قبائلی علاقوں میں مسلح گروہوں کا راج، سرکاری فنڈزکا 10فیصدیہ گروہ لیجاتے ہیں، فضل الرحمان WhatsAppFacebookTwitter 0 17 August, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز)جمعیت علما اسلام (جے یو آئی)کے امیر مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ قبائلی علاقوں میں مسلح گروہوں کا راج ہے، سرکاری فنڈز کا 10 فیصد یہ مسلح گروہ لے جاتے ہیں، تاجر کاروبار نہیں کر سکتے ہر کسی کو بھتہ دینا پڑتا ہے۔

اسلام آباد میں عوامی نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام آل پارٹی کانفرنس سے خطاب میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حکومت کی رٹ کے حوالے سے یہ بڑا سوالیہ نشان ہے، معاملات حل کرنے کے بجائے طاقت ور ادارے اپنی اتھارٹی قائم کرنے کے چکر میں ہیں۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کے پی اور بلوچستان کے معدنی ذخائر عوام کی ملکیت ہیں، ملٹی نیشنل کمپنیاں سرمایہ کاری کریں تو نوکریاں اور وسائل مقامی لوگوں کا حصہ ہے، معاملات حل کرنے کے بجائے طاقت ور ادارے اپنی اتھارٹی قائم کرنے کے چکر میں ہیں، قوانین موجود ہیں اس کے تحت سرمایہ کاری ہوتی ہے۔ سربراہ جے یو آئی کا کہنا تھا کہ فاٹا انضمام کو آٹھ دس سال ہوچکے، اب وہاں کمیٹی بنائی جاتی ہے کہ جرگہ سسٹم بحال کیا جائے،9 سال بعد جرگہ سسٹم بحال کرنیکی کیو ں ضرورت پیش آئی؟ فاٹا کے وسائل تک رسائی کے لیے انضمام کیا گیا، فاٹا میں اب بدامنی آئی تو اسے عوام پر ڈالنے کے لیے جرگہ سسٹم بحال کیا جارہا ہے،کہاں ہیں وہ سبز باغ جو قبائل کو دکھائے گئے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ سیاست دانوں اور عوام کو بیدار رہنے کی ضرورت ہے، متفقہ چیزوں کو بحث میں لایا جائے، ہمارے ملک کا پارلیمانی اور سیاسی نظام سوالیہ نشان ہے؟ عوام کے ووٹ کے حق پر ڈاکا ڈالنا نہ کل جائز تھا نہ آج جائز ہے، نیشنل ایکشن پلان اب ایک حوالہ تو رہ گیا ہے، نہ یہ آئین کا حصہ ہے نہ قانون کا حصہ، یہ صرف ایک اے پی سی کا اعلامیہ ہے، اس کے امتیازی حصوں کو ختم کیا جائے، نیشنل اکنامک پلان کی ضرورت ہے تاکہ مستقبل میں عوام مطمئن ہو کہ یہ میری ملکیت ہے اور اس کا منافع میرا ہے، بات چیت کے ذریعے ہی مسائل حل ہوسکتے ہیں، بدامنی کے پیچھے عوامل کو تلاش کیا جائے۔مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ افغان مہاجرین کی جبری بے دخلی کا عمل ان حالات میں مناسب نہیں ،کیٹیگریز طے کی جائیں، بہت سے افغان ہیں جنہوں نے سالہا سال سے سرمایہ کاری کی ہوئی ہے، بہت سے افغان طلبا ہمارے ہاں سے انجینئر اور ڈاکٹر بنے ہیں، یہ ہمارے اسکلز ہیں ان کو ضائع نہ کریں، جو طلبا ہیں ان کو تعلیم مکمل کرنے دی جائے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرخیبرپختونخوا حکومت کے تباہ شدہ ہیلی کاپٹر کا بلیک باکس مل گیا خیبرپختونخوا حکومت کے تباہ شدہ ہیلی کاپٹر کا بلیک باکس مل گیا پنجاب کے دریاوں میں پانی کی سطح مسلسل بلند، درجنوں دیہات سے زمینی رابطہ منقطع اسحاق ڈار اور برطانوی ہم منصب کا رابطہ، سیلاب سے جانی نقصان پر اظہار افسوس پنجاب بھر میں شدید طوفانی بارشوں کا امکان، سیاحوں کو نقل و حمل محدود کرنے کا حکم معروف عالمی کوہ پیما ساجد سدپارہ کی کلین اینڈ گرین اسلام آباد موومنٹ کے زیر اہتمام شجرکاری مہم میں شرکت وزیراعظم شہباز شریف سے سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کی ملاقات TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: مولانا فضل الرحمان کرنے کے

پڑھیں:

KPKحکومت کا سرکاری محکموں میں بدعنوانی،غیرقانونی ادائیگیوں کی جانچ پڑتال کا فیصلہ

پشاور(نیوزڈیسک)خیبرپختونخواحکومت نےسرکاری محکموں میں بدعنوانی،غیرقانونی ادائیگیوں کی جانچ پڑتال کا فیصلہ کیا ہے۔دستاویز کےمطابق صوبہ بھرمیں کتنی جعلی اورغیر قانونی ادائیگی ہوئی؟فرانرک آڈٹ کیا جائے گا،فرانزک آڈٹ گزشتہ 12سالوں کا کیا جائے گا،فرانرک آڈٹ کیلئے نجی فرم کی خدمات حاصل کی جائے گی،نجی فرم کو 4 کروڑ 85 لاکھ روپے ادا کیے جائیں گے۔

تھرڈ پارٹی فرانرک آڈٹ کے لیےمحکمہ خزانہ نے تمام محکموں سے رابطہ کیا ہے،محکمہ خزانہ کا کہنا ہے کہ کنسلٹنٹ کا انتخاب قانون کے مطابق کیا گیا ہے،کنسلٹنٹ فرم نے محکمہ خزانہ کو بروقت رپورٹ نہ جمع کروائیں تو فرم کو جرمانہ ہوگا،دوران آڈٹ غفلت برتنے پر فرم پرپابندی عائد ہوگی۔

متعلقہ مضامین

  • 26ویں ترمیم کے وقت بھی کہا تھا یہ عوام کے مفاد میں نہیں، حافظ نعیم
  • فارم 47 کی بنیاد پر حکومت بنے گی تو لوگوں کا جمہوریت سے اعتماد اٹھ جائے گا، حافظ نعیم الرحمان
  • تحریک انصاف کو نارمل زندگی کی طرف کیسے لایا جائے؟
  • مسئلہ فلسطین پر اُمت مسلمہ میں اتحاد و اتفاق ہے: مولانا فضل الرحمان
  • ’دودھ دینے والی گائے، کہیں مر ہی نہ جائے‘: مصطفیٰ کمال کی شہری علاقوں کی محرومیوں‘ پر گفتگو
  • KPKحکومت کا سرکاری محکموں میں بدعنوانی،غیرقانونی ادائیگیوں کی جانچ پڑتال کا فیصلہ
  • زیادہ ڈیلیور کرکے دکھائیں گے، کسی کو استثنیٰ نہیں دیں گے، وزیراعلیٰ خیبر پی کے  
  • پاکستان میں بدامنی کی جڑ افغانستان سے مسلح گروہوں کی دراندازی ہے، رانا ثنا اللہ
  • اس بار زیادہ ڈیلیور کرکے دکھائیں گے، پالیسیاں عوامی مفاد میں بنیں گی، وزیراعلیٰ پختونخوا
  • مولانا فضل الرحمان نے مرکزی مجلس شوریٰ کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا