ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش اور تیز ہواؤں کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 17th, August 2025 GMT
محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا جبکہ خیبر پختونخوا، کشمیر، اسلام آباد، پنجاب، سندھ کے شمالی و جنوب مشرقی حصوں، بلوچستان کے شمالی و جنوب مشرقی علاقوں اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
اس دوران بالائی خیبر پختونخوا، خطہ پوٹھوہار اور کشمیر میں بعض مقامات پر تیز اور موسلادھار بارش بھی ہو سکتی ہے۔
مزید پڑھیں: اسلام آباد، مون سون بارشوں کے نئے اسپیل کے پیش نظر مارگلہ ہلز کی ٹریلز بند
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم گرم اور حبس رہا تاہم بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور بالائی پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔
سب سے زیادہ بارش سیالکوٹ سٹی میں 27 ملی میٹر، اوکاڑہ میں 2 ملی میٹر، تخت بائی میں 6 ملی میٹر، دیر میں 2 ملی میٹر اور کوٹلی میں 6 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج نوکنڈی اور سبی میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ دالبندین، دادو، بھکر اور جیکب آباد میں پارہ 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچا۔
مزید پڑھیں: پاکستان میں بارشوں اور سیلاب سے تبائی، 344افراد جاں بحق، پنجاب میں مزید بارشوں کی پیشگوئی
اتوار کے روز اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے اور بعض مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہو سکتی ہے۔
پنجاب کے شہروں لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، جہلم، سرگودھا، فیصل آباد، ملتان، بہاولپور اور ڈیرہ غازی خان سمیت خطہ پوٹھوہار میں بھی تیز بارش متوقع ہے۔
خیبر پختونخوا کے اضلاع دیر، چترال، سوات، مانسہرہ، ایبٹ آباد، پشاور، مردان، صوابی، نوشہرہ، کرک، بنوں اور وزیرستان میں بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے جبکہ بالائی علاقوں میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں: خیبر پختونخوا میں تباہ کن بارشوں سے جانی و مالی نقصان پر نواز شریف کا اظہارِ افسوس
سندھ میں تھرپارکر، عمر کوٹ، بدین، سانگھڑ، دادو، مٹھی اور کراچی کے بعض حصوں میں بھی شام یا رات کے وقت گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔
بلوچستان کے اضلاع ژوب، موسیٰ خیل، بارکھان، سبی، نصیرآباد، خضدار، آواران، لسبیلہ اور گوادر میں بھی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی مطلع ابر آلود رہے گا اور مختلف مقامات پر تیز ہواؤں کے ساتھ بارش متوقع ہے، جبکہ چند مقامات پر شدید بارش کا امکان بھی موجود ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: گرج چمک کے ساتھ بارش خیبر پختونخوا بارش کا امکان تیز ہواو ں مقامات پر ملی میٹر میں بھی
پڑھیں:
نو مئی بغاوت اورحملے کیس کے مرکزی ملزمان کے ساتھ نرمی اور کیسزکو طول دیا جانا پاکستان دشمنوں کے حوصلے بڑھا رہے ہیں ۔ خواجہ رمیض حسن
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 اکتوبر2025ء) مسلم لیگ کے رہنما خواجہ رمیض حسن نے آزاد کشمیر میں احتجاج کی حالیہ لہر سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آزادکشمیر میں #بھارتی_فنڈڈ ایکشن کمیٹی اور پی ٹی آئی اپنے فتنہ اتحادیوں کے ساتھ مل کر انتشار قتل و غارت گری مچا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پرامن احتجاج کے نام پر اپنی روش برقرار رکھتے ہوئے یہ مکتبہ فکر فورسز کے جوانوں اور عوام کے خون کی ہولی کھیل کر لعشوں کی سیاست کا انداز ایک بار پھر اپنانے میں سرگرم ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ عوامی ہمدردی کے پیش نظر نو مئی اور دیگر واقعات میں ملوث بیشتر فسادیوں کو ضمانتیں دی گئیں جو غلط فیصلہ تھا۔ اب بیشتر سزا یافتہ مجرم ایسےہیں جوموج مستی کرتےآزاد گھوم پھر رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر ریاست اور ریاستی اداروں کے خلاف منظم کمپین اسی نرمی کا نتیجہ ہے انہوں نے کہا کہ اکثریت خیبرپختونخوا میں ہین جہاں فسادیوں کا نیٹ ورک اتنا مظبوط ہے جنہیں زرا بھی ریاستی قانون اور اداروں کا خوف نہیں۔ وفاقی حکومت سیاسی اتحادی جماعت کی مجبوریوں میں کاروائی سے پھر بھاگ رہی ہے جس کا خمیازہ اس حکومت کو مستقبل میں بھگتنا پڑے گا۔