انسٹاگرام کا نیا فیچر ’انسٹاگرام میپ‘، اسنیپ چیٹ کو ٹکر دینے کی کوشش
اشاعت کی تاریخ: 6th, August 2025 GMT
میٹا کے زیر ملکیت سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام نے اپنا نیا فیچر ’انسٹاگرام میپ‘ متعارف کرا دیا ہے، جس کا مقصد لوکیشن شیئرنگ کے میدان میں اسنیپ چیٹ کے مقبول فیچر ’اسنیپ میپ‘ کا مقابلہ کرنا ہے۔
یہ نیا فیچر صارفین کو اپنی موجودہ لوکیشن شیئر کرنے، دوستوں کی لوکیشن دیکھنے اور مقام سے منسلک مواد جیسے ریسٹورنٹس یا میوزک فیسٹیولز دریافت کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ تاہم یہ فیچر ڈفالٹ طور پر بند ہوگا اور صرف اُس وقت اپڈیٹ ہوگا جب ایپ کھولی جائے گی، یعنی اسے ریئل ٹائم میں استعمال نہیں کیا جاسکے گا۔
یہ بھی پڑھیں: کیا انسٹاگرام اور واٹس ایپ مارک زکربرگ کی ملکیت نہیں رہیں گے؟ فیصلہ عدالت کرے گی
اس فیچر کے تحت صارفین ڈائریکٹ میسج کے ذریعے اپنی موجودہ لوکیشن صرف ایک گھنٹے کے لیے شیئر کرسکتے ہیں۔ مزید یہ کہ، صارفین مخصوص مقامات پر پوسٹس اور مختصر ’نوٹس‘ بھی شیئر کرسکتے ہیں، جس سے میپ پر موجود مواد اور بھی دلچسپ بن جائے گا۔
انسٹاگرام کا یہ اقدام 2023 میں بند ہونے والے ایپ Zenly کے متبادل کے طور پر بھی دیکھا جارہا ہے، جو نوجوانوں میں مقبول لوکیشن شیئرنگ ایپ تھی۔
میٹا کی ملکیت والے اس پلیٹ فارم نے ایک اور نمایاں فیچر ری پوسٹس بھی لانچ کیا ہے، جو ٹک ٹاک کے شیئر اور ٹوئٹر کے ری ٹویٹ جیسی خصوصیات رکھتا ہے۔ یہ ری پوسٹس صارفین کے پروفائلز میں ایک علیحدہ ٹیب میں ظاہر ہوں گے اور دوستوں کی فیڈ میں بھی نظر آئیں گے، جس سے مواد تخلیق کرنے والوں کو فالوورز بڑھانے اور وسیع سامعین تک رسائی حاصل ہو سکے گی۔
یہ بھی پڑھیں: انسٹاگرام کے نئے کیروسل فیچر میں خاص کیا ہے؟
اس کے علاوہ، انسٹاگرام نے اپنی ریلز کے ’فرینڈز ٹیب‘ کو بھی دنیا بھر میں وسعت دے دی ہے، جہاں صارفین یہ دیکھ سکتے ہیں کہ ان کے دوست کن ریلز پر تبصرے، لائکس یا ری پوسٹس کررہے ہیں۔ ساتھ ہی صارفین کو شیئر کردہ سرگرمیوں پر مزید کنٹرول کے اختیارات بھی دیے گئے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news اسنیپ چیٹ انسٹاگرام ری پوسٹس میپ میٹا.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسنیپ چیٹ انسٹاگرام ری پوسٹس میپ میٹا ری پوسٹس
پڑھیں:
خیبر پختونخوا کے وزیر پختون یار کی بیٹی کو اغواء کرنے کی کوشش
پختون یار : فائل فوٹوخیبر پختونخوا کے وزیر پختون یار کی بیٹی کو اغواء کرنے کی کوشش کی گئی، جس کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ صوبائی وزیر پختونیار کی بیٹی کو اغوا کرنے کی کوشش کا مقدمہ تھانا میرا خیل بنوں میں درج کیا گیا ہے۔
ایف آئی آر میں کہا گیا کہ صوبائی وزیر کی بیٹی گھر کے قریب کھیل رہی تھی، ملزم بچی کو اٹھا کر لے گیا، تاہم بچی کے چیخنے پر ملزم اسے چھوڑ کر فرار ہوگیا۔