پی ٹی آئی میڈیا سیل پنجاب کے ہیڈ عہدے سے برطرف
اشاعت کی تاریخ: 10th, August 2025 GMT
سٹی 42: ہیڈ پی ٹی آئی میڈیا سیل پنجاب شایان بشیر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔
شایان بشیر کو عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا،چیف آرگنائزر پی ٹی آئی پنجاب عالیہ حمزہ نے نوٹیفکیشن جاری کیا
نوٹیفکیشن کے مطابق شایان بشیر نے غیر ذمہ دارانہ بیانات جاری کیے،غیر ذمہ دارانہ بیانات دینے پر شایان بشیر کو عہدے سے ہٹایا جاتا ہے
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: شایان بشیر
پڑھیں:
سی ٹی ڈی کی پنجاب میں کارروائیاں، 3 ماہ میں 89 دہشت گرد گرفتار
کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے پنجاب بھر میں گزشتہ 3 ماہ کے دوران 940 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے نتیجے میں 89 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔
سی ٹی ڈی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق لاہور اور راولپنڈی سے 14، فیصل آباد اور بہاولپور سے 7، جھنگ اور سرگودھا سے 6، ساہیوال سے 5، گوجرانوالہ سے 4 جبکہ بہاولنگر اور گجرات سے 3، 3 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیے: خیبرپختونخوا: 8 ماہ کے دوران دہشتگردی کے 605 واقعات میں 138 شہری شہید ہوئے، سی ٹی ڈی
سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار ہونے والے دہشت گردوں میں 55 کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے ہے، 5 کا تعلق داعش سے جبکہ 2، 2 دہشت گرد القاعدہ، حزب التحریر اور جیئے سندھ تنظیموں سے وابستہ ہیں۔
آپریشنز کے دوران 20.2 کلوگرام دھماکا خیز مواد، 85 ڈیٹونیٹرز، 183 فٹ سیفٹی فیوز وائر، 717 ممنوعہ تنظیموں کے پمفلٹس، میگزینز، ڈیٹونیٹنگ کورڈ، موبائل فونز اور نقدی برآمد کی گئی۔
یہ بھی پڑھیے: افغانستان سے پاکستان میں دہشتگردی ہورہی ہے، امن کیلئے کوئی بھی ایکشن لینا پڑا تو لیں گے، وزیراعظم شہباز شریف
سی ٹی ڈی نے مزید بتایا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف 87 مقدمات درج کر لیے گئے ہیں اور تفتیش جاری ہے۔ دہشت گرد اہم عمارتوں پر حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔
ادارے کا کہنا تھا کہ پنجاب کو محفوظ بنانے کے مقصد کے تحت کارروائیاں جاری رہیں گی اور کسی بھی دہشت گرد یا ریاست مخالف عنصر کو بخشا نہیں جائے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پنجاب دہشتگردی سی ٹی ڈی گرفتاری