امریکی اداکارہ، پروڈیوسر اور وائس اوور آرٹسٹ کیلی میک کینسر کے باعث 33 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں
مشہور امریکی اداکارہ، وائس اوور آرٹسٹ اور پروڈیوسر کیلی میک 33 برس کی عمر میں کینسر جیسے جان لیوا مرض کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے چل بسیں۔
کیلی کو رواں سال جنوری میں سینٹرل نروس سسٹم کے ایک نایاب اور مہلک کینسر ڈفیوز مڈلائن گلیوما کی تشخیص ہوئی تھی۔ تشخیص کے بعد انہوں نے انتہائی ہمت کے ساتھ اس مرض کا سامنا کیا۔

کیلی کی بہن کیتھرین کلیبینو نے اداکارہ کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک جذباتی پیغام میں ان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا ہم اپنی پیاری کیلی کے انتقال کے گہرے صدمے میں ہیں۔ وہ ایک چمکتا ہوا، پرجوش ستارہ تھیں، جو اب ہم سے جدا ہو چکا ہے۔
کیتھرین کے مطابق کیلی نے اپنی آخری سانسیں اپنی والدہ اور خالہ کی موجودگی میں لیں۔ انہوں نے اپنی بہن کی بہادری کو سراہتے ہوئے کہاوہ حیرت انگیز طور پر دلیر تھیں، اور مجھے ان پر بے حد فخر ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Kelley Mack (@itskelleymack)

کیلی میک، جن کا اصل نام کیلی لین کلیبینو تھا، 10 جولائی 1992 کو امریکی شہر سینسیناٹی میں پیدا ہوئیں۔ انہوں نے اپنے کیریئر کی شروعات کم عمری میں ٹی وی اشتہارات سے کی، جن میں ڈاکٹر پیپر، راس اسٹورز اور ڈیری کوئین جیسے برانڈز شامل تھے۔
کیلی نے کیلیفورنیا کی چیپمین یونیورسٹی سے فلم سازی میں ڈگری حاصل کی اور گزشتہ 11 سال سے لاس اینجلس میں مقیم تھیں۔
انہیں شہرت ٹی وی سیریز The Walking Dead کے نویں سیزن میں ایڈی کے کردار سے ملی، جبکہ وہ Chicago Med میں پینیلوپی جیکبز اور 9-1-1 جیسے شوز میں بھی نظر آئیں۔
ان کے فلمی کریڈٹس میں Broadcast Signal Intrusion Profile اور حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم Delicate Arch شامل ہیں۔
کیلی میک کی فنکارانہ صلاحیتوں اور حوصلے کو ان کے مداح ہمیشہ یاد رکھیں گے۔

 

Post Views: 7.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

لاکھوں دلوں پر راج کرنیوالی اداکارہ نادرہ کو دنیا سے رخصت ہوئے 30 برس بیت گئے

 پنجابی فلموں کی خوبصورت اور لاکھوں دلوں پر راج کرنے والی اداکارہ نادرہ کو دنیا سے رخصت ہوئے 30برس بیت گئے۔1968ء کو لاہور میں پیدا ہونے والی نادرہ کا فلمی سفر صرف 8 برسوں پرمحیط رہا، نادرہ نے درجنوں فلموں میں کام کیا اور ہر فلم میں ان کے رقص کو خوب پذیرائی ملی، انہوں نے سلطان راہی اور اظہار قاضی سمیت کئی ہیروز کے ساتھ کام کیا مگر اسماعیل شاہ کے ساتھ ان کی جوڑی سب سے زیادہ پسند کی گئی۔نادرہ کوسب سے پہلے ہدایت کار یونس ملک نے 1986ء میں اپنی فلم’’آخری جنگ‘‘ میں متعارف کرایا مگر فلم ’’نشان‘‘ پہلے ریلیز ہوگئی یوں یہ ان کی پہلی فلم بن گئی، اداکارہ شمی کے بعد نادرہ پاکستان فلم انڈسٹری کی دوسری اداکارہ تھیں جنہوں نے اپنے ہی نام پر بننے والی فلم میں ہیروئن کا کردار ادا کیا۔نادرہ نے اس وقت کی سپرسٹارز صائمہ، انجمن اور نیلی کی موجودگی میں اداکاری کا اپنا انداز اپنایا جس میں وہ کامیاب بھی رہیں، نادرہ کی مقبول فلموں میں لاہوری بدمعاش، گاڈ فادر، جوشیلے، محمدخان، شیرجنگ، یارانہ، ظلم دا سورج، دولت دے پجاری، جادوگرنی، ناچے ناگن، کمانڈو ایکشن، حکومت، تحفہ اور مس اللہ رکھی شامل ہیں۔نادرہ نے 1993ء میں سونے کے تاجر ملک اعجاز حسین سے شادی کی، شادی کے بعد انہوں نے شوبز کو خیرباد کہہ دیا تھا۔نادرہ کی ابھی کئی فلموں کی نمائش ہونا تھی کہ 6 اگست 1995ء کو انہیں گلبرگ لاہورمیں ایک ریسٹورنٹ کے باہر فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا، وہ میانی صاحب قبرستان میں آسودہ خاک ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • گلوکارہ آئمہ بیگ کی شادی کی خوبصورت تصاویر سامنے آگئیں
  • ماہرہ خان ساڑھی خریدے بغیر دکان سے کیوں بھاگ گئیں
  • لاکھوں دلوں پر راج کرنیوالی اداکارہ نادرہ کو دنیا سے رخصت ہوئے 30 برس بیت گئے
  •   معروف بھارتی اداکار چل بسے
  • شہناز گل کی طبیعت خراب، ہسپتال منتقل
  • مرسڈیزگاڑیوں کی ورکشاپ میں آگ لگ گئی، 15 سے زائد گاڑیاں جل گئیں
  • اداکارہ ماہم عامر کے دانت سے سوشل میڈیا صارفین کو مسئلہ کیا ہے؟
  • دوریاں اتنی بڑھ گئیں، سیاستدان ملنے سے گریزاں ہیں، اعظم نذیر تارڑ
  • بھارت کے ایک اور معروف مزاحیہ اداکار کسمپرسی کے عالم میں انتقال کرگئے