UrduPoint:
2026-06-02@22:50:26 GMT

ابو کے لاڈلے کو 2 انٹرویو دینے پر ایوارڈ دے دیا گیا

اشاعت کی تاریخ: 14th, August 2025 GMT

ابو کے لاڈلے کو 2 انٹرویو دینے پر ایوارڈ دے دیا گیا

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 اگست 2025ء ) بلاول بھٹو کو قومی اعزاز سے نوازنے پر سماجی کارکن کا کہنا ہے کہ ابو کے لاڈلے کو 2 انٹرویو دینے پر ایوارڈ دے دیا گیا ہماری جمہوریت کی طرح یہ ایوارڈ بھی دو کوڑی کے ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور دیگر حکومتی شخصیات کو یوم آزادی کے موقع پر قومی اعزازات سے نوازنے پر معروف سماجی کارکن جبران ناصر نے تنقیدی ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ "جو ایوارڈ عبدالستار ایدھی، ڈاکٹر عبد القدیر خان، ڈاکٹر عبدالسلام، عاصمہ جہانگیر، جان شیر خان اور مہدی حسن کو، پوری زندگی قوم کی خدمت میں صرف کرنے کے بعد ملا، وہ ایوارڈ ابو کے لاڈلے کو بین الاقوامی میڈیا کو دو انٹرویو دینے پر دے دیا گیا۔

ہماری جمہوریت کی طرح یہ ایوارڈ بھی دو کوڑی کے ہوگئے۔

(جاری ہے)

" دوسری جانب صدر مملکت کی جانب سے یومِ آزادی پر تقسیمِ اعزازات کی تقریب پر تحریک انصاف کے رہنماء زلفی بخاری کا تبصرہ سامنے آیا ہے۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے لکھا کہ ایوان صدر میں یوم آزادی پر منعقدہ قومی اعزازات کی تقریب میں جس طرح ایوارڈز بانٹے گئے ہیں، اسے دیکھ کے پنجابی کا ایک محاورہ یاد آ گیا کہ "انا ونڈے ریوڑیاں، مُڑ مُڑ اپنیاں نوں"۔

یوم آزادی پر قومی اعزازات کی تقریب میں جس طرح ایوارڈز بانٹے گئے ہیں اسے دیکھ کے پنجابی کا محاورہ یاد آ گیا

"انا ونڈے ریوڑیاں، مُڑ مُڑ اپنیاں نوں" pic.

twitter.com/vbM9LTRWnl

— Sayed Z Bukhari (@sayedzbukhari) August 14, 2025 قبل ازیں صدر مملکت آصف علی زرداری نے بھارت کے خلاف معرکہ حق میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی شخصیات کو اعلیٰ قومی اعزازات سے نوازا، ایوان صدر میں منعقدہ تقریب میں اینکر پرسن منیب فاروق کو بھی اعزاز سے نوازا گیا، سینئر صحافی سلیم صافی کو بھی اعزاز ملا، اینکر انیقہ نثار کو بھی اعزاز سے نوازا گیا، صدر مملکت نے جاوید چوہدری کو اعزاز عطا کیا، اینکر پرسن منصور علی خان بھی اعزاز پانے والوں میں شامل ہیں، سینئر صحافی ندیم ملک نے بھی اعلیٰ اعزاز وصول کیا، عامر الیاس رانا کو بھی اعزاز سے نواز دیا گیا، سینئر صحافی مجیب الرحمان شامی کو بھی اعلیٰ اعزاز ملا اور سینئر صحافی حامد میر کو بھی اعزاز عطا کیا گیا۔

بتایا گیا ہے کہ سفارتی سطح پرپاکستان کا مقدمہ بھرپور انداز میں لڑنے پر اسحاق ڈارکو اعزاز عطاء کیا گیا، سندھ طاس معاہدے پر بھرپور مؤقف اپنانے پر اعظم نذیر تارڑ کو اعزاز سے نوازا گیا، بھارت کی بلا اشتعال جارحیت کا منہ توڑجواب دینے پر وزیر دفاع خواجہ آصف کونشان امتیاز سے نوازا گیا، معرکہ حق میں اطلاعات کی بہترین ترسیل پر عطا اللہ تارڑ کو نشان امتیاز سے نوازا گیا، داخلی محاذ پر بہترین یکجہتی اور امن وامان قائم رکھنے پر محسن نقوی کو نشان امتیاز عطاء کیا گیا، تذویراتی سطح پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر احسن اقبال کو نشان امتیاز ملا، قومی اتفاق رائے اور ہم آہنگی قائم کرنے میں اہم کردار پر رانا ثنااللہ کو نشان امتیاز سے نوازا گیا جب کہ پاکستان کا مؤقف عالمی سطح پر اجاگر کرنے پر بلاول بھٹو زرداری کو نشان امتیاز عطاء کردیا گیا۔

