Jang News:
2025-09-27@03:11:46 GMT

شیری رحمان کی تقریر کے دوران اپوزیشن کا احتجاج

اشاعت کی تاریخ: 12th, August 2025 GMT

شیری رحمان کی تقریر کے دوران اپوزیشن کا احتجاج

پارلیمان کے ایوان بالا میں پاکستان پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان کی تقریر کے دوران اپوزیشن ارکان نے احتجاج کیا۔

اپوزیشن ارکان نشستوں سے اٹھ گئے اور اسپیکر ڈائس کے سامنے جمع ہوئے اور شیری رحمان کی تقریر کے دوران احتجاج کیا۔

بانی سے جیل میں ملاقات نہ ہونے پر پی ٹی آئی کا قومی اسمبلی میں احتجاج

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنماؤں نے بانی چیئرمین سے جیل میں ملاقات نہ ہونے پر قومی اسمبلی احتجاج اور کارروائی کا بائیکاٹ کردیا۔

پی پی سینیٹر نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت میں سارے دوست ملک پاکستان سے دور ہوئے، اپوزیشن سے حکومت کی معاشی اور سفارتی کامیابیاں ہضم نہیں ہو رہیں۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں جیو نیوز سے گفتگو میں شیری رحمان نے کہا کہ امریکا کا بی ایل اے اور مجید بریگیڈ کو کالعدم فہرست میں شامل کرنا پاکستان کی واضح فتح ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نے ہمیشہ پاکستان کو انٹرنیشنل فورمز پر دہشت گردی سے منسلک کرنے کی کوشش کی، بھارت، بی ایل اے اور مجید بریگیڈ کی معاونت کر رہا ہے، اس کے شواہد موجود ہیں۔

پی پی سینیٹر نے مزید کہا کہ پاکستان نے بھارت کی جانب سے بلوچستان میں دہشت گرد تنظیموں کی معاونت کے ثبوت وقتاً فوقتاً اقوام متحدہ کو دیے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر، وزیراعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو سمیت ہم سب سفارتکاری کے محاذ پر کوشاں ہیں، امریکی صدر پاکستان کا نام لے کر شکریہ ادا کر رہے ہیں۔

شیری رحمان نے یہ بھی کہا کہ وائٹ ہاؤس یا کوئی عالمی ادارہ ثبوتوں کے بغیر کسی کو دہشت گرد ڈکلیئر نہیں کرتا، سب کو پتہ ہے کہ یہ دہشت گرد تنظیمیں بھارت سے لنک کرتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چاہے سفارت کاری سے ہو یا عسکری طریقے سے، ہم اپنا جواب دینا جانتے ہیں۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: نے کہا کہ

پڑھیں:

پاکستان دنیا سے دہشت گردی کا خاتمہ چاہتا ہے؛ وزیراعظم شہباز شریف کا جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب

