چین، چھوٹے سے پہاڑ ی گاؤں سے پوری دنیا تک سبز مہم کا پھیلاؤ
اشاعت کی تاریخ: 17th, August 2025 GMT
چین، چھوٹے سے پہاڑ ی گاؤں سے پوری دنیا تک سبز مہم کا پھیلاؤ WhatsAppFacebookTwitter 0 17 August, 2025 سب نیوز
بیجنگ :
بیس سال پہلے شی جن پھنگ نے صوبہ زے جیانگ کے یوچھون گاؤں کے دورے کے دوران “سرسبز پہاڑ اور صاف پانی انمول اثاثہ ہیں” کا تصور پیش کیا ۔ 2025 میں “شی جن پھنگ کی کتاب ” ماحولیاتی تہذیب پر منتخب مضامین”شائع ہوئی ۔ اس کتاب میں بتایا گیا کہ اس تصور کو کس طرح ایک مقامی اتفاق رائے سے قومی حکمت عملی میں تبدیل کیا گیا ہے اور پھر ایک عالمی سبز مہم کا آغاز ہوا ہے.
“سر سبز پہاڑ اور صاف پانی ” ہر کسی کے لیے ایک قدرتی منظر نامہ ہے ، اور یہ صحت مند اور خوبصورت ماحول کی علامت بھی ہے جسے انسانوں نے محفوظ اور تعمیر کیا ہے۔ “سنہرے پہاڑ اور چاندی کے پہاڑ” عظیم دولت کی علامت ہیں جسے ہر کوئی سمجھتا ہے. انسانی کوششوں کے ذریعے، قدرتی ماحول اور معاشی ترقی میں ہم آہنگی پیدا کر کے وسائل اور ماحول کے پائیدار استعمال سے لامحدود دولت حاصل ہو سکتی ہے . ” دو پہاڑوں ” کا تصور ماحولیاتی تہذیب کے بارے میں شی جن پھنگ کی سوچ کو ظاہر کرتا ہے۔
“پہلے آلودگی اور پھر اس سے بچاؤ ” کے روایتی مغربی ترقیاتی ماڈل نے آج کے ماحولیاتی بحران کو جنم دیا ہے۔ تحقیقی اعداد و شمار کے مطابق عالمی ماحولیاتی قرضہ کل جی ڈی پی کے 10فیصد سے بڑھ کر 20 فیصد تک پہنچ گیا ہے، جو موجودہ نسل کی پر تعیش زندگی کی تکمیل کے لئے آنے والی نسلوں کے بقا کے وسائل کے حد سے زیادہ استعمال کے مترادف ہے۔ “دو پہاڑوں کا تصور ” بتاتا ہے کہ حیاتیاتی ماحول بذات خود ” دولت ” ہے ،اور اس بات پر زور دیتا ہے کہ ماحولیاتی تحفظ کے ساتھ معیشت کو ترقی دی جانی چاہئے ۔
اس چھوٹے سے گاؤں کا کامیاب تجربہ تین اہم طریقوں کو واضح طور پر ظاہر کرتا ہے کہ کس طرح صاف پانی اور سبز پہاڑوں کو سنہرے اور چاندی کے پہاڑوں میں تبدیل کیا جائے۔ پہلی بات یہ ہے کہ “ماحول کی حفاظت کے لئے معاشی ترقی کی قربانی ” کے پرانے تصور کو ختم کر کے قدرتی وسائل کو آمدنی میں اضافے کے طور پر دیکھ کر ایک نیا طریقہ تلاش کیا جائَے ۔ دوسرا یہ ہے کہ ایکو ٹورازم اور نامیاتی زراعت کی ترقی پر توجہ مرکوز کی جائے ، تاکہ گاؤں میں پہاڑ اور دریا سیاحوں اور سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لئے ایک منفرد افادیت بن جائیں۔ تیسرا یہ کہ حکومت کی پالیسیوں ، انٹرپرائز ز کی سرمایہ کاری اور دیہاتیوں کی فعال شرکت سے سبھی کو فائدہ پہنچایا جائے ۔
شی جن پھنگ کا “سرسبز پہاڑ اور صاف پانی انمول اثاثہ ہیں ” کا تصور نہ صرف چین کی سرزمین پر فعال ہے بلکہ یہ دنیا میں بھی ایک سبز لہر پیدا کر رہا ہے ۔ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے تحت چین اور پیرو کے تعاون سےچنکے بندرگاہ منصوبہ عالمی سطح پر گرین انفراسٹرکچر کی زندہ مثال بن گیا ہے۔ چنکے بندرگاہ کے ماحولیاتی فوائد نے معاشی فوائد کی ترقی میں بھی کردار ادا کیا ہے -اس بندرگاہ نے آپریشن کے چھ ماہ میں تجارت میں 777 ملین امریکی ڈالر کی آمدنی حاصل کی اور پیرو کی حکومت نے اسے “قومی پائیدار ترقی کا مثالی پرا جیکٹ ” قرار دیا ۔
چین کی ماحولیاتی تہذیب کی سوچ مختلف منصوبوں کے ذریعے عالمی انفراسٹرکچر کے شعبے کے لئے مشرقی دانش مندی اور سائنسی اور تکنیکی طاقت پر مبنی حل فراہم کر رہی ہے۔ اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام کی 2025 کی رپورٹ میں نشاندہی کی گئی ہے کہ عالمی سبز ترقی میں چین کا حصہ 34 فیصد تک پہنچ چکا ہے اور اس میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرکرپشن اور انسانی اسمگلنگ، سابق سرکاری افسر سمیت 2 ملزمان گرفتار قابل تجدید توانائی میں نیا عالمی ریکارڈ؛ چین بجلی پیدا کرنے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا پاکستان میں سونے کی قیمت سے متعلق بڑی خبر آگئی چین کی معیشت مستحکم ، ترقی کا رجحان برقرار ، چینی میڈیا چین، کاربن اخراج میں کمی کے لیے دنیا کا سب سے ہمہ گیر چینی پالیسی نظام ملک بھر میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ہو گیا پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑی کمیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
روس ایران میں چھوٹے جوہری توانائی کے پلانٹس بنائے گا؟
روسی ریاستی جوہری ادارہ روس ایٹم (Rosatom) ایران میں چھوٹے جوہری توانائی کے پلانٹس تعمیر کرنے کے امکان پر ایرانی حکام سے بات چیت کر رہا ہے۔ یہ بات جمعہ کو روس ایٹم کے سی ای او الکسی لیکھاچیف نے روسیا 1 براڈکاسٹر کو دیے گئے انٹرویو میں کہی۔
مزید پڑھیں: بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر کا دورہ پاکستان کیوں؟
لیکھاچیف کے مطابق، اس سال کے آغاز میں ایرانی شراکت داروں نے بڑی یونٹس کے بجائے چھوٹی یونٹس، بشمول سمال ماڈیولر ری ایکٹرز(SMRs)، کی تجویز دی۔
مزید پڑھیں: پاکستان بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے بورڈ آف گورنرز کا رکن منتخب
انہوں نے مزید کہا کہ ایسی مذاکرات جاری ہیں اور مجھے امید ہے کہ جلد یا بدیر اس سلسلے میں معاہدے طے پا جائیں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایران جوہری توانائی روس