ایوانِ بالا میں 1500ویں جشنِ عید میلادالنبی ۖ سرکاری سطح پر منانے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور
اشاعت کی تاریخ: 15th, August 2025 GMT
ایوانِ بالا میں 1500ویں جشنِ عید میلادالنبی ۖ سرکاری سطح پر منانے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور WhatsAppFacebookTwitter 0 15 August, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے 1500ویں جشن میلاد کے موقع پر سینیٹ میں قرارداد منظور کرلی گئی جس میں کہا گیا ہے کہ وفاقی و صوبائی حکومتیں اعلی سطح کے قومی پروگرامز منعقد کریں، پوری قوم سے اپیل ہے اس بابرکت موقع کو عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹ کا اجلاس چیئرمین یوسف رضا گیلانی کی صدارت میں منعقد ہوا۔نبی رحمت حضرت محمد مصطفی ۖ کی ولادت کو 1500 سال مکمل ہونے پر ملک بھر میں جشن میلادالنبیۖ مذہبی جوش و خروش سے منانے کی قراردار ایوان بالا میں پیش کی گئی۔ یہ قرارداد سینیٹر عرفان صدیقی نے پیش کی جسے متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔
قراردادا کے متن کے مطابق ایوان نے وفاقی و صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کیا کہ سرکاری، نیم سرکاری، نجی عمارتوں، شاہراہوں کو سجایا جائے، سرکاری و نجی ادارے، کاروباری ادارے، تعلیمی ادارے اور میڈیا ہاسز حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات کے مطابق امن رواداری اور اخوت کو فروغ دیں۔
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت و سیرت کے فروغ کا عزم کرتا ہے، پوری قوم سے اپیل کرتے ہیں کہ اس بابرکت موقع کو عقیدت احترام اور اتحاد کے ساتھ منائیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرفلسطینی ریاست کو دفن کرنے کا اسرائیل کا ناپاک منصوبہ، او آئی سی کا بیان سامنے آگیا فلسطینی ریاست کو دفن کرنے کا اسرائیل کا ناپاک منصوبہ، او آئی سی کا بیان سامنے آگیا سوات میں سیلاب، پاک فوج کا ریسکیو آپریشن، عوام اور بچے محفوظ مقام پر منتقل اسٹیٹ بینک نے جشن معرکہ حق کے موقع پر 75روپے کا یادگاری سکہ جاری کردیا خیبرپختونخوا میں سیلاب سے تباہی، وزیراعظم ہاوس میں خصوصی سیل قائم، فوری اقدامات کی ہدایت ملک بھر میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ہو گیا کے پی اسمبلی میں مخصوص نشستوں پر منتخب اراکین سے دوبارہ حلف لینے کا فیصلہCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
جشن آزادی و معرکہ حق کے موقع پر سندھ اسمبلی کے خصوصی علامتی اجلاس میں قرادداد منظور
سندھ اسمبلی اجلاس کا انعقاد قدیمی عمارت میں ہوا۔ اجلاس میں خصوصی افراد نے شرکت کی۔ خصوصی افراد کو ایوان میں ارکان اسمبلی کی نشستوں پر بیٹھایا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جشن آزادی و معرکہ حق کے موقع پر سندھ اسمبلی کے خصوصی علامتی اجلاس میں قرادداد منظور کرلی۔ علامتی اجلاس میں خصوصی بچوں اور ارکان اسمبلی نے شرکت کی، خصوصی بچوں نے قرارداد میں قیام پاکستان کی جدوجہد میں شامل افراد اور مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کیا اور یہ عہد کیا کہ ملک کی ترقی میں خصوصی افراد بھی اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔ سندھ کی صوبائی اسمبلی میں یوم آزادی کی 78ویں سالگرہ پر پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ پرانے اسمبلی ہال میں ارکان اسمبلی اور خصوصی طلبہ کے ساتھ سندھ اسمبلی کا ایک علامتی اجلاس اور کیک بھی کاٹا گیا۔ یوم آزادی کے موقع پر سندھ اسمبلی کے موقع پر خصوصی علامتی اجلاس کی صدارت اسپیکر اویس قادر شاہ نے کی۔ یہ سندھ اسمبلی اجلاس کا انعقاد قدیمی عمارت میں ہوا۔ اجلاس میں خصوصی افراد نے شرکت کی۔ خصوصی افراد کو ایوان میں ارکان اسمبلی کی نشستوں پر بیٹھایا گیا ہے۔