وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ چار دن کی جنگ میں ہمارے دلیر جوانوں نے دشمن کو وہ سبق سکھایا جو اسے رہتی دنیا تک یاد رہے گا۔

نوجوانوں کے عالمی دن پر اسلام آباد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ قوم کو یوم آزادی کی مبارک باد پیش کرتا ہوں، آج کے دن ایک نیا پاکستان معرض وجود میں آیا۔

شہبازشریف نے کہا کہ 6 اور 10 مئی کو افواج پاکستان نے دشمن پر کاری ضرب لگائی، چار دن کی جنگ میں ہمارے دلیر جوانوں نے دشمن کو وہ سبق سکھایا جو اسے رہتی دنیا تک یاد رہے گا، پاک فضائیہ نے چار رافیل سمیت بھارت کے چھ طیارے گرائے، بھارت کا غرور دس مئی کو غرق ہوگیا۔
انہوں نے کہا کہ نوجوان محنت کریں، ہم محنت سے پاکستان کو عظیم مملکت بنائیں گے۔

Post Views: 6.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: نے کہا

پڑھیں:

غزہ میں جارحیت سے اسرائیل دنیا میں تنہا رہ جائے گا؛ یونانی وزیراعظم نے خبردار کردیا

یونان کے وزیر اعظم کیریاکوس مِتسوتاکِس نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں خبردار کیا ہے کہ غزہ میں جاری جنگ نہ صرف خطے بلکہ پوری دنیا کو شدید خطرات میں ڈال رہی ہے اور اس کے نتیجے میں اسرائیل عالمی تنہائی سے دوچار ہو سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دوسری جنگ عظیم کے بعد آج دنیا بھر میں سب سے زیادہ مسلح جنگیں ہو رہی ہیں اور ایسے حالات میں عالمی برادری پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ فوری اقدامات کرے۔

غزہ کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے مِتسوتاکِس نے زور دیا کہ عام شہریوں کا تحفظ اولین ترجیح ہونی چاہیے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کوئی بھی فوجی ہدف، چاہے وہ کتنا ہی اہم کیوں نہ ہو، ہزاروں بچوں کی شہادتیں، دس لاکھ سے زائد فلسطینیوں کی جبری بے دخلی اور انسانی المیے کو جواز فراہم نہیں کر سکتا۔

یونانی وزیر اعظم نے واضح کیا کہ ان کا ملک اسرائیل کے تحفظ کے حق کی حمایت کرتا ہے، مگر ساتھ ہی خبردار کیا کہ اگر غزہ میں جارحانہ پالیسی جاری رہی تو یہ اسرائیل کے اپنے مفاد کے خلاف ہوگا اور دنیا بھر میں اس کے حامیوں کی حمایت بتدریج کمزور پڑ جائے گی۔

انھوں نے دو ریاستی حل پر زور دیتے ہوئے جنگ بندی اور غزہ میں بڑے پیمانے پر انسانی امداد کی فوری فراہمی کا مطالبہ کیا تاکہ مزید تباہی اور انسانی جانوں کا نقصان روکا جا سکے۔

 

متعلقہ مضامین

  • پاکستان نے اقوامِ متحدہ میں بھارت کی حقیقت دنیا کے سامنے کھول کر رکھ دی
  • وزیراعظم دورہ امریکا مکمل کرکے جنیوا روانہ ہو گئے
  • بھارت دنیا بھر میں دہشتگردوں کی سرپرستی کو چھپا نہیں سکتا، اقوام متحدہ میں پاکستان کا کرارا جواب
  • شہباز شریف کا خطاب تاریخی، امہ کے جذبات کی بھرپور ترجمانی کی: عطا تارڑ
  • غزہ میں جارحیت سے اسرائیل دنیا میں تنہا رہ جائے گا؛ یونانی وزیراعظم نے خبردار کردیا
  • اسپیکر قومی اسمبلی کا وزیراعظم شہباز شریف کے اقوام متحدہ سے خطاب پر اظہارِ خیال
  • پاک فضائیہ نے بھارت کے 7 طیاروں کو ملبے کا ڈھیر بنایا
  • پاکستان دنیا سے دہشت گردی کا خاتمہ چاہتا ہے؛ وزیراعظم شہباز شریف کا جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب
  • معرکہ حق پاکستان کی عظیم فتح، پاک افواج نے ہندوستان کو شکست فاش دی: وزیراعظم
  • ’شریعت‘ سے متعلق صدر ٹرمپ کا بیان اسلاموفوبک، نسل پرستانہ اور عورت دشمن ہے، مئیر لندن صادق خان