بھارت میرے والد یاسین ملک کو اگلے ماہ پھانسی دینا چاہتا: رضیہ سلطانہ
اشاعت کی تاریخ: 17th, August 2025 GMT
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) حریت رہنما یاسین ملک کی بیٹی رضیہ سلطانہ نے عالمی رہنماؤں سے اپیل کی ہے کہ چین، امریکہ، اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیمیں میرے والد یاسین ملک کی جان بچائیں۔ بھارت میرے والد یاسین ملک کو اگلے ماہ پھانسی دینا چاہتا ہے۔ بھارت یاسین ملک کو سچ بولنے کے جرم میں سزا دینا چاہتا ہے۔ میرے والد کو کشمیر کی آزادی کی بات کرنے پر بھارت سزا دینا چاہتا ہے۔ میرے والد نے اپنی ساری زندگی کشمیر کاز کیلئے وقف کی ان کی جان بچائی جائے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: دینا چاہتا میرے والد یاسین ملک
پڑھیں:
مقبوضہ کشمیر: بھارت کے یومِ آزادی پر یومِ سیاہ
سٹی42: مقبوضہ کشمیر میں کل جمعہ 15 اگست کو بھارت کے یومِ آزادی پر یومِ سیاہ منایا جائے گا۔
سری نگر سے آمدہ خبروں کے مطابق کُل جماعتی حریت کانفرنس کی اپیل پر جمعہ 15 اگست کو مقبوضہ کشمیر میں ہڑتال ہو گی۔حریت کانفرنس کے مطابق 15 اگست کو بھارت کا یومِ آزادی کشمیریوں کے لیے یومِ سیاہ ہے، کشمیری عوام بھارت کو جابر و قابض سمجھتے ہیں اور پاکستان کے ساتھ شامل ہونا چاہتے ہیں۔
جشن آزادی:پنجاب کے 41 اضلاع میں بیک وقت آتشبازی
کشمیری عوام پاکستان کو یومِ آزادی پر دل کی گہرائیوں سے مبارک باد دیتے ہیں ۔پاکستان کا یومِ آزادی کشمیریوں کے لیے یومِ تشکر اور خوشی کا دن ہے، کشمیری پاکستان کے استحکام، خوشحالی اور ترقی کے لیے دُعا گو ہیں۔
مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے یومِ آزادی کی تقریبات منسوخ
آج 14 اگست کو دوپہر کے وقت مقبوضہ کشمیر کے علاقہ کشتواڑ میں خوفناک بارشوں سے 40 افراد جاں بحق ہو گئے اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ اس سانحہ کے بعد مقبوضہ ریاست کی حکومت نے ریاست مین کل پندرہ اگست کو بھارت کی یومِ آزادی کی تقریبات پہلے ہی منسوخ کر دی ہیں۔
پنجاب میں جشنِ آزادی پر 41 اضلاع میں بیک وقت آتشبازی
Waseem Azmet