پی ایچ اے کا غریب ملازمین پر غیر منصفانہ پالیسی نافذ کرنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 8th, August 2025 GMT
دورِ نایاب :پی ایچ اے حکام نے مبینہ طور پر غریب ملازمین کے خلاف غیر منصفانہ پالیسی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت سینکڑوں ریٹائرڈ ملازمین کو ادویات کی سہولت معطل کرنے کا ایجنڈا تیار کیا گیا ہے۔
پی ایچ اے تھنک ٹینک افسران کاغریب مالیوں کے حقوق پرچھری چلانے کا ایجنڈا تیار کر لیاگیا،عمر بھر پی ایچ اے میں خدمات دینے والے آخری عمر میں ادویات سے محروم ہو جائینگے،پی ایچ اے کے ریگولیشنز میں ظالمانہ ترمیم کا ایجنڈا تیار کرلیا گیا،ایکٹ میں ریگولر ، کنٹریکٹ ،ریٹائرڈ ملازمین کو مفت ادویات کی فراہمی کی کلاز شامل ہیں،کلاز میں ترمیم کرکے حاضر سروس افسران نے ریٹائرڈ ملازمین کی بلی چڑھادی۔
لوکل گورنمنٹ بل 2025ء منظور، نیا بلدیاتی نظام متعارف کروانے کا فیصلہ
ذرائع کے مطابق 1400سے زائد پنشنرز عمر کے آخری حصے میں ادویات نہیں لے سکیں گے،ایل ڈی اے ،واسا سمیت بیشتر اداروں میں ریٹائرڈ ملازمین کومکمل سہولیات میسر تھی،پی ایچ اے افسران نے اپنی مراعات میں کمی کی بجائے ریٹائرڈ ملازمین کو نشانہ بنالیا،غیر منصفانہ ترمیم کو آج بورڈ اجلاس سے منظور کرایا جانا متوقع ہے۔
اس سے قبل پی ایچ اے نے کروڑوں کے وسائل مصنوعی خوبصورتی پر لگائے۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: ریٹائرڈ ملازمین کو پی ایچ اے
پڑھیں:
ریٹائرڈ پروفیسرز کو کنٹریکٹ پر بھرتی کرنےکا فیصلہ
ویب ڈیسک:محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ نے مختلف شعبوں میں ریٹائرڈ پروفیسرز کو کنٹریکٹ پر بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس سے ترقی کے منتظر نوجوان ڈاکٹرز کی ترقی اور مواقع متاثر ہو سکتے ہیں۔
اس فیصلے کے تحت پلاسٹک سرجری اور ریڈیالوجی کے شعبوں کے پروفیسرز، کارڈیالوجی اور پیڈیاٹرک کارڈیالوجی کی پروفیسر سیٹوں پر ریٹائرڈ ڈاکٹرز کو کنٹریکٹ پر رکھا جائے گا۔ پلاسٹک سرجری کے ایسوسی ایٹ پروفیسر کے عہدے بھی ریٹائرڈ ڈاکٹرز کنٹریکٹ پر بھرتی کیے جائیں گے۔
واٹس ایپ صارفین کیلئے خوشخبری ,اب بغیر فون نکالے ایپ استعمال کرنا ممکن
ریٹائرڈ ڈاکٹرز کی بھرتی کی شرط 65 سال تک کی عمر تک محدود ہے۔ محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ نے پہلے ہی 12 اسپیشلٹیز میں ایسوسی ایٹ پروفیسر کی سیٹوں پر ریٹائرڈ ڈاکٹرز کو کنٹریکٹ پر رکھا ہوا ہے۔