بھولا کے کردار سے شہرت حاصل کرنے والے عمران اشرف اب بھارتی پنجابی فلم انڈسٹری میں قدم رکھ رہے ہیں۔

عمران اشرف کی پہلی فلم "اینا نوں رہنا سہنا نی آوندا" کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔ اس فلم میں وہ ایک غیر قانونی تارک وطن کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

فلم کی کہانی مزاح، جذبات اور سماجی مسائل کا حسین امتزاج ہے۔ عمران اشرف کے ساتھ بھارتی پنجابی گلوکار جسی گل بھی نمایاں کردار میں موجود ہیں۔

فلم کے ٹریلر کو مداحوں نے خوب سراہا ہے اور سوشل میڈیا پر عمران اشرف کو بے پناہ دعائیں دی جا رہی ہیں۔

یاد رہے کہ بھارت میں مودی سرکار کے انتہا پسندوں نے کسی بھی پاکستانی اداکار کی فلم پر غیر اعلانیہ پابندی عائد کر رکھی ہے۔

فواد احمد کی فلم کو سینما گھروں کی زینت بننے سے روکا گیا اور ہانیہ عامر کی فلم کو بھی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔

اس کے باوجود پاکستانی اداکار عمران اشرف کا کسی بھارتی پنجابی فلم میں کرنا اس بات کی دلیل ہے کہ بھارتی فلم انڈسٹری کو پاکستانی فنکاروں کو ضرورت ہے۔

یاد رہے کہ اس فلم کو پہلے 16 مئی کو ریلیز کیا جانا تھا تاہم اب یہ 22 اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

 

 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

اداکاراؤں کی طرح اداکار بھی بوٹوکس کرواتے ہیں، ایاز سموں

کراچی (نیوز ڈیسک )معروف ٹی وی میزبان و کامیڈین ایاز سموں نے کہا ہے کہ اداکاراؤں کی طرح مرد اداکار بھی بوٹوکس کرواتے ہیں اور انہیں ایسے پروسیجرز کروانا غلط نہیں لگتا۔

ایاز سموں نے حال ہی میں ’سنو ٹی وی‘ کے پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر گفتگو کی۔

پروگرام کے دران بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کپل شرما بہترین اداکار بھی ہیں لیکن اگر ان کی اداکاری نہیں چلی تو نہیں کوئی بات نہیں، وہ سب سے بہترین ٹی وی میزبان ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کپل شرما ٹی وی میزبانی سے اتنے پیسے کمالیتے ہیں تو انہیں اداکاری کی ضرورت ہی نہیں پڑتی۔

انہوں نے بتایا کہ انہیں پاکستان کے دیگر ٹی وی میزبانوں کی طرح اپنے ساتھ مزید کامیڈینز رکھنے کا شوق نہیں، انہیں تنہا پروگرام کرنا اچھا لگتا ہے۔

ایاز سموں نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ وکی پیڈیا سمیت دیگر ویب سائٹس پر ان کی عمر درست لکھی ہوئی ہے، وہ 38 سال کے ہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے کبھی اپنی عمر نہیں چھپائی، وہ صحت مند رہنے کے لیے خوش رہنے کی کوشش کرتے ہیں جب کہ وہ سخت ڈائٹ پر بھی یقین نہیں رکھتے۔

ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آج کل کے زمانے میں خواتین کی طرح مرد بھی بوٹوکس سمیت دیگر پروسیجرز کرواتے ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ بوٹوکس سمیت خوبصورتی کے دیگر پروسیجرز کروانے والے افراد سے دوسروں کو مسئلہ نہیں ہونا چاہیے، وہ اپنے پیسے خرچ کرتے ہیں، چہرہ بھی ان کا اپنا ہوتا ہے اور پروسیجرز کے سائڈ افیکٹس بھی وہ خود برداشت کرتے ہیں۔

ایاز سموں کے مطابق انہیں یقین ہے کہ خواتین کی طرح مرد بھی خوبصورتی بڑھانے کے پروسیجرز کرواتے ہوں گے، اداکاراؤں کی طرح اداکار بھی بوٹوکس کرواتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مردوں کے لیے بھی اب وہ تمام پروسیجرز آ چکے ہیں جو خواتین اپنی خوبصورتی بڑھوانے کے لیے کرواتی ہیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ کسی طرح کا خوبصورتی بڑھانے کا کوئی پروسیجرز نہیں کرواتے۔

متعلقہ مضامین

  • فریحہ اشرف کی خواتین صحافیوں کو اجتماع عام میں شرکت کی دعوت
  • مائیکل جیکسن کی بائیوپک کا پہلا ٹریلر ریلیز، موسیقی کے بادشاہ کا کردار کون نبھا رہا ہے؟
  • عبدالصمد کی جارحانہ اننگز، پاکستان کی سیمی فائنل میں انٹری
  • کراچی: نیٹی جیٹی پل پر ٹریلر کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق
  • دنیا بھر میں جاپانی ’الیکٹرک سالٹ‘ کی دھوم، متعدد اہم ایوارڈز اپنے نام کر لیے
  • ناکامی کا ذمہ دار کسی ایک کو نہیں قرار دیا جا سکتا، فہیم اشرف
  • کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟
  •  دلہن کی اپنی شادی میں ہیوی بائیک پر انوکھی انٹری،مہمان حیران
  • اداکاراؤں کی طرح اداکار بھی بوٹوکس کرواتے ہیں، ایاز سموں
  • سمیع خان فلم کی شوٹنگ کے دوران خطرناک حادثے سے بال بال بچ گئے