لاہور:سندر میں تیز رفتار کار کی ٹکر سے 3 افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 8th, August 2025 GMT
لاہور کینال روڈ پر تیز رفتار کار کی ٹکر سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔رپورٹ کے مطابق لاہور کے علاقے سندر میں تیز رفتار کار کی ریڑھی بانوں اور موٹرسائیکل سواروں سے ٹکر ہوئی، تینوں افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے، حادثے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں، جاں بحق افراد کی لاشوں کو فوری طور پر ضروری کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر کار ڈرائیور کوحراست میں لے لیا، مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
سندھ میں 9 اگست کو عام تعطیل کا اعلان
ویب ڈیسک: سندھ حکومت نے صوفی بزرگ حضرت شاہ عبد الطیف بھٹائی کے عرس مبارک پر صوبے بھر میں 9 اگست کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔
سیکرٹری کلچر سندھ محمد خان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ 282 واں تین روزہ عرس مبارک ہفتے سے شروع ہو گا، جس کیلئے کافی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ عرس کا افتتاح کرنے کے لئے وزیر ثقافت نے گورنرسندھ کو دعوت دیدی ہے۔ عرس کے موقع پر تمام محکموں کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔
ایف آئی اے نے بحریہ ٹاؤن اور ملک ریاض کی کرپشن کے ناقابل تردید ثبوت حاصل کرلیے ؛ وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ
انہوں نے بتایا کہ عرس کے موقع پر حیدر آباد میں اسلحہ کی نمائش پر پابندی ہو گی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
Ansa Awais Content Writer