افغان مہاجرین کی واپسی کی ڈیڈ لائن 31اگست، رجسٹریشن ختم کرنے کے انتظامات مکمل
اشاعت کی تاریخ: 17th, August 2025 GMT
افغان مہاجرین کی واپسی کی ڈیڈ لائن 31اگست، رجسٹریشن ختم کرنے کے انتظامات مکمل WhatsAppFacebookTwitter 0 17 August, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان میں مقیم رجسٹرڈ افغان شہریوں کی وطن واپسی کا آخری دن 31اگست ہے۔ وزارت سیفران نے سارا ڈیٹا صوبائی اور ضلعی کمیٹیوں کو فراہم کردیا۔ سرحدی ٹرمینلز پر رجسٹریشن ختم کرنے کے انتظامات مکمل کرلیے گئے، بایو میٹرک لازمی قرار دے دی گئی۔
پی او آر کارڈ ہولڈر افغان شہریوں کیلئے وطن واپسی کا آخری دن 31اگست ہے، وزارت سیفران نے سارا ڈیٹا صوبائی و ضلعی کمیٹیوں کو فراہم کر دیا، جس کے مطابق بارڈر ٹرمینلز پر افغان شہریوں کی رجسٹریشن ختم کرنے کے انتظامات مکمل کرلیے گئے۔رپورٹ کے مطابق وزارت داخلہ نے افغان شہریوں کی واپسی کا ایکشن پلان صوبوں کو دے دیا، افغانستان واپس جانیوالے شہریوں کی بایو میٹرک لازمی قرار دے دی گئی۔
صوبائی حکومتوں اور حساس اداروں نے پی او آر کارڈ ہولڈرز کی میپنگ کرلی، ضلعی و صوبائی کمیٹیاں تشکیل دیکر مرکزی کنٹرول روم سے منسلک کردیا گیا، افغان باشندوں کیلئے ٹرانزٹ ایریاز کا تعین اور نقل و حمل کا پلان بھی تیار کرلیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق اکتیس اگست کے بعد نادرا افغانستان واپس جانیوالوں کی رجسٹریشن ختم کردیگا، ایف آئی اے نامزد بارڈر کراسنگ پوائنٹس پر وطن واپسی کی سہولت فراہم کرے گا، فارن نیشنل سیکیورٹی ڈیش بورڈ افغان پی او آر کارڈ ہولڈرز کی واپسی کو مانیٹر کرے گا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرطوفانی بارشیں، بونیر میں شادی کی خوشیاں ماتم میں تبدیل، ایک ہی خاندان کے 21افراد جاں بحق طوفانی بارشیں، بونیر میں شادی کی خوشیاں ماتم میں تبدیل، ایک ہی خاندان کے 21افراد جاں بحق کرپشن اور انسانی اسمگلنگ، سابق سرکاری افسر سمیت 2 ملزمان گرفتار بارشوں میں مزید شدت متوقع ہے،3 مزید سلسلے پاکستان کی جانب بڑھ رہے ہیں، این ڈی ایم اے حکام کی بریفنگ موت سے پہلے دو بار واش روم کا چکر‘: صحافی خاور حسین کی لاش ملنے سے قبل کیا ہوا؟ مون سون بارشوں نیا سپیل متوقع، اسلام آباد کی مارگلہ ہلز کی ٹریلز بند حریت پسند کشمیری رہنما یاسین ملک کی بیٹی کا عالمی برادری سے والد کی جان بچانے کا مطالبہCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: رجسٹریشن ختم کرنے کے انتظامات مکمل افغان شہریوں کی کی واپسی
پڑھیں:
رجسٹریشن منتقلی میں دیرہوگی توجرمانہ دینا ہو گا، قانون میں ترمیم کر دی گئی
پنجاب موٹر وہیکل آرڈیننس میں ترمیم کردی گئی جس کے تحت اب ملکیت کی تاخیر سے منتقلی پر جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق تاخیر پر سواری کی منتقلی کے پیش نظر محکمہ ایکسائز نے نیاضابطہ لاگو کر دیا ہے ، پنجاب موٹروہیکل آرڈیننس 1969 کے رول 47 میں ترمیم کر دی گئی ہے ۔
گاڑی کی منتقلی کی صورت میں نیا جرمانہ نافذ کر دیا گیا، 31سے60 دن تک تاخیر پر 10 ہزار روپے جرمانہ دینا ہو گا، 61سے 90 روز کی تاریخ پر جرمانے کی رقم 20 ہزار روپے کر دی گئی، 91سے 120 دن تاخیر پر 30 ہزار روپے جرمانہ ہو گا۔