حریت پسند کشمیری رہنما یاسین ملک کی بیٹی کا عالمی برادری سے والد کی جان بچانے کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 17 August, 2025 سب نیوز

کشمیری حریت پسند رہنما یاسین ملک کی 13 سالہ بیٹی رضیہ سلطان نے عالمی برادری سے بھارت کی غیر قانونی حراست میں موجود اپنے والد کی جان بچانے کا مطالبہ کیا ہے۔

ایک ویڈیو بیان میں رضیہ سلطان نے کہا کہ بھارتی حکومت یاسین ملک کو کشمیر کاز کیلئے آواز بلند کرنے کی پاداش میں کچھ دنوں میں سزائے موت دینے جا رہی ہے۔

رضیہ سلطان نے عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکا، چین، اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں مداخلت کر کے میرے والد کی جان بچائیں۔

واضح رہے کہ جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے سربراہ اور حریت پسند کشمیری رہنما یاسین ملک 34 سال پرانے جعلی کیس میں پہلے ہی بھارت میں عمر قید کی سزا کاٹ رہے ہیں۔

یاسین ملک کو بھارتی حکام نے 2019 میں سری نگر میں ان کے گھر سے گرفتار کیا تھا اور ان پر دوران قید کئی بار تشدد بھی کیا گیا جس سے ان کی طبیعت خراب ہو ئی اور بھارتی حکام کو انہیں اسپتال منتقل کرنا پڑا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرکوہاٹ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 7 افراد جاں بحق کوہاٹ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 7 افراد جاں بحق سپریم کورٹ جج کیلئے 2 گاڑیاں، 2 ڈرائیور، 600 لیٹر پٹرول ماہانہ غذر: ایشیا کا سب سے لمبا کڑی کا پل سیلاب کی نذر اسلام آباد: بادل پھٹنے اور طوفانی بارشوں کے خدشے پر مارگلہ ہلز ٹریلز 72 گھنٹوں کے لیے بند جاپان حکومت کا پاکستان میں سیلاب سے جانی نقصان پرتعزیت کا اظہار پاکستان ‘مزید کلاؤڈ برسٹ دیکھنے پڑ سکتے ہيں’ چیئرمین این ڈی ایم اے نے خبردار کردیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: رہنما یاسین ملک عالمی برادری سے والد کی جان حریت پسند

پڑھیں:

پاکستان کے یوم آزادی پر مقبوضہ کشمیر میں مبارکباد اور یوم تشکر کے پوسٹر آویزاں

ویب ڈیسک : مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی بھاری نفری کے باوجود وادی میں یوم آزادی پاکستان پر مبارکباد اور یوم تشکر کے پوسٹر آویزاں کردیے گئے۔

 وادی میں پاکستانی پرچم، قائداعظم محمد علی جناح، علامہ اقبال اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تصاویر آویزاں کی گئیں جبکہ پوسٹرز پر آپریشن بنیان مرصوص کی عبارت بھی موجود تھی۔

 کل 15 اگست کو بھارت کے یوم آزادی پر مقبوضہ کشمیر میں  یوم سیاہ منانے کا اعلان کیاگیا ہے جبکہ کُل جماعتی حریت کانفرنس کی کال پر کل وادی میں مکمل ہڑتال ہوگی۔حریت کانفرنس کا کہنا ہے کہ 15 اگست کو بھارت کا یوم آزادی کشمیریوں کے لیے یوم سیاہ ہے، کشمیری پاکستان کو اپنا محسن اور بھارت کوجابر قابض سمجھتے ہیں۔

جشن آزادی:پنجاب  کے 41 اضلاع میں بیک وقت آتشبازی

کُل جماعتی حریت کانفرنس کا کہنا ہے کہ کشمیری عوام پاکستان کو یوم آزادی پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دیتے ہیں، پاکستان کا یوم آزادی کشمیریوں کے لیے یومِ تشکر اور خوشی کا دن ہے، کشمیری پاکستان کے استحکام، خوشحالی اور ترقی کے لیے دُعا گو ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کشمیری رہنما یاسین ملک کی جان خطرے میں، 13 سالہ بیٹی کی عالمی برادری سے اپیل
  • دنیا میرے والد کی جان بچائے، رضیہ سلطان
  • بھارت میرے والد یاسین ملک کو اگلے ماہ پھانسی دینا چاہتا: رضیہ سلطانہ 
  • بھارت میرے والد یاسین ملک کو اگلے ماہ پھانسی دینا چاہتا ہے، بیٹی کی عالمی رہنماؤں سے مدد کی اپیل
  • یاسین ملک کی بیٹی نے والد کی سزا کیخلاف عالمی برادری سے مدد مانگ لی
  • 13 سالہ رضیہ سلطان کی اپنے والد یاسین ملک کو بھارتی مظالم سے بچانے کے لیے عالمی برادری سے اپیل
  • آپریشن سندور کے متاثرین کی بھارتی مظالم کیخلاف اقوام متحدہ کو یادداشت پیش
  • دنیا بھر میں کشمیری آج بھارت کا یوم آزادی یوم سیاہ کے طور پر منا رہے ہیں
  • پاکستان کے یوم آزادی پر مقبوضہ کشمیر میں مبارکباد اور یوم تشکر کے پوسٹر آویزاں