پاکستان کے 30 کروڑ ڈالر کے مقروض نکلے 5 ممالک
اشاعت کی تاریخ: 12th, August 2025 GMT
اسلام آباد: دنیا کے پانچ ممالک پاکستان کے مجموعی طور پر **30 کروڑ 45 لاکھ ڈالر** کے مقروض ہیں، اور یہ رقم گزشتہ کئی دہائیوں سے واجب الادا ہے۔
آڈٹ رپورٹ کے مطابق سری لنکا، بنگلا دیش، عراق، سوڈان اور گنی بساؤ ان ممالک میں شامل ہیں جنہیں حکومتِ پاکستان نے 1980 اور 1990 کی دہائی میں ایکسپورٹ کریڈٹ کی مد میں قرضے دیے تھے۔ موجودہ پاکستانی کرنسی میں یہ رقم 86 ارب روپے سے تجاوز کر چکی ہے۔
آڈٹ رپورٹ کے مطابق:
عراق نے سب سے زیادہ رقم، یعنی **23 کروڑ 13 لاکھ ڈالر** ادا نہیں کیے۔
سوڈان کے ذمے 4 کروڑ 66 لاکھ ڈالر واجب الادا ہیں۔
بنگلا دیش نے شوگر پلانٹ اور سیمنٹ پراجیکٹس کے تحت **2 کروڑ 14 لاکھ ڈالر کی ادائیگی کرنی ہے۔
گنی بساؤ سے 36 لاکھ 53 ہزار ڈالر کی وصولی ہونا باقی ہے۔
پہلے بھی نشاندہی ہو چکی ہے
رپورٹ میں بتایا گیا کہ **2006-07** میں بھی آڈیٹر جنرل نے ان بقایاجات کی نشاندہی کی تھی۔ وقتاً فوقتاً ان ممالک کو یاد دہانی کے خطوط اور ڈیمانڈ نوٹسز بھی بھیجے گئے، لیکن کوئی خاطر خواہ پیش رفت نہ ہو سکی۔
آڈیٹر جنرل نے تجویز دی ہے کہ رقم کی واپسی کے لیے یہ معاملہ **بین الاقوامی اور سفارتی سطح** پر مؤثر انداز میں اٹھایا جائے، تاکہ حکومت پاکستان اپنے کروڑوں ڈالر واپس حاصل کر سکے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: لاکھ ڈالر
پڑھیں:
پاکستان اور امریکہ کے درمیان دو طرفہ تجارتی حجم میں 16 فیصد اضافہ ریکارڈ
پاکستان اور امریکہ کی دو طرفہ تجارت کے حتمی اعداد و شمار سامنے آگئے، جس کے مطابق گزشتہ مالی سال پاک امریکہ تجارت کا حجم 7 ارب 59 کروڑ 80 لاکھ ڈالر رہا۔دستاویزمیں بتایا گیا کہ پاکستان نے ایک سال میں امریکہ کو 5 ارب 83 کروڑ ڈالر کی برآمدات کیں.جس میں گزشتہ مالی سال کی نسبت 10 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔دستاویز کے مطابق امریکہ کی پاکستان کو درآمدات کا حجم ایک ارب 76 کروڑ 30 لاکھ ڈالر رہا. جس میں گزشتہ سال 40 فیصد اضافہ ہوا۔ایک سال میں امریکہ کے ساتھ پاکستان کا تجارتی سرپلس 4 ارب ڈالر سے زائد رہا، پاکستان نے امریکہ کو زیادہ برآمدات بستر، میز، بیت الخلا اور کچن چادروں کی کیں، ان برآمدات کا حجم 1.038 ارب ڈالر رہا، جبکہ مردانہ سوٹ، جیکٹ اور ٹراؤزر کی برآمدات 936 ملین ڈالر رہیں۔دستاویزمیں بتایا گیا کہ امریکہ کو تیار شدہ ملبوسات اور ڈریس پیٹرن کی برآمدات 386 ملین، ٹی شرٹس 36 کروڑ 10 ڈالر، اس کے علاوہ جرسیوں اور پل اوورز کی برآمدات 31 کروڑ 20 لاکھ ڈالر رہیں۔اسی طرح جرابوں کی برآمدات 27 کروڑ 80 لاکھ، چمڑے کی مصنوعات 16 کروڑ 50 لاکھ، جبکہ خواتین کے ملبوسات 15 کروڑ 70 ڈالررہیں۔دستاویز میں بتایا گیا کہ پاکستان نے امریکہ سے سب سے زیادہ 39 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی روئی درآمد کی، اس کے علاوہ تقریبا 16 کروڑ ڈالر کے لوہے اور اسٹیل کےا سکریپ، 13 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی سویا بین، 5 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا کوئلہ درآمد کیا گیا۔امریکہ سے ٹربو جیٹس اور گیس ٹربائنز کی درآمدات 50 ملین ڈالر رہیں، جبکہ کمپیوٹر مشینز کی 4 کروڑ، پیٹرولیم آئل کی 3 کروڑ 80 لاکھ ڈالر، الیکٹرو میڈیکل آلات کی 3 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی درآمد کی گئی۔دستاویز کے مطابق امریکہ سے خشک میوہ جات کی درآمدات کا حجم 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر رہا۔