آزاد وخود مختار پاکستان ہمارے اسلاف کی قربانیوں کا ثمر ہے، شاداب نقشبندی
اشاعت کی تاریخ: 14th, August 2025 GMT
سربراہ پاکستان سنی تحریک نے کہا کہ آج ہم پاکستان میں آزادزندگی اور آزادی سے سانس لے رہے ہیں شہداء پاکستان کے لہو کی مرہون منت ہے، ہمیں اپنے ملک پاکستان کیلئے ایمانداری، محنت اور خلوص کے ساتھ کام کرنا چاہیئے تاکہ آنے والی نسلیں بھی آزاد فضاء میں سانس لے سکیں۔ اسلام ٹائمز۔ سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ آزادی ایک انمول نعمت ہے آزاد و خودمختار پاکستان ہمارے اسلاف کی قربانیوں کا ثمر ہے، پاکستان کے 78ویں جشن آزادی ہمیں ایمان، اتحاد اور تنظیم کو فروغ دینے سبز ہلالی پرچم کے سائے تلے ایک ہونے کا درس دیتی ہے، غلامی کی زنجیروں کو توڑ کر پاکستان کے قیام کیلئے 22 لاکھ سے زائد لوگوں نے قربانیاں دی ہیں، پاکستان حاصل کرنے کیلئے کسی نے اپنا گھر چھوڑا کسی نے اپنے پیاروں کو کھویا تو کسی نے اپنی جان دے دی، قیام پاکستان کی جدوجہد میں بزرگوں، جوانوں، عورتوں، بچوں سب کا خون شامل ہے، دو قومی نظریہ کی بنیاد پر آزاد و خودمختار پاکستان حاصل کرنے کی شمع علماء اہلسنت نے عوام کے دلوں میں روشن کی اور غلامی کی زنجیروں کو توڑ کر اسلام کے نام پر پاکستان حاصل کیا۔
انہوں نے کہا کہ آج ہم پاکستان میں آزادزندگی اور آزادی سے سانس لے رہے ہیں شہداء پاکستان کے لہو کی مرہون منت ہے، ہمیں اپنے ملک پاکستان کیلئے ایمانداری، محنت اور خلوص کے ساتھ کام کرنا چاہیئے تاکہ آنے والی نسلیں بھی آزاد فضاء میں سانس لے سکیں، پاکستان بنانے کی جدوجہد میں شہید ہونیوالے اپنے اسلاف آباؤاجداد کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، پاکستان کی سلامتی اور دہشتگردی کے خلاف شہید ہونے والے پاک فوج، رینجرز، پولیس اور سوسائٹی کے شہداء کو بھی خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، دہشتگردی اور دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے 90 ہزار سے زائد قربانیوں کو کسی طور بھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پاکستان کے پاکستان کی سانس لے
پڑھیں:
آزاد جموں و کشمیر کے لوگ پاکستان کے قومی نصب العین کیلئے ہمیشہ صف اول پر کھڑے رہے ہیں ‘ احسن اقبال
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اکتوبر2025ء) وفاقی وزیر منصوبہ بندی ، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے کہ آزاد جموں و کشمیر کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ معاہدے پر دستخط ہو گئے ہیں،آزاد جموں و کشمیر کے لوگ پاکستان کے قومی نصب العین کیلئے ہمیشہ صف اول پر کھڑے رہے ہیں اور ان کی آوازانتہائی اہمیت کی حامل ہے۔(جاری ہے)
ایکس پر جاری اپنے بیان میں احسن اقبال نے کہا کہ پچھلے ہفتوں کے دوران ہم نے جائز عوامی تحفظات کی وجہ سے ایک مشکل صورتحال دیکھی۔
انہوں نے کہا کہ یہ مقامی اور قومی قیادت کی دانشمندی اور بات چیت کا جذبہ تھا جس نے ہمیں اس صورتحال کو پرامن طریقے سے کسی تشدد کے بغیر اور باہمی احترام کے ساتھ حل کرنے کے قابل بنایا۔احسن اقبال نے کہا کہ یہ آزاد جموں و کشمیر کے عوام، پاکستان اور جمہوریت کی فتح ہے۔جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے شہریوں کی آواز اٹھائی اور وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایات کے مطابق حکومت نے اس معاملے کو سنجیدگی کے ساتھ حل کیا۔