سندھ میں 15 اگست کو تعطیل کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 8th, August 2025 GMT
کراچی:
محکمہ تعلیم سندھ نے چہلم امام حسینؓ کے موقع پر سرکاری و نجی اسکولز میں 15 اگست کو تعطیل کا اعلان کردیا جس کے بعد اب چار دن اسکول بند رہیں گے۔
محکمہ تعلیم سندھ نے اس حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کردیا جس کے مطابق چہلم امام حسینؓ کے موقع پر صوبے بھر میں 15 اگست کو تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔
واضح رہے کہ 14 تا 17 چار دن کے لیے تعلیمی ادارے بند رہیں گے، جعمرات 14 اگست کو جشن آزاد کی تعطیل ہے، 15 اگست کو چہلم امام حسینؓ جبکہ 16 اور 17 اگست کو ہفتہ اور اتوار ہونے کے سبب تعلیمی ادارے بند رہتے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اگست کو
پڑھیں:
حکومت سندھ کا9 اگست کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان
کراچی: (ویب ڈیسک) سندھ حکومت نے صوفی شاعر حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی کے عرس کے موقع پر 9 اگست کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔
سندھ کے سیکریٹری ثقافت محمد خان کے مطابق حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی کے 282ویں سالانہ عرس کی تقریبات ہفتے سے شروع ہوں گی جس کے لیے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیر ثقافت نے عرس کی افتتاحی تقریب میں گورنر سندھ کو مدعو کیا ہے۔ معاملات کوعرس کے دوران احسن طریقے سے چلانے کے لیے متعلقہ محکموں کو ہائی الرٹ کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ اس موقع پر حیدرآباد میں اسلحے کی نمائش پر پابندی عائد کردی گئی ہے اور اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
ان کا عرس ہر سال اسلامی مہینے صفر کی 14 تاریخ کو منایا جاتا ہے جس میں صوبہ بھر سے ہزاروں عقیدت مند شرکت کرتے ہیں۔ تین روزہ تقریبات میں دعائیں، صوفی موسیقی، ادبی نشستیں اور بھٹ شاہ میں ان کے مزار پر ہونے والی ثقافتی سرگرمیاں شامل ہیں۔
یاد رہے کہ بھٹ شاہ کے دیرپا اثرات کے اعتراف میں 2017 میں بھٹ شاہ کا 16 فٹ اونچا مجسمہ بھی نصب کیا گیا تھا۔
Post Views: 1