اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت جناح میڈیکل کمپلیکس اور ریسرچ سینٹر پر جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے جناح میڈیکل کمپلیکس کی ڈیجیٹائزیشن اور مصنوعی ذہانت کے اطلاق کی ہدایت کی۔

اجلاس میں چینی کمپنی ہانگ کانگ آوہوا کی جانب سے تیار کردہ کمپلیکس کا کنسیپٹ ڈیزائن پیش کیا گیا، 30 برس سے 1 ہزار سے زائد ہسپتالوں کے ڈیزائن تیار کرنے کا تجربہ رکھنے والی ہانگ کانگ آوہوا کمپنی نے ہسپتال کا کنسیپٹ ڈیزائن بغیر کسی معاوضے کے تیار کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ چینی کمپنی کا پاکستان کے ہسپتال کیلئے عالمی معیار کا کنسیپٹ ڈیزائن بغیر کسی معاوضے کے بنانا پاک چین دوستی اور عوامی روابط کی مضبوطی کا منہ بولتا ثبوت ہے، چینی کمپنی کی قیادت اور ڈیزائن کی تشکیل میں حصہ لینے والے ہر اہلکار کے تہہ دل سے مشکور ہیں۔

شہبازشریف نے کہا کہ چینی کمپنی کے اس تحفے کو حکومت، پاکستانی عوام اور اس ہسپتال سے شفایاب ہونے والے افراد ہمیشہ یاد رکھیں گے، جناح میڈیکل کمپلیکس کو عالمی معیار کے مطابق ہسپتال بنایا جائے گا۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ چینی کمپنی کی جانب سے تیار کردہ ڈیزائن کا ٹیکنیکل جائزہ کرایا جائے، کمپلیکس کی ڈیجیٹائزیشن اور اس میں مصنوعی ذہانت کا اطلاق کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ خوش آئند ہے کہ کنسیپٹ ڈیزائن میں مستقبل میں کسی بھی وبا کے حوالے سے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی مکمل منصوبہ بندی بھی شامل ہے، منصوبے میں ماحول کے تحفظ، پانی کی بچت اور وسائل کے بہتر استعمال کو ملحوظ خاطر رکھا جائے۔

اس موقع پر وزیرِاعظم نے ڈیزائن میں شمسی توانائی، قدرتی روشنی کے بہتر استعمال، پانی کی ری سائکلنگ اور ماحول کو سرسبز رکھنے کیلئے اقدامات پر بھی اظہار اطمینان کیا اور جناح میڈیکل کمپلیکس کے نظام کو اسلام آباد کے دیگر ہسپتالوں سے ڈیجٹل طریقے سے منسلک کرنے کے حوالے سے بھی ہدایت دی۔

وزیراعظم نے واضح احکامات جاری کیے کہ جناح میڈیکل کمپلیکس کی تعمیر کے حوالے سے تمام تر اقدمات کو معینہ مدت میں مکمل کیا جائے۔

Post Views: 4.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: جناح میڈیکل کمپلیکس کمپلیکس کی چینی کمپنی

پڑھیں:

پاکستان کے تعلیمی و مہارتی ڈھانچے کو عالمی معیار سے ہم آہنگ کیا جائے گا۔ چوہدری سالک حسین

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 اگست2025ء) وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں وزارت آئی ٹی، ایچ ای سی، پی ای سی، نیوٹیک، پی ایم ڈی سی، پی این ایم سی اور ملک کی معروف یونیورسٹیوں کے نمائندگان نے شرکت کی۔ اجلاس میں پاکستانی نوجوانوں کی بیرون ملک روزگار کے مواقع بڑھانے کے لیے بین الاقوامی تسلیم شدہ مہارتوں کے فروغ پر غور کیا گیا۔

(جاری ہے)



اہم فیصلوں میں نیوٹیک نے مہارتوں کے انضمام کا جامع منصوبہ پیش کیا، پی ایم ڈی سی کو میڈیکل یونیورسٹیوں میں لازمی ٹیکنیشن کورسز شروع کرنے کی ہدایت، ایچ ای سی کو تمام یونیورسٹیوں میں اسکل ٹریننگ اور غیر ملکی زبانوں کی تدریس لازمی قرار دینے کی ہدایت کی گئی۔ مزید برآں، نیوٹیک کو سڈنی اور ڈبلن اکورڈ سے الحاق کے لیے پی ای سی کے تعاون سے اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا تاکہ پاکستان کے تعلیمی و مہارتی ڈھانچے کو عالمی معیار سے ہم آہنگ کیا جا سکے۔

وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے کہا کہ یہ اقدامات پاکستان کی عالمی مسابقت کو بڑھائیں گے اور گریجویٹس کو عملی، بین الاقوامی معیار کی مہارتیں فراہم کریں گے، جس سے ترسیلات زر میں اضافہ ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت جناح میڈیکل کمپلیکس اور ریسرچ سینٹر پر جائزہ اجلاس
  • چینی کمپنی کا جناح میڈیکل کمپلیکس اسپتال کے کنسیپٹ ڈیزائن کا تحفہ، وزیر اعظم کا اظہار تشکر
  • چینی کی درآمد کیلئے ایل سیز قائم، چند ہفتوں میں بندرگاہ میں پہنچنے کا امکان
  • وزیراعظم کی خیبرپختونخوا میں امدادی سامان بھیجنے کی ہدایت، گورنر اور وزیراعلیٰ سے ٹیلیفونک رابطہ
  • بشری بی بی کی ہدایت پر عمران خان جیل میں حکیمی ادویات بھی استعمال کرنے لگے
  • پنجاب بنک، چینی کمپنی میں 150ملین ڈالر سرمایہ کاری کا معاہدہ، شراکت داری بلندیوں تک پہنچانا چاہتے ہیں: مریم نواز
  • جناح اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں یومِ آزادی اور معرکہ حق کی مرکزی تقریب جاری،وزیر اعظم کا راکٹ فورس کی تشکیل کا اعلان
  • امید ہے وقت کے ساتھ سی پیک میں سیکیورٹی کا مسئلہ حل ہو جائے گا، چینی سفیر
  • پاکستان کے تعلیمی و مہارتی ڈھانچے کو عالمی معیار سے ہم آہنگ کیا جائے گا۔ چوہدری سالک حسین