Jang News:
2025-08-17@10:46:36 GMT

دریائے سندھ میں درمیانے درجے کا سیلاب

اشاعت کی تاریخ: 17th, August 2025 GMT

دریائے سندھ میں درمیانے درجے کا سیلاب

فائل فوٹو

دریائے سندھ میں کالا باغ، چشمہ اور تونسہ بیراج پر درمیانے درجے کے سیلاب ہیں۔ جبکہ تربیلا ور گڈو بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔

فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن لاہور کے مطابق دریائے کابل میں نوشہرہ پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔

اسی طرح دریائے ستلج میں ہیڈ سلیمانکی اور گنڈا سنگھ والا پر بھی نچلے درجے کے سیلاب ہیں۔

دوسری جانب کے پی میں سیلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد 328 ہوگئی ہے۔ 8 اضلاع میں 31 اگست تک ہنگامی حالت نافذ کردی گئی ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

بالائی پنجاب میں کلائوڈ برسٹنگ کے خدشات ہیں‘پی ڈی ایم اے کا الرٹ

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2025ء)پرونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے خبردار کیا ہے کہ بالائی پنجاب میں بھی کلائوڈ برسٹنگ کے خدشات ہیں، مون سون کے ساتویں اسپیل میں طوفانی بارشیں ہوں گی، مختلف دریائوں میں نچلے اور درمیانے درجے کی سیلابی صورتحال ہے۔پی ڈی ایم اے پنجاب نے مون سون فلڈ کی صورتحال سے متعلق فیکٹ شیٹ جاری کردی جس میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مری، راولپنڈی، سیالکوٹ اور بہاولپور میں بارش ہوئی، آئندہ 24 گھنٹوں میں پنجاب کے بیشتر اضلاع میں شدید بارشیں متوقع ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ بالائی پنجاب کے اضلاع میں طوفانی بارشوں اور کلائوڈ برسٹنگ کے خدشات ہیں، مون سون کے ساتویں اسپیل میں طوفانی بارشیں ہوں گی۔ڈائریکٹر جنرل پرونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی عرفان علی کاٹھیا نے انتظامیہ کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ دریائے سندھ میں تربیلا اور تونسہ کے مقام پر نچلے درجے جبکہ دریائے سندھ میں کالاباغ اور چشمہ کے مقام پر درمیانے درجے کی سیلابی صورتحال ہے۔انہوں نے کہا کہ دریائے چناب، جہلم اور راوی میں پانی کا بہا ئو معمول کی سطح پر ہے، تربیلا ڈیم 98 فیصد اور منگلا ڈیم 68 فیصد تک بھر چکا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • دریاؤں میں درمیانے درجے کا سیلاب، شہروں میں شہری سیلاب کا خدشہ، محکمہ موسمیات کی وارننگ
  • پنجاب میں بھی کلاؤڈ برسٹ کا الرٹ جاری
  • بالائی پنجاب میں کلائوڈ برسٹنگ کے خدشات ہیں‘پی ڈی ایم اے کا الرٹ
  • پنجاب کے دریاں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب
  • مون سون 2025ء: تربیلا ڈیم 98 فیصد اور منگلا ڈیم 68 فیصد بھر چکا: پی ڈی ایم اے
  • پنجاب کے دریاؤں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب
  • سیلاب کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے بڑے خطرے کی پیشگوئی کردی
  • شکر گڑھ: نالہ بئیں میں درمیانے درجے کا سیلاب
  • دریائے ستلج میں نچلے درجے کا سیلاب، کئی مقامات پر پانی دیہاتوں میں داخل