اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ انہیں سیاسی شخصیت کے خلاف پیش ہونےکیلئے7 کروڑ روپے  بطور فیس کی پیش کش ہوئی تھی۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر سردار ایاز صادق کی صدارت میں  ہوا، جس میں نکتہ اعتراض پر اپوزیشن رکن سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ 26 آئینی ترمیم کے بعد ایوان اور عدلیہ کو دفن کردیا گیاہے ۔ آج سپریم کورٹ میں وکلا کو داخل ہونے سے روک دیا گیا ۔ عدالتی فیسوں میں اضافہ کردیا گیا ہے ۔ لوگوں کو عدالتی فیس بڑھنے کے بعد مشکلات کا سامنا ہے ۔ تھوک کے حساب سے رہنماؤں اور ورکرز کو جھوٹی گواہیوں پر سزا سنا دی گئی ہے۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی کامیاب ملٹری ڈپلومیسی : پاکستان کے مؤقف کی عالمی سطح پر پذیرائی، بھارت کا دہشتگردانہ چہرہ ایک بار پھر بے نقاب

وفاقی وزیر قانون نے نکتہ اعتراض پر کہا کہ پی ٹی آئی کے مقدمات کا حکومت سے کوئی لینا دینا نہیں ۔ سپریم کورٹ کا کام ہے کہ وہ عدالتی فیسوں پر کیا کرے۔ وکیلوں نے بھی اپنی فیسوں میں اضافہ کردیا ہے ۔ سردار لطیف کھوسہ ایک کروڑ سے کم فیس نہیں لیتے ۔ مجھے تو آپ کی سیاسی شخصیت کے خلاف کیس میں پیش ہونے کے 7 کروڑ فیس کی آفر تھی ۔ میں نے 7 کروڑ فیس کو ٹھکراتے ہوئے سیاسی شخصیت کے خلاف پیش ہونے سے انکار کردیا تھا۔

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: سیاسی شخصیت پیش ہونے

پڑھیں:

عدالتی فیصلہ کسی جماعت نہیں، ملک توڑنے کی سوچ کیخلاف ہے، بیرسٹر دانیال چودھری

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راہنما مسلم لیگ نون کا کہنا تھا کہ دنیا کے مہذب معاشروں میں پارلیمنٹ کے دروازے نہیں توڑے جاتے، مہذب معاشروں میں تھانوں میں جلاؤ گھیراؤ، املاک کو نقصان نہیں پہنچایا جاتا۔ اسلام ٹائمز۔ راہنما مسلم لیگ نون بیرسٹر دانیال چودھری نے کہا کہ عدالت کا فیصلہ کسی جماعت کیخلاف نہیں ہے، آج کا فیصلہ پاکستان کو توڑنے کی سوچ کیخلاف ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر دانیال چودھری نے کہا کہ دنیا کے مہذب معاشروں میں پارلیمنٹ کے دروازے نہیں توڑے جاتے، مہذب معاشروں میں تھانوں میں جلاؤ گھیراؤ، املاک کو نقصان نہیں پہنچایا جاتا۔

دانیال چودھری نے کہا کہ ملک کی سلامتی سب سے پہلے عزیز ہے، ہر جماعت کو سیاسی تحریک چلانے کا حق ہے، کسی کو ملک میں تصادم کی بات نہیں کرنی چاہئے۔ راہنما نون لیگ نے کہا کہ شہداء کے مجسموں کی بےحرمتی کی ترغیب نہیں دینی چاہئے، شہداء نے ملک کیلئے جانوں کی قربانی دی، پاکستان کے عوام ملک میں جلاؤ گھیراؤ کے حق میں نہیں ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • سیاسی شخصیت کیخلاف پیش ہونے کیلئے 7 کروڑ روپے فیس کی پیشکش ہوئی. وفاقی وزیر قانون کا انکشاف
  • پشاور بی آر ٹی منصوبے میں28ارب روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشاف
  • عدالتی فیصلہ کسی جماعت نہیں، ملک توڑنے کی سوچ کیخلاف ہے، بیرسٹر دانیال چودھری
  • وزیر اعظم کی مری میں نواز شریف سے ملاقات ، ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو
  • سردار ایاز صادق، جامعہ نعیمیہ اور حلقہ کی تبدیلی
  • خیبرپختونخوا، 2018سے 2021تک صحت انصاف کارڈ میں اربوں روپے کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف
  • سرکاری ادارے کے سی ای او کا 32 ماہ میں 35 کروڑ 50 لاکھ کے فوائد لینے کا انکشاف
  • وزارت حج کے کھاتوں میں 42 ارب روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشاف