ملک میں سیمنٹ کی فی بوری قیمت میں 36 روپے کی کمی
اشاعت کی تاریخ: 16th, August 2025 GMT
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک میں حالیہ شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث سیمنٹ سستا ہوگیا۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال کے مقابلے میں سیمنٹ کی بوری 36 روپے سستی ہوگئی۔
سما ٹی وی کے مطابق وفاقی ادارہ شماریات کے اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے ملک میں سیمنٹ کی بوری کی اوسط قیمت 1412 روپے ریکارڈ کی گئی، ایک سال پہلے 50 کلو سیمنٹ کی بوری کی اوسط قیمت 1448 روپے تھی۔بعض شہروں میں سیمنٹ کی بوری 1510 روپے تک بھی فروخت ہورہی ہے تاہم اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری 1367 اور راولپنڈی میں 1372 روپے کی ہے۔
خیبرپختونخوا حکومت نے سیلاب متاثرہ علاقوں کے لیے 3 ارب روپے کے فنڈز جاری کر دیے
رپورٹ کے مطابق گوجوانوالہ میں سیمنٹ کی فی بوری قیمت 1440، سیالکوٹ 1430، لاہور 1443، فیصل آباد میں 1370، سرگودھا 1400، ملتان 1409، بہاولپور1440 اور کراچی میں 1367 روپے ہے۔حیدرآباد میں سیمنٹ کی فی بوری کا ریٹ 1427، سکھر 1465، لاڑکانہ 1407، پشاور میں 1350، بنوں میں 1340، کوئٹہ 1510 اور خضدار میں 1483 رہا۔
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: میں سیمنٹ کی فی بوری سیمنٹ کی بوری
پڑھیں:
گندم کے وافر ذخائر کے باوجود کراچی سمیت سندھ میں آٹے کی قیمت میں اضافہ
ریٹیل گروسرز ایسوسی ایشن کے چئیرمین نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا کہ وہ آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے اپنی رٹ قائم کرے۔ اسلام ٹائمز۔ صوبہ سندھ میں گندم کے وافر سرکاری و نجی ذخائر کے باوجود گندم اور آٹے کی تھوک و خوردہ قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا رحجان پیدا ہوگیا۔ ریٹیل گروسرز ایسوسی ایشن کے چئیرمین فرید قریشی نے بتایا کہ حکومتِ سندھ کی جانب سے 22 ستمبر کو فی کلو گرام آٹے کی تھوک قیمت 94 روپے اور خوردہ قیمت 98 روپے مقرر کی گئی تھی، لیکن گزشتہ چند روز میں گندم کی فی کلو تھوک قیمت بڑھ کر 93 روپے کی سطح پر آنے سے ڈھائی نمبر اور فائن آٹے کی فی کلو ریٹیل قیمتوں میں 3 روپے کا اضافہ ہوگیا۔ انہوں نے کہا کہ فلور ملوں سے اگر مقررہ 94 روپے فی کلو کے حساب سے آٹا سپلائی ہو تو ریٹیلرز 98 روپے فی کلو کے حساب سے آٹا فروخت کر سکتے ہیں۔
فرید قریشی نے کہا کہ فی الوقت فلور ملیں زائد قیمتوں پر آٹا سپلائی کر رہی ہیں، جس کی وجہ سے خوردہ سطح پر آٹے کی قیمتوں میں من مانے انداز میں اضافے کا رحجان غالب ہوگیا۔ان کا کہنا تھا کہ فلور ملوں کی ایکس ملز فی کلو گرام ڈھائی نمبر آٹا 104 روپے اور فائن آٹا حکومت کے مقررہ 100 روپے کی قیمت کے برخلاف 112 روپے میں فراہم کر رہے ہیں۔ انہوں نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا کہ وہ آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے اپنی رٹ قائم کرے۔