سٹی 42: نیویارک  میں  اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس جاری ہے ، وزیراعظم شہبازشریف جنرل اسمبلی اجلاس سےخطاب کررہے تھے انہوں نے دہشت گردی ، جنگ  کو روکنے ، امن کا پرچم بلند کرنے اور کشمیریوں کے ساتھ  ساتھ فلسطینوں کے حقوق پر بھی آواز اٹھائی ، وزیر اعظم نے  پاکستان کی خودداری ،سالمیت پر حملہ کرنے والوں کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ  پاکستان  اپنا دفاع کرنا جانتا ہے ۔
شہباز شریف نے اپنی تقریر کا آغاز قرآنی آیات سے کیا،وزیراعظم نے سورۃالبقرہ کی آیت نمبر 217 کی تلاوت کی۔مندوبین نے تالیاں بجا کر وزیراعظم شہباز شریف کو خوش آمدید کہا۔
شہباز شریف نے  اقوام متحدہ میں  جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا دنیا تقسیم کا شکار ہوچکی ہے عالمی قوانین کی جان بوجھ کر خلاف ورزی کی جارہی ہے ،دنیا بھر میں تنازعات شدت اختیار کر چکے ہیں انسانی بحران بڑھتے جا رہے ہیں موسمیاتی تبدیلی کے خطرات منڈلا رہے ہیں ، عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کی جارہی ہے ۔
شہباز شریف نے اقوام متحدہ میں دنیا کے سامنے پاکستان کا مقدمہ پیش کرتے ہوئے کہا پاکستان نے بھارت کے 7 طیارے گرائے ،  ہم نے پاکستان پر حملہ آور مغرور دشمن کی ناک پھوڑ دی، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے جنگ میں بہترین قائدانہ کردار ادا کیا ،ایئر چیف ظہیر احمد بابر سدھو کی قیادت نے 7 بھارتی طیاروں کو ملبہ بنادیا، پہلگام واقعہ کو سیاسی طور پر استعمال کیا گیا، پاکستانی قوم بنیان مرصوص (آہنی دیوار) کے طور پر کھڑی رہی،پہلے ہی بتادیا تھا پاکستان بیرونی جارحیت کا بھرپور دفاع کرے گا،بھارت کو دیا گیا فیصلہ کن جواب تاریخ ہمیشہ یاد رکھے گی ، صدر ٹرمپ مداخلت نہ کرتے تو مکمل جنگ کے نتائج تباہ کن ہوسکتے تھے ،طاقت میں برتری کے باوجود پاکستان جنگ بندی پر آمادہ ہوا، پاکستان نے بھارت کے خلاف جنگ جیتی۔
پاکستان کی بھارت کو مربوط، مؤثر، بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکرات کی دعوت دی اور واضح الفاظ میں جنرل اسمبلی میں کہا سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کو اعلان جنگ تصورکیا جائے گا، وزیراعظم شہبازشریف نے مظلوم کشمیریوں کا مقدمہ بھی  اٹھادیا، ان کا کہنا تھا کہ پاک بھارت جنگ روکنے پر ٹرمپ امن کے نوبل انعام کے مستحق ہیں ۔
جنرل اسبملی میں خطاب کے دوران پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگتے رہے ۔
  وزیراعظم نے  کہا ہم نے بھارت سے جنگ جیتی اور امن کی بات کی ،بھارت کے خلاف ہر پاکستانی سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑا ہے ، ایک دن کشمیریوں کو حق خود اردایت مل کر رہے گا ، فسلطنیوں سے نا انصافی عالمی ضمیر پر داغ ہے ،  غزہ میں ہونے والا ظلم دنیا کاتاریک ترین باب ہے، پاکستان نے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا پاکستان 1967 سے پہلے کا فلسطین چاہتا ہے،آزادفلسطین کا دارالحکومت القدس شریف ہونا چاہئے، فلسطینیوں کی نسل کشی سراسر دہشت گردی ہے،قطر پر حملہ اسرائیل کے دہشت گردانہ رویہ کا عکاس ہے، مسلم سربراہان سے صدر ٹرمپ کی ملاقات سے غزہ میں جنگ بندی کی نئی شمع روشن کی ہے  ،  پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے ، پاکستان نے دہشت گردی کی جنگ کی بڑی قیمت چکائی ہے، ہم نے دہشت گردی کی جنگ میں ہزاروں جانوں کی قربانی دی ہے،۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا پاکستان دنیا سے دہشت گردی کا خاتمہ چاہتا ہے، اسلام آباد میں قتل ہونے والا لندن میں قتل ہونے کے برابر ہے،جعفرایکسپریس کو اغوا کرکے معصوم شہریوں کو قتل کیا گیا،انتہاپسندی سے دنیا کو خطرہ ہے، پاکستان نے بدترین سیلاب کا سامنا کیا، خوفناک سیلاب بستیوں کی بستیاں بہا لے گیا،دنیا کی ماحولیاتی تبدیلیوں میں پاکستان کا کوئی کردار نہیں،ترقی پذیرملک سے کس طرح توقع کی جاسکتی ہے کہ وہ ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹ سکے،پاکستان معاشی ترقی کے مربوط اقدامات کر رہا ہے، ٹی ٹی پی ، فنتہ الخوارج ، بی ایل اے افغان علاقوں سے پاکستان میں دہشت گردی کررہے ہیں ،افغان عبوری حکومت دہشت گرد گروپوں کے خلاف کارروائی کرے ،۔

مجسٹریٹ کافوڈاتھارٹی کی قبضےمیں لی گئی اشیاملزم کوسپرداری پردینےکاآرڈرکالعدم قرار

وزیر اعظم نے کہا سی پیک پاکستان کی ترقی میں کردار ادا کررہا ہے ۔ٹیکس اصلاحات اور دیگر اقدامات سے معشیت بہتر کررہے ہیں،معشیت کو مستحکم کرنے کے لیے بنیادی اصلاحات لائی گیں ،کشمیریوں کو یقین دلاتا ہوں کہ پاکستان ان کے ساتھ ہے ۔

متعلقہ مضامین

  • جنرل اسمبلی اجلاس، نیتن یاہو کی تقریر کے دوران وزیراعظم ہال میں داخل ہی نہیں ہوئے
  • پاکستان دنیا سے دہشت گردی کا خاتمہ چاہتا ہے؛ وزیراعظم شہباز شریف کا جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب
  • اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس: نیتن یاہو کی تقریر کے دوران وزیراعظم ہال میں داخل ہی نہیں ہوئے
  • اقوام متحدہ میں نیتن یاہو کی تقریر کے دوران مسلم ممالک کے ارکان کا واک آؤٹ، ہال خالی ہوگیا
  • ہندوتوا نظریہ ،نفرت ، انتہا پسندی کی علامت
  • کرکٹ: بھارت اور پاکستان کی ایک دوسرے کے کھلاڑیوں کے خلاف شکایت
  • تقریر کے دوران پرومٹر کی بندش؛ ٹرمپ نے اقوام متحدہ میں پیش آئے واقعے کو اپنے خلاف سازش قرار دے دیا
  • شہباز حکومت کو گھر بھیجیں گے ،اپوزیشن کا اعلان
  • ٹرمپ کی اقوام متحدہ آمد پر ایسکیلیٹر اچانک بند، تقریر کے دوران ٹیلی پرامپٹر نے بھی کام چھوڑدیا
  • مودی کی خارجہ پالیسی پر اپوزیشن کا کڑا وار، ’شائننگ انڈیا‘ عالمی تنہائی کا شکار