ورلڈ گیمز اسنوکر ایونٹ: پاکستان کے محمد آصف کا چینی کھلاڑی کو شکست دے کر فاتحانہ آغاز
اشاعت کی تاریخ: 10th, August 2025 GMT
چین کے شہر چینگ ڈو میں جاری ورلڈ گیمز اسنوکر مقابلوں میں پاکستان کے کھلاڑی محمد آصف نے اپنے گروپ کے پہلے میچ میں زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چین کے زیالونگ لیانگ کو شکست دے دی۔
محمد آصف نے بیسٹ آف تھری سیریز میں 0-2 سے کامیابی حاصل کی، جہاں انہوں نے پہلا فریم 79-50 اور دوسرا فریم 77-24 کے اسکور سے اپنے نام کیا۔
اب محمد آصف کل اپنے دوسرے میچ میں جرمنی کے کھلاڑی الیگزینڈر وداو کے خلاف میدان میں اتریں گے۔
ورلڈ گیمز میں مینز اسنوکر کے مجموعی طور پر 12 کھلاڑی چار گروپس میں تقسیم کیے گئے ہیں، جن میں سے ہر گروپ سے 2 بہترین کھلاڑی کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
فاتحانہ آغاز محمد آصف ورلڈ گیمز اسنوکر ایونٹ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: فاتحانہ ا غاز ورلڈ گیمز
پڑھیں:
قوم اپنے شہداکی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی، صدرِ مملکت کا میجر طفیل محمد شہید کو خراجِ عقیدت
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اگست2025ء)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے میجر طفیل محمد شہید (نشانِ حیدر)کو ان کے 67 ویں یومِ شہادت پر زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ پوری قوم میجر طفیل محمد شہید (نشانِ حیدر)کی قربانی اور بہادری کو سلام پیش کرتی ہے ۔ جمعہ کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے کہا کہ آج سے 67 برس قبل میجر طفیل محمد شہید (نشانِ حیدر)نے دشمن کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے مادرِ وطن پر جان قربان کی ۔(جاری ہے)
صدرِ مملکت نے کہا کہ پوری قوم میجر طفیل محمد شہید (نشانِ حیدر)کی قربانی اور بہادری کو سلام پیش کرتی ہے۔صدرِ آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان آج ان عظیم سپوتوں کی قربانیوں کی بدولت محفوظ ہے۔صدرِ مملکت نے کہا کہ ہم اپنے عظیم ہیروز کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے ملک کی سلامتی کے لیے اپنی جانیں قربان کیں ۔ صدرِ نے کہا کہ میجر طفیل محمد شہید (نشانِ حیدر)کی قربانی قوم کے لیے مشعلِ راہ ہے ۔صدرِ مملکت نے کہا کہ قوم اپنے شہداکی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔صدرِ آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان کو اپنی بہادر افواج پر فخر ہے جو دشمن کا ہر محاذ پر بہادری سے مقابلہ کر رہی ہیں۔