معروف فٹنس انفلوئنسر و باڈی بلڈر 37 سال کی عمر میں انتقال کرگئی
اشاعت کی تاریخ: 15th, August 2025 GMT
فٹنس کی دنیا کی جانی پہچانی شخصیت اور چیمپئن باڈی بلڈر ہیلی مک نیف 37 سال کی عمر میں اچانک زندگی کی دوڑ ہار گئیں۔
امریکی ریاست میساچوسٹس سے تعلق رکھنے والی ہیلی کی موت 8 اگست کو ہوئی جو اہل خانہ کے مطابق غیر متوقع مگر پُرامن تھی، انہیں کسی قسم کی کوئی بیماری نہیں تھی۔
اس خبر نے ان کے چاہنے والوں کو گہرے صدمے میں ڈال دیا کیونکہ لوگ سوچ بھی نہیں سکتے تھے کہ ایک صحت مند اور مضبوط جسم رکھنے والی فٹنس ایکسپرٹ یوں دنیا چھوڑ جائے گی۔
ہیلی نے بچپن سے ہی کھیلوں میں شاندار کارکردگی دکھائی۔ گھڑ سواری، بورڈ ڈائیونگ اور اسکیئنگ سے شروعات کرنے کے بعد انہوں نے باڈی بلڈنگ کو اپنا میدان بنایا اور میری لینڈ اور ڈیلاویئر میں ریاستی اعزازات اپنے نام کیے۔ وہ 2005 کی مشہور دستاویزی فلم "ریزنگ دی بار" کا بھی حصہ رہیں۔
ریٹائرمنٹ کے بعد انہوں نے نفسیات میں گریجویٹ ڈگری شروع کی۔ اہل خانہ کے مطابق وہ نہ صرف خوش مزاج اور حاضر جواب تھیں بلکہ ہر محفل کی رونق ہوتی تھیں۔
ان کی یاد میں 16 اگست کو ویلیسلی میں تعزیتی اجتماع ہوگا اور اہل خانہ نے مداحوں سے اپیل کی ہے کہ وہ نیشنل الائنس آن مینٹل النیس کو عطیات دیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
مانچسٹر، پاکستانی قونصل خانہ کے اوقات میں اضافہ
—تصویر بشکریہ سوشل میڈیاقونصلیٹ جنرل آف پاکستان مانچسٹر نے پاکستانی کمیونٹی کی سہولت کے لیے سرکاری اوقات میں اضافہ کر دیا ہے۔
ہائی کمشنر آف پاکستان ٹیپو عثمان کی ہدایت پر اب قونصل خانہ کمیونٹی خدمات کے لئے روزانہ صبح 8:00 بجے کام کا آغاز کرے گا۔
قونصل جنرل امتیاز فیروز گوندل کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نئے اوقات کار سے کمیونٹی کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں گی، جبکہ روزانہ اپوائنٹمنٹ کی تعداد بھی بڑھا دی جائے گی۔
تمام درخواست گزاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ قونصل خانے کی آن لائن اپوائنٹمنٹ پورٹل کے ذریعے وقت لینا ہوگا۔
یہ اپوائنٹمنٹ ہر ہفتہ کے روز صبح 10:00 بجے جاری کی جائیں گی۔درخواست گزار اپوائنٹمنٹ بک کرتے وقت اپنی ذاتی معلومات استعمال کریں اور مقررہ وقت پر پہنچیں۔
30 منٹ سے زیادہ تاخیر سے آنے والے درخواست گزاروں کو نئی اپوائنٹمنٹ لینا ہوگی۔
قونصل جنرل امتیاز فیروز گوندل نے کہا کہ یہ اقدامات کمیونٹی کو مؤثر، شفاف اور بہتر خدمات فراہم کرنے میں مدد گار ثابت ہوں گے۔