امریکی فوجی اڈے فورٹ اسٹیورٹ میں مسلح شخص کی فائرنگ، ہلاکتوں کی اطلاع
اشاعت کی تاریخ: 6th, August 2025 GMT
امریکی ریاست جارجیا میں واقع فورٹ اسٹیورٹ فوجی بیس میں ایک مسلح شخص نے اندھا دھند فائرنگ کردی۔
امریکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کے اس واقعے میں ہلاکتوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، جبکہ واقعے کے فوراً بعد فورٹ اسٹیورٹ بیس کو مکمل طور پر بند کردیا گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ فوجی اڈے کے سیکنڈ آرمڈ بریگیڈ کامبٹ ٹیم ایریا میں پیش آیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews امریکی ریاست جارجیا فائرنگ مسلح شخص ہلاکتیں وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: امریکی ریاست جارجیا فائرنگ ہلاکتیں وی نیوز
پڑھیں:
واشنگٹن میں امریکی فوجی ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، چار اہلکار سوار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
واشنگٹن: امریکی ریاست واشنگٹن میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہو کر تباہ ہو گیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست واشنگٹن میں فوجی ہیلی کاپٹر ایم ایچ-60 بلیک ہاک معمول کی تربیتی مشق کے دوران گر کر تباہ ہوگیا۔ حادثہ بدھ کی شب جوائنٹ بیس لیوس میک کارڈ کے قریب پیش آیا، جس میں چار فوجی سوار تھے۔
امریکی فوج کے ترجمان کے مطابق تباہ ہونے والا ہیلی کاپٹر 160ویں اسپیشل آپریشنز ایوی ایشن رجمنٹ کے اہلکاروں کے زیر استعمال تھا۔ حکام نے فی الحال فوجیوں کی صحت یا ممکنہ جانی نقصان کے حوالے سے کوئی باضابطہ تفصیلات فراہم نہیں کیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق حادثہ رات نو بجے کے قریب پیش آیا، جس کے نتیجے میں علاقے میں شدید آگ بھڑک اٹھی اور جمعرات کی صبح تک یہ آگ ایک ایکڑ رقبے تک پھیل گئی۔ اس وقت بھی فوجی ٹیمیں جائے حادثہ پر موجود ہیں اور سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
فوجی حکام نے کہا ہے کہ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں، جب کہ ماہرین تکنیکی پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لے رہے ہیں۔