دریائی کٹاؤ کے باعث گلگت شندور روڈ 12 روز سے بند
اشاعت کی تاریخ: 8th, August 2025 GMT
---فائل فوٹو
گلگت شندور روڈ، خلتی کھٹم کے مقام پر دریائی کٹاؤ کے سبب 12 روز سے بند ہے۔
تحصیل پھنڈر اور گوپس کے بالائی علاقوں کا بھی زمینی رابطہ بدستور منقطع ہے۔
تحصیل پھنڈر اور گوپس میں خوراک اور دیگر ضروری اشیاء کی قلت کے سبب عوام پریشان ہیں۔
دوسری جانب ایڈیشنل ڈی سی شیر افضل نے کہا ہے کہ 3 روز سے سڑک کی بحالی کا کام جاری ہے، پورا پہاڑ کاٹ کر روڈ بحال کرنا ہے، کافی وقت لگ سکتا ہے۔
ایڈیشنل ڈی سی شیر افضل کا کہنا ہے کہ اپر چترال کے راستے خوارک ادویات پہنچانے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کشمیر اور گلگت بلتستان میں شدید بارشوں کا امکان، سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری
اسلام آباد:این ڈی ایم اے نے کشمیر اور گلگت بلتستان کے علاقوں میں 6 تا 7 اگست شدید بارشوں کے باعث ممکنہ سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری کر دیا۔
ممکنہ بارشوں کے نتیجے میں گلگت بلتستان کے علاقوں ہنزہ، گھانچے اور شگر میں اچانک سیلابی صورتحال اور ندی نالوں میں طغیانی متوقع ہے۔
کشمیر میں وادی نیلم، مظفرآباد، راولاکوٹ، پونچھ، ہٹیاں، باغ، حویلی، سدھنوتی، کوٹلی، بھمبر اور میرپور کے علاقوں میں بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال متوقع ہے۔
این ڈی ایم اے تمام متعلقہ اداروں کو ممکنہ خطرات کے حوالے سے بروقت آگاہی فراہم کر رہا ہے۔
این ڈی ایم اے کی جانب سے تمام متعلقہ اداروں کو ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات اور تیاری کی ہدایت جاری کر دی گئی۔
ممکنہ سیلابی صورتحال کے حوالے سے حساس علاقوں میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