Jang News:
2025-10-04@16:56:09 GMT

14اگست کے اشتہار سے متعلق انکوائری ہو رہی ہے: عطاء تارڑ

اشاعت کی تاریخ: 17th, August 2025 GMT

14اگست کے اشتہار سے متعلق انکوائری ہو رہی ہے: عطاء تارڑ

عطاء اللّٰہ تارڑ—فائل فوٹو

وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ 14 اگست کے اشتہار میں بابائے قوم کی تصویر نہ ہونے کی انکوائری ہو رہی ہے۔

’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کے دوران عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ جشنِ آزادی کے اشتہار کو سیاست کی نذر کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے خیبر پختون خوا سیلاب متاثرین کے لیے امدادی ٹرک روانہ کیے ہیں، صوبائی حکومت کو ہر طرح سے مدد دے رہے ہیں۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ این ڈی ایم اے کے ذریعے پاک فوج اور این جی اوز نے اپنا کردار ادا کیا ہے، خیبر پختون خوا حکومت کو جو مدد درکار ہو گی وفاقی حکومت تعاون کرے گی۔

اُن کا کہنا ہے کہ 27 ویں آئینی ترمیم فی الحال کسی بھی سطح پر زیرِ غور نہیں، پی ٹی آئی کے ساتھ قومی ایشوز پر بات چیت کرتے رہیں گے، 26 ویں آئینی ترمیم میں بھی پی ٹی آئی کا کردار تھا۔

عطاء تارڑ نے کہا کہ این ایف سی ایوارڈ سے متعلق ایس ایم تنویرکی رائے کا احترام کرتے ہیں، معیشت کی بہتری کے لیے بھی پی ٹی آئی سے بات چیت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس میں ان کے پاس شواہد نہیں، پراسیکیوش کا کیس مضبوط ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: کہا کہ نے کہا

پڑھیں:

حکومت نے  عمران خان کا  اکائو نٹ بند کرنے سے متعلق ایکس (ٹوئٹر)سے رابطے شروع کر دئیے

اسلام آباد(آئی این پی )وفاقی حکومت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کا ایکس اکائو نٹ بند کرنے سے متعلق اہم اعلان کرتے ہوئے ایکس سے رابطے شروع کر دئیے  ۔
وزیر مملکت بیرسٹر عقیل ملک نے ایک انٹرویو میں  کہا کہ عمران خان کے ایکس اکائونٹ سے متعلق ایکس کے ساتھ رابطے ہو رہے ہیں، عمران خان کے ایکس اکاونٹ سے متعلق تحقیقات جاری ہیں، ایکس سے بھی رابطے میں ہیں، مزید شواہد سامنے آنے پر نتائج جلد سامنے آ جائیں گے۔
بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ عمران خان کے ایکس اکائو نٹ کے تانے بانے جہاں سے ملتے ہیں، یا جو اسے چلا رہا ہے، اس وقت صرف اتنا بتاسکتا ہوں، اس حوالے سے قانونی طریقہ کار پر عملدرآمد کیا جارہا ہے۔

itel   نے رنگا رنگ تقریب میں  Super 26 Ultra   متعارف کرادیا،تقریب میں itel  کی  برانڈایمبسیڈر سجل علی کی خصوصی شرکت

مزید :

متعلقہ مضامین

  • حکومت نے پنشن سے متعلق بڑا اقدام، سرکاری ملازمین کے لیے نئی اسکیم لاگو کردی
  • حکومت عمران خان کا اکا ئونٹ بند کرنے سے متعلق متحرک، ایکس سے رابطے
  • حکومت نے  عمران خان کا  اکائو نٹ بند کرنے سے متعلق ایکس (ٹوئٹر)سے رابطے شروع کر دئیے
  • وفاقی حکومت کا پنشن سے متعلق بڑا اقدام، سرکاری ملازمین کے لیے نئی اسکیم لاگو کردی
  • حکومت کا عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے سے متعلق اہم اعلان، ایکس سے رابطے
  • آزاد کشمیر کی 12 نشستوں کا معاملہ آئینی، سوچ سمجھ کر بات کرنی چاہیے، اعظم نزیر تارڑ
  • اسد قیصر کی اسرائیل اور غزہ سے متعلق پالیسی پر حکومت پر شدید تنقید
  • ’اشتہار دیکھو پھر ٹوائلٹ پیپر لو‘، چین کا نیا انوکھا قانون متعارف
  • اشتہار
  • صحافی بیرون ملک میں پاکستان کا بیانیہ اور مثبت تشخص پیش کر رہے ہیں؛ عطا تارڑ