اعلامیہ میں کہا گیا کہ جسٹس (ر) ارشدحسین کے عہدہ سنبھالنے کے بعد جولائی میں کمیشن نے 70 کیسز نمٹائے اور 15 نئی شکایات رجسٹرڈ کیں جبکہ کمیشن نے گمشدہ افراد کے خاندانوں کی مالی معاونت کے لیے 50 لاکھ روپےکے پیکج پر عمل درآمد بھی شروع کردیا ہے۔  اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت نے جبری گمشدگیوں پر انکوائری کمیشن کی تشکیلِ نو کرتے ہوئے جسٹس (ر) سید ارشد حسین شاہ کو کمیشن کا چیئرمین تعینات کر دیا۔  جبری گمشدگیوں پر قائم انکوائری کمیشن کے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کمیشن کی تشکیل نو کرتے ہوئے جسٹس (ر) نذر اکبر ممبر سندھ، ریٹائرڈ جج محمد بشیر ممبر اسلام آباد اور جسٹس (ر) سید افسر شاہ کو ممبر خیبرپختونخوا تعینات کیا گیا ہے۔ کمیشن کے اعلامیہ کے مطابق جسٹس (ر) سید ارشد حسین شاہ کو انکوائری کمیشن کا چیئرمین تعینات کیا گیا ہے اور چیئرمین نے لاہور اور کراچی میں 50 سے زائد کیسز کی سماعت بھی کی ہے۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ جسٹس (ر) ارشد حسین کے عہدہ سنبھالنے کے بعد جولائی میں کمیشن نے 70 کیسز نمٹائے اور 15 نئی شکایات رجسٹرڈ کیں جبکہ کمیشن نے گمشدہ افراد کے خاندانوں کی مالی معاونت کے لیے 50 لاکھ روپےکے پیکج پر عمل درآمد بھی شروع کردیا ہے۔ 

اعلامیہ کے مطابق کمیشن کو اب تک مبینہ جبری گمشدگیوں سے متعلق 10 ہزار 607 کیسز موصول ہوئے اور 31 جولائی 2025 تک کمیشن نے 8770 کیسز (82 فیصد) کیسز نمٹا دیے۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین کمیشن کی پنجاب، خیبر پختونخوا، اسلام آباد، سندھ کے داخلہ سیکرٹریز، آئی جیز پولیس سے بھی ملاقاتیں ہوئیں جس میں چیئرمین کمیشن نے تمام صوبوں کی مشترکہ تفتیشی ٹیمز اورصوبائی ٹاسک فورسز پر رپورٹس بروقت جمع کرانے پر زور دیا۔ 

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: اعلامیہ میں کہا گیا جبری گمشدگیوں کمیشن کی گیا ہے

پڑھیں:

چودھری شجاعت نے باڈی بلڈرز فیڈریشن کے چیئرمین بننے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیدیا

سٹی 42 : مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے باڈی بلڈرز فیڈریشن کا چیئرمین بننے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیدیا۔

پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے وفد نے چودھری شجاعت حسین سے ملاقات  کی۔فیڈریشن کے صدر طارق حسن اور سیکرٹری سہیل انور اور دیگر نے چودھری شجاعت حسین کو فیڈریشن کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا ۔

 چودھری شجاعت حسین نے فیڈریشن کو 5 گولڈ میڈلز جیتنے پر مبارکباد دی۔صدر طارق حسن نے چودھری شجاعت حسین سے خصوصی طور پر فیڈریشن کے مالی معاملات اور سرپرستی کرنے کی درخواست بھی کی۔

کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ؛ پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ گیا

 چودھری شجاعت حسین نے گولڈ میڈل لینے والے باڈی بلڈرز کو کھانے کی دعوت دے دی۔چوہدری شجاعت حسین پہلے بھی کھیلوں کے فروغ اور فیڈریشن کی مدد کرنے میں ہمیشہ سب سے آگے رہے ۔

 ق لیگ کے مطابق باڈی بلڈرز فیڈریشن کے حوالے سے چودھری شجاعت حسین کے چیئرمین بننے کی خبریں بے بنیاد ہیں۔فیڈریشن میں چیئرمین کا عہدہ ہے اور نہ ہی چودھری شجاعت حسین نے کوئی عہدہ قبول کیا ہے ۔

 چودھری شجاعت حسین پاکستان کے سابق وزیراعظم اور سینئرسیاستدان ہیں۔چودھری شجاعت حسین شروع سے ہی عہدوں کے بغیر عوام اور کھلاڑیوں کی خدمت کرتے آ رہے ہیں۔ 

سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان دفاعی معاہدہ سے دنیا میں نئی تاریخ رقم ہوگئی؛ گورنر پنجاب

متعلقہ مضامین

  • صحیح جج تعینات ہوں گے تو اعلیٰ عدالتوں تک چیزیں ٹھیک ہو جائیں گی‘ جسٹس محسن کیانی
  • سپریم کورٹ: پنجاب حکومت کی اپیلیں خارج ، جبری ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن دینے کا حکم
  • سپر ٹیکس کیس: آرٹیکل 10 اے فئیر ٹرائل سے متعلق ہے، ٹیکس سے اس کا کیا تعلق؟. جسٹس علی مظہر کا استفسار
  • صحیح جج تعینات ہوں گے تو اعلیٰ عدالتوں تک چیزیں ٹھیک ہو جائیں گی، جسٹس محسن کیانی
  • جبری زیادتی اور گینگ ریپ کیسز میں راضی نامہ جرم قرار، گرفتار کرنے کا حکم
  • چوہدری شجاعت حسین باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے چیئرمین بنے ہیں؟ مسلم لیگ ق کا ردعمل آگیا
  • چودھری شجاعت نے باڈی بلڈرز فیڈریشن کے چیئرمین بننے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیدیا
  • پشاور ہائیکورٹ، فوجداری نظام عدل میں خامیوں کیخلاف درخواستوں پر لارجر بینچ تشکیل
  • پشاور ہائیکورٹ، فوجداری نظام عدل میں خامیوں کے خلاف درخواستوں پر لارجر نینچ تشکیل
  • بلوچستان کانسٹیبلری کے ہیڈکوارٹرز میں امن و امان سے متعلق اہم اجلاس