سرایا القدس کیجانب سے غاصب صہیونیوں پر اسرائیلی بموں کیساتھ خوفناک حملے
اشاعت کی تاریخ: 16th, August 2025 GMT
تازہ ویڈیو فوئیج جاری کرتے ہوئے فلسطینی مجاہدین نے نشاندہی کی ہے کہ وہ کیسے غاصب اسرائیلی فوج کے اَن پھٹنے بموں کو قابض صیہونیوں کیخلاف استعمال کرتے ہیں اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مزاحمتی تحریک الجہاد الاسلامی فی فلسطین کے عسکری ونگ سرایا القدس بریگیڈ نے غزہ کی پٹی میں قابض صیہونی فوجیوں کے خلاف اپنی مزاحمتی کارروائیوں میں غاصب اسرائیلی فوج کے اَن پھٹے بموں کے استعمال سے متعلق ویڈیو فوٹیج جاری کی ہے۔ اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سرایا القدس بریگیڈز کے ساتھ منسلک فلسطینی مجاہدین کیسے اَن پھٹنے اسرائیلی بموں کو سڑک کنارے نصب کئے جانے والے بموں میں تبدیل کرتے اور ان کے ذریعے غاصب و سفاک اسرائیلی فوج کو نشانہ بناتے ہیں۔ اس ویڈیو کے آخر میں کئی ایک تباہ شدہ اسرائیلی ٹینکوں و بکتر بند گاڑیوں کی باقیات بھی دکھائی گئی ہیں جو مشرقی غزہ میں استعمال کئے گئے انہی دھماکہ خیز پھندوں کا نتیجہ ہیں۔
-
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف کیجانب سے قاتل ٹرمپ کے غزہ پلان کی حمایت مسترد کرتے ہیں، غلام حسین جعفری
اپنے مذمتی بیان میں اصغریہ آرگنائزیشن کے مرکزی صدر نے کہا کہ ہم واضح کرتے ہیں کہ پاکستان کی عوام اسرائیل کے ناجائز وجود کو تسلیم نہیں کرتی اور ہر حال میں فلسطین کی آزادی اور بیت المقدس کو اس کا دارالحکومت مانتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر غلام حسین جعفری کا کہنا ہے کہ پاکستانی عوام امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نام نہاد غزہ پلان اور وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے قاتل ٹرمپ کے غزہ پلان کی حمایت کو مسترد کرتی ہے، یہ حمایت فلسطینی عوام کے خون سے غداری اور پاکستانی عوام کے جذبات کی خلاف ورزی ہے۔ اپنے مذمتی بیان میں غلام حسین جعفری نے کہا کہ ہم واضح کرتے ہیں کہ پاکستان کی عوام اسرائیل کے ناجائز وجود کو تسلیم نہیں کرتی اور ہر حال میں فلسطین کی آزادی اور بیت المقدس کو اس کا دارالحکومت مانتی ہے، کسی حکومت کو عوامی جذبات کے برعکس کوئی فیصلہ کرنے کا حق نہیں۔ غلام حسین جعفری نے کہا کہ اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان ہر حال میں مظلوم فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور اسرائیل نواز کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دے گی۔