زائرین سے متعلق حکومت و ملتِ جعفریہ کا 6 اہم نکات پر اتفاق
اشاعت کی تاریخ: 12th, August 2025 GMT
—فائل فوٹو
وفاقی حکومت اور ملتِ جعفریہ کی قائم کردہ کمیٹی کے اجلاس میں 6 اہم نکات پر اتفاقِ رائے کر لیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں سیکریٹری داخلہ، سیکریٹری مذہبی امور، وزارتِ خارجہ، ایف آئی اے حکام، سیکریٹری داخلہ بلوچستان و سندھ، وزارتِ دفاع، سول ایوی ایشن اور وزارتِ خزانہ کے حکام شریک ہوئے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملتِ جعفریہ کے علامہ شبیر میثمی، علامہ احمد اقبال رضوی، ایم این اے حمید حسین، زاہد علی اخونزادہ، علامہ مقصود احمد ڈومکی، علامہ صادق جعفری بھی شریک ہوئے۔
کراچیگورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے ایم کیو ایم.
ذرائع نے بتایا ہے کہ آج بارڈر بند ہونے سے پہلے رمدان اور تفتان میں موجود طلباء کو بارڈر کراس کرانے کے احکامات جاری کیے جائیں گے، سی اے اے اور وزارتِ دفاع کو زائرین کے فضائی سفر کا شیڈول فوری جاری کرنے کے احکامات دیے جائیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی زمینی راستوں سے جانے والے زائرین کی فہرست آج ہی وزارتِ داخلہ کو دے گی، زمینی راستوں کے زائرین کو ماہِ صفر میں فلائٹس سے عراق سفرِ مقدس پر بھیجا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق زمینی راستوں کے مسافروں کو اسلام آباد، لاہور، کراچی اور کوئٹہ سے فضائی سفر پر بھیجا جائے گا، اربعین کے ویزے کی توسیع کے لیے وزارتِ خارجہ عراق حکومت سے آج ہی درخواست کرے گی۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ زائرین کمیٹی کا کہنا ہے فلائٹس شیڈول اور رعایتی ایئر ٹکٹس کے حوالے سے وزارتِ داخلہ متعلقہ اداروں کو احکامات جاری کرے گی، جتنا ممکن ہو سکے گا اربعین پر زمینی راستوں کے مسافروں کو بذریعہ فضائی سفر بھجوایا جائے گا۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: زمینی راستوں
پڑھیں:
وزیر داخلہ محسن نقوی کا شاعر مشرق علامہ اقبالؒ کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت
اسلام آباد ( نیوزڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے مفکر پاکستان شاعر مشرق علامہ محمد اقبالؒ کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
مصور پاکستان علامہ محمد اقبالؒ کے یوم پیدائش پر اپنے خصوصی پیغام میں وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ اقبالؒ کی شخصیت اور فکر ایک بے مثال میراث، جس نے مسلمانان ہند میں خودی اور وقار کا جذبہ بیدار کیا، پاکستان اقبال کے خواب کی تعبیر ہے اور اس کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے۔
انہوں نے کہا کہ علامہ اقبالؒ کے افکار آج بھی ہمارے لئے رہنمائی کا سرچشمہ ہیں، اقبال کے فلسفۂ خودی نے نوجوانوں کو بلند حوصلہ، غیر متزلزل ایمان اور خود اعتمادی عطا کی، اقبالؒ کی شاعری لازوال پیغام ہے جو عمل اور فکر کی دعوت دیتی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اقبالؒ کے اصولوں پر عمل کرتے ہوئے پاکستان کی ترقی، اتحاد اور امن کیلئے کوشاں رہنا ہوگا، نوجوانوں کے لئے اقبالؒ کے افکار مشعل راہ ہیں، اپنی خودی پہچانیں اور محنت سے پاکستان کے روشن مستقبل کی تعمیر کریں، آج ہمیں اپنے ملک کی تعمیر و ترقی کیلئے اقبال کے پیغام کو اپنانا ہے۔
محسن نقوی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ ہمیں اقبال کے افکار پر عمل کرنے اور وطن کو ترقی کی بلندیوں تک پہنچانے کی توفیق دے، آمین۔