وزیرخارجہ اسحاق ڈار 23اگست کو بنگلہ دیش کے دورے پر روانہ ہونگے
اشاعت کی تاریخ: 12th, August 2025 GMT
وزیرخارجہ اسحاق ڈار 23اگست کو بنگلہ دیش کے دورے پر روانہ ہونگے WhatsAppFacebookTwitter 0 12 August, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز )نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار 23اگست کو بنگلہ دیش کے دورے پر روانہ ہوں گے، ان کا یہ دورہ ایسے وقت میں ہورہا ہے جب پاکستان اور بنگلہ دیش کے دوطرفہ تعلقات میں تیزی سے بہتری اور گرمجوشی دیکھنے میں آ رہی ہے۔
پاکستان اور بنگلہ دیش کبھی ایک ہی ملک تھے لیکن ایک خونریز خانہ جنگی کے بعد الگ ہو گئے، جس میں اس وقت مشرقی پاکستان کہلانے والا خطہ الگ ہو کر آزاد ملک بنگلہ دیش بن گیا۔علیحدگی کے بعد کے برسوں میں بنگلہ دیش کی قیادت، خاص طور پر معزول وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی حکومت، بھارت کے کیمپ میں رہی، نئی دہلی کے ساتھ قریبی تعلقات رکھے اور اسلام آباد سے فاصلہ برقرار رکھا۔
تاہم، گزشتہ سال اگست میں ایک عوامی بغاوت کے نتیجے میں شیخ حسینہ واجد کی حکومت کے خاتمے اور معزول وزیر اعظم کے اپنے پرانے اتحادی، بھارت فرار ہونے کے بعد سے دونوں دارالحکومتوں کے تعلقات میں برف پگھلنا شروع ہوئی، اور تجارت سمیت دوطرفہ تعلقات میں نمایاں بہتری دیکھنے میں آئی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرتیسرا ون ڈے، ویسٹ انڈیز نے بولرز کا بھرکس نکال دیا، پاکستان کو جیت کیلئے 295رنز کا ہدف مل گیا تیسرا ون ڈے، ویسٹ انڈیز نے بولرز کا بھرکس نکال دیا، پاکستان کو جیت کیلئے 295رنز کا ہدف مل گیا وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ،سیکرٹری اطلاعات عنبرین جان اور پرنسپل انفارمیشن آفیسر مبشر حسن ستارہ امتیاز کیلئے نامزد بیگم کو گھر سے نکالنے پر قید کی سزا ہوگی، قومی اسمبلی میں بل پیش سپریم کورٹ ،بحریہ ٹاون پراپرٹی نیلامی کیس کی سماعت کیلئے بینچ تبدیل راولپنڈی پولیس نے علیمہ خان اور نورین خان کو تحویل میں لے لیا سندھ حکومت کا آبادی کو کنٹرول کرنے کیلئے مردوں کو نس بندی کی سہولت دینے کا فیصلہCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: بنگلہ دیش کے
پڑھیں:
اسحاق ڈار کا ترک وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ ، غزہ میں سنگین انسانی صورتحال پر اظہار تشویش
ویب ڈیسک:نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان سے رابطہ کیا، دونوں رہنماؤں نے پاک ترک دوطرفہ تعاون کا جائزہ لیا اور موجودہ علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیال بھی کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق گفتگو کے دوران غزہ کی سنگین انسانی صورتحال پر بھی گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔
نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ نے مکمل فوجی قبضے کے اسرائیلی منصوبے کی مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر کادورہ امریکا،اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں
اسحاق ڈار نے غزہ کے مکینوں کو بلا روک ٹوک انسانی امداد فراہم کرنے اور جرائم کی جواب دہی سے اسرائیلی استثنیٰ کے خاتمے کی فوری ضرورت پر بھی زور دیا۔