معلوم ہوا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کو انتہائی مشکل حالات میں فوج کی بہترین قیادت کرنے پر ہلال جرات سے نوازا گیا، اسی طرح معرکہ حق کے انتہائی مشکل دنوں میں عسکری معاملات میں کلیدی کردار ادا کرنے پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد کو نشان امتیاز عطا کیا گیا، پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کو معرکہ حق کے دوران فضائی جنگ میں دشمن کی برتری کوخاک میں ملانے پر ہلال جرات سے نوازا گیا۔

بتایا جارہا ہے کہ پاکستان کی بحری سرحدوں کی حفاظت یقینی بنانے پر چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف کو نشان امتیاز عطا کیا گیا، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک کو ستارہ بسالت عطا کیا گیا جبکہ ڈی جی ملٹری آپریشنز میجر جنرل کاشف عبداللہ، ائیر وائس مارشل محمد اورنگزیب اور رئیر ایڈمرل شہزاد حامد کو تمغہ بسالت سے نوازا گیا، وزیراعظم کی طرف سے تشکیل دیئے گئے سفارتی وفد میں شامل سید طارق فاطمی، سینیٹر شیری رحمٰن، سینیٹر سید فیصل علی سبزواری، سینیٹر بشریٰ انجم، چیئرپرسن قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر، انجینئر خرم دستگیر خان اور سفیر عمومی برائے اقتصادی امور عمر فاروق کو ہلال امتیاز ملا۔

ذریعہ

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کو نشان امتیاز عطا قومی اعزازات سے نوازا گیا کو بھی اعزاز سینئر صحافی عطا کیا گیا معرکہ حق دیا گیا

پڑھیں:

اسمبلی کارروائی پیپر لیس کرنے کیلئے پنجاب اسمبلی میں جدید ٹیبلٹس کی تنصیب

پنجاب اسمبلی (فائل فوٹو)۔

اسمبلی کارروائی پیپر لیس کرنے  کے لیے پنجاب اسمبلی میں ارکان کے لیے جدید ٹیبلٹس انسٹال کر دییے گئے۔ 

لاہور سے ترجمان پنجاب اسمبلی کےمطابق  صوبائی اسمبلی کا اگلا اجلاس پیپر لیس ہو گا، 380 ٹیبلٹس یورپین یونین کے آئی پی 5 پروگرام کے تحت پنجاب اسمبلی کو فراہم کیے گئے۔ 

ترجمان کے مطابق ایپلیکیشن پی آئی ٹی بی نے محکمہ قانون اور اسمبلی آئی ٹی ٹیم کی مشاورت سے تیار کیا، جو صرف اسمبلی کارروائی کے لیے ہے۔ 

چوہدری عامر حبیب کے مطابق اس فیصلہ سے گرین انرجی کے تحت توانائی کی بچت بھی ہو گی۔

متعلقہ مضامین

  • دکانیں، بازار، شاپنگ مالز اور عمومی ریٹیل کاروبار رات 9 بجے تک کھلے رکھنے کی اجازت دینے کا فیصلہ
  • فلاحی ریاست کا درس دینے والے غریبوں کے وظیفے پر سیخ پا کیوں؟ سعدیہ جاوید
  • سہیل آفریدی کا 10 جون کو قومی اسمبلی کے سامنے دھرنا دینے اور بجٹ کی منظوری روکنے کا اعلان
  • مینگو شیک کے لیے کون سا آم بہترین ہے؟ ذائقے اور کریمی ٹیکسچر کو بدل دینے والے راز
  • کوہستان اسکینڈل منظر عام پر لانے والے صحافی کو اعزاز سے نواز دیا گیا
  • نوجوانوں کو آسان اقساط پر الیکٹرک بائیکس اور ٹیکسیاں بلا سود دینے کا فیصلہ
  • شیخ رشید کا وکالت شروع کرنے کا اعلان
  • پاکستان اور اٹلی کے سفارتی پاسپورٹ ہولڈرز کیلئے ویزا ختم کرنے کا معاہدہ
  • اسمبلی کارروائی پیپر لیس کرنے کیلئے پنجاب اسمبلی میں جدید ٹیبلٹس کی تنصیب
  • طلبہ اور بے روزگار نوجوانوں کو 50ہزار ای بائیکس ،5 ہزار ای ٹیکسیاں بلاسود دینے کا فیصلہ