این اے129 میں دو امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل
اشاعت کی تاریخ: 8th, August 2025 GMT
عثمان خادم کمبوہ،راؤدلشاد: لاہور میں میاں اظہر کی وفات سے خالی ہونے والی قومی اسمبلی کی نشست حلقہ این اے 129 کے ضمنی الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی شیدول کے مطابق جاری ہے۔
مسلم لیگ کے سید علی سرور گیلانی کے کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی مکمل ہو گئی،سید علی سرور گیلانی کے کاغذات نامزدگی منظورکر لئے گئے۔
مسلم لیگ ن کے رہنما حافظ نعمان کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل بھی مکمل ہوگیا،حافظ نعمان نے ریٹرننگ افسر کے روبرو پیش ہوکر کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل کروائی۔
10 مرلہ میں 2 پودے ،1کنال میں 4 پودے لگانے کی پابندی
امیداروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال دس اگست تک جاری رہے گی۔
Waseem Azmet.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: کے کاغذات نامزدگی کی
پڑھیں:
دوہری شہریت، الیکشن کمشن نے امیتاز محمود کیخلاف نااہلی درخواست مسترد کر دی
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) الیکشن کمشن آف پاکستان نے دوہری شہریت کیس کا فیصلہ سنا دیا۔الیکشن کمشن نے سنی اتحاد کونسل کے ایم پی اے امتیاز محمود کی نا اہلی کی درخواست مسترد کر دی، درخواست رشدہ لودھی اور نعیم شہزاد نے دائر کی تھی۔ ایم پی اے امتیاز محمود پر کینیڈین شہریت چھپانے کا الزام تھا، الیکشن کمشن نے شہریت ترک کرنے کا سرٹیفکیٹ قبول کیا۔ امتیاز محمود نے 10 دسمبر 2022ء کو کینیڈین شہریت ترک کی، کاغذات نامزدگی 21 دسمبر 2023ء کو جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی سے قبل شہریت ترک کی جا چکی تھی۔ کمشن نے دلائل سننے کے بعد ریفرنس خارج کر دیا۔ ریفرنس کے مطابق نعیم شہزاد کو دوسرا کامیاب امیدوار قرار دینے کی استدعا کی گئی تھی۔کمشن نے قرار دیا کہ امتیاز محمود نے قانون کی خلاف ورزی نہیں کی، فیصلہ ممبران نثار درانی، شاہ جتوئی، بابرحسن، اکرام اللہ نے دیا۔