی تقریبات ملتوی کر دی گئی ہیں۔
اسکاٹ لینڈ، آئرلینڈ، شمالی انگلینڈ اور یارکشائر میں تیز ہواؤں کا الرٹ جاری ہے۔ یارکشائر کے کئی تفریحی مقامات بند کر دیے گئے ہیں، جبکہ درخت گرنے اور سڑکوں پر رکاوٹوں کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے۔
برطانیہ کے مختلف حصوں میں ایمبر اور یلو وارننگز جاری کر دی گئی ہیں۔ اسکاٹ لینڈ میں صبح 10 بجے سے ایمبر وارننگ نافذ ہے جبکہ شمالی انگلینڈ، ویلز اور شمالی آئرلینڈ میں صبح 6 بجے سے یلو وارننگ جاری کی گئی۔
نیو کیسل کے شمال میں ریلوے سروسز بند کر دی گئی ہیں، پریسٹن کے شمال میں ریلوے مسافروں کو سفر نہ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ گلاسگو سے اسکاٹش جزیروں کی جانب تمام پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔
ایڈنبرا میں واقع پرنسز اسٹریٹ گارڈنز بند کر دیے گئے جبکہ نارتھ بیروک میں ہونے والا "فرنج بائے دی سی" فیسٹیول بھی ملتوی کر دیا گیا۔ ڈرائیوروں کو سخت احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