چین ۔ امریکہ اسٹاک ہوم معاشی و تجارتی مذاکرات کا مشترکہ اعلامیہ جاری
اشاعت کی تاریخ: 12th, August 2025 GMT
بیجنگ : چین اور امریکہ نے چین ۔ امریکہ اسٹاک ہوم معاشی و تجارتی مذاکرات کا اعلامیہ جاری کیا ہے اور 12 اگست 2025 سے کئی اقدامات کے نفاذ پر اتفاق کیا۔منگل کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق اول، امریکہ 2 اپریل 2025 کے ایگزیکٹو آرڈر نمبر 14257 میں چینی مصنوعات ، جن میں ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے اور مکاو خصوصی انتظامی علاقے کی مصنوعات شامل ہیں، پر ایڈ ویلورم ٹیرف عائد کرنے کے اقدامات میں ترمیم جاری رکھے گا اور 12 اگست 2025 سے ایک بار پھر 24 فیصد ٹیرف کے نفاذ کو نوے دنوں کے لیے معطل رکھا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی ایگزیکٹو آرڈر میں طے شدہ ان مصنوعات پر باقی 10 فیصد ٹیرف برقرار رہے گا۔دوم ، چین ، ریاستی کونسل کے ٹیکسیشن کمیشن کے جاری کردہ 2025 نمبر 4 اعلان میں طے شدہ امریکی مصنوعات پر ایڈ ویلورم ٹیرف عائد کرنے کے اقدامات میں ترمیم جاری رکھے گا،12 اگست 2025 سے ایک بار پھر 24 فیصد ٹیرف کے نفاذ کو نوے دنوں کے لیے معطل رکھا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی ان مصنوعات پر باقی 10 فیصد ٹیرف برقرار رہے گا۔ نیز جنیوا مشترکہ اعلامیے کے مطابق، امریکہ کے خلاف غیر محصولاتی جوابی اقدامات کو معطل یا منسوخ کرنے کے لیے ضروری اقدامات کرے گا یا انہیں برقرار رکھے گا۔چین۔امریکہ اسٹاک ہوم معاشی و تجارتی مذاکرات ، جنیوا مشترکہ اعلامیے کے تحت قائم کردہ میکانزم کے فریم ورک میں منعقد ہوئے۔مذاکرات میں چین کی نمائندگی نائب وزیراعظم حہ لی فنگ نے کی جبکہ امریکہ کی جانب سے وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ اور تجارتی نمائندے جیمیسن گریر شامل رہے۔
Post Views: 5.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: فیصد ٹیرف
پڑھیں:
رہبر انقلاب اسلامی کا اہم خطاب
اسلام ٹائمز: رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے منگل 23 ستمبر کو ایرانی عوام سے خطاب کرتے ہوئے علاقائی حالات، ایران کے ایٹمی پروگرام اور امریکہ سے مذاکرات کے دعووں کے سلسلے میں کئی اہم نکات پر روشنی ڈالی۔ آپکے خطاب کے بعض نکات پر تبصرہ اس ویڈیو کلپ میں ملاحظہ فرمائیں۔ متعلقہ فائیلیںنقطہ نظر: ڈاکٹر راشد عباس نقوی
رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے منگل 23 ستمبر کو ایرانی عوام سے خطاب کرتے ہوئے علاقائی حالات، ایران کے ایٹمی پروگرام اور امریکہ سے مذاکرات کے دعووں کے سلسلے میں کئی اہم نکات پر روشنی ڈالی۔ آپ کے خطاب کے بعض نکات پر تبصرہ اس ویڈیو کلپ میں ملاحظہ فرمائیں۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial