دنیا میرے والد کی جان بچائے، رضیہ سلطان
اشاعت کی تاریخ: 17th, August 2025 GMT
کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی تیرہ سال کی بیٹی رضیہ سلطان نے عالمی برادری سے اپنے والد کی جان بچانے کا مطالبہ کیا ہے۔
ایک ویڈیو بیان میں رضیہ سلطان نے کہا کہ بھارتی حکومت یاسین ملک کو کشمیر کاز کے لیے آواز بلند کرنے کی پاداش میں کچھ دنوں میں سزائے موت دینے جارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکا، چین، اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں مداخلت کر کے یاسین ملک کی جان بچائیں۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
بیرسٹر سلطان محمود نامزد وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور سے حلف نہیں لیں گے
سٹی42: آزاد کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود نامزد وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور سے حلف نہیں لیں گے۔
’’جنگ ‘‘ نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ نومنتخب وزیراعظم کی حلف برداری کی تقریب آج مظفرآباد میں ہوگی۔آئین اور روایات کے مطابق آزاد کشمیر کے وزیراعظم سے حلف صدر لیتے ہیں، تاہم صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود نے علالت کے باعث مظفرآباد پہنچنے سے معذرت کرلی ہے۔
محسن نقوی سے چینی سفیر کی ملاقات،سکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
صدر کی غیر موجودگی میں اسپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر نومنتخب وزیراعظم سے حلف لیں گے۔
Waseem Azmet