ایپل کا امریکا میں مزید 100 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 7th, August 2025 GMT
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اگست2025ء)امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے امریکا میں مزید 100 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔ عرب ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یہ اعلان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہائوس میں ایپل کے سی ای او ٹم کک کے ہمراہ کیا اور اسے امریکا میں ایپل کی جانب سے سب سے بڑی سرمایہ کاری قرار دیا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا کہ ایپل امریکہ میں مزید 100 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا جس سے اگلے چار سال میں اس کی مجموعی سرمایہ کاری 600 ارب ڈالر تک پہنچ جائے گی۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاکہ ایپل اپنے مقامی سپلائی چین پر اخراجات میں بڑے پیمانے پر اضافہ کرے گا۔ اس موقع پر انہوں نے ریاست کینٹکی میں آئی فون اسکرینز میں استعمال ہونے والے گلاس کی تیاری کے لیے نئے پیداواری مرکز کا بھی ذکر کیا۔(جاری ہے)
فروری میں ایپل نے اعلان کیا تھا کہ وہ امریکا میں 500 ارب ڈالر سے زائد خرچ کرے گا اور 20 ہزار افراد کو ملازمت دے گا ۔
یہ سرمایہ کاری ان منصوبوں میں توسیع ہے جو ایپل نے 2021 میں اعلان کیے تھے،جب اس نے کہا تھا کہ وہ امریکا میں 430 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا اور پانچ سال میں 20,000 نئی ملازمتیں پیدا کرے گا۔ ٹم کک نے اوول آفس میں کہا کہ صرف اس سال امریکی کارخانے 19 ارب چپس تیار کرنے جا رہے ہیں جو ایپل کے لیے 12 مختلف ریاستوں میں قائم 24 فیکٹریوں میں بنائی جائیں گی۔ٹرمپ نے دعوی کیا کہ یہ سرمایہ کاری ان کی انتظامیہ کی پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔انہوں نے کہاکہ یہ اس حتمی مقصد کی جانب ایک اہم قدم ہے کہ جو آئی فون امریکا میں فروخت ہوتا ہے، وہ یہیں بنایا بھی جائے۔بعد ازاں، ٹم کک نے وضاحت کی کہ اگرچہ آئی فون کے کئی پرزے امریکا میں تیار کیے جائیں گے مگر مکمل اسمبلنگ بیرون ملک ہی کی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ اگر آپ مجموعی طور پر دیکھیں تو ہم یہاں سیمی کنڈکٹرز، گلاس، فیس آئی ڈی ماڈیول تیار کر رہے ہیں اور یہ وہ چیزیں ہیں جو دنیا کے دیگر ممالک میں فروخت ہونے والی مصنوعات کے لیے بھی تیار کی جا رہی ہیں۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ارب ڈالر کی سرمایہ کاری امریکا میں کرے گا
پڑھیں:
چینی کمپنی نے گوادر پورٹ اتھارٹی کے ساتھ سرمایہ کاری کے معاہدے پر دستخط کیے
چینی کمپنی Xinning Enterprise نے گوادر پورٹ اتھارٹی کے ساتھ صنعتی و تجارتی سرمایہ کاری کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔
یہ اقدامات گوادر پورٹ کو ایک علاقائی ٹرانز شپمنٹ مرکز کے طور پر ترقی دینے، صنعتی منصوبوں کا آغاز، فری زون کی بہتر مینجمنٹ اور کچھ صنعتوں کی منتقلی کو شامل کرتے ہیں۔
چینی وفد کی فیڈرل وزیر میرے ٹائم کے ساتھ ملاقات کے دوران گوادر کو عالمی میری ٹائم صنعتی حب میں بدلنے کے سرکاری عزم پر بھی بات چیت ہوئی۔
اشتہار