وفاقی وزیر امیر مقام کا ضلع شانگلہ کا دورہ، متاثرہ خاندانوں سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 17th, August 2025 GMT
سٹی 42 : وفاقی وزیر و صدر مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا انجینئر امیر مقام نے حالیہ طوفانی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ ضلع شانگلہ کا دورہ کیا۔
وفاقی وزیر نے حالیہ طوفانی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں پورن، چکیسر کا دورہ کیا۔ اپنے دورے کے دوران وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے متاثرہ علاقوں کا جائزہ لیا، مقامی ہسپتال میں سیلاب کے دوران زخمی ہونے والے شہریوں کا معائنہ کیا اور متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کر کے ان سے تعزیت کا اظہار کیا اور اپنی طرف سے مالی امداد فراہم کی۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔
پاک بھارت جنگ کے واقعات کا عینی شاہد ؛ بھارت کی ہر حرکت وقت سے پہلے ہمارے پاس تھی؛ محسن نقوی
انجینئر امیر مقام نے ریلیف اور ریسکیو کیمپ کا بھی دورہ کیا ، اس مشکل وقت میں عوام کا ساتھ دینے اور اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائیوں پر رضا کاروں کو داد دی اور خراج تحسین پیش کیا اور اپنی طرف سے بھی مالی امداد فراہم کی۔ اس موقع پر شدید زخمی بچے کی حالت دیکھتے ہوئے، انجینئر امیر مقام نے اسے فوری طور پر پشاور منتقل کرنے کے احکامات جاری کئے اور بچے کے خاندان کو مالی امداد بھی فراہم کی۔
وفاقی وزیر انجینئرامیرمقام نے مشکل حالات اور رابطہ سڑکوں کی بندش کے باوجود الپورئی، شاہپور، چکیسر، مارتونگ سے ہوتے ہوئے پورن اپنے عوام کے پاس پہنچے جو اس وقت مشکل میں ہیں۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ متاثرین کی ہر ممکن مدد کی جائے گی اور بحالی کے عمل کو تیز کیا جائے گا انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت اس مشکل گھڑی میں عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔
متاثرین کی بحالی کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں گے؛ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: وفاقی وزیر
پڑھیں:
قائم مقام صدر سے شام کے سفیر، ارکان پارلیمنٹ اور ایتھوپیا کے سفیر کی ملاقات
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی سے شام کے سفیر، سینیٹرز کے وفد اور ایتھوپیا کے سفیر نے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی سے شام کے سفیر ڈاکٹر رامز الریعی نے ملاقات کی، پاکستان اور شام کے تاریخی و برادرانہ تعلقات مزید مستحکم بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ قائم مقام صدر نے کہا کہ پاکستان شام کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، پاکستان اور شام ہمیشہ آزمائش کی گھڑی میں ایک دوسرے کے شانہ بشانہ رہے۔ پاکستان نے خانہ جنگی کے دوران دمشق میں اپنا سفارتی مشن برقرار رکھا، دمشق اور ملتان کی قدیم تہذیبوں میں مماثلت پائی جاتی ہے۔ شامی سفیر نے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت پر شکریہ ادا کیا، سفیر نے کہا کہ شام دفاع، معیشت، آئی ٹی اور تعلیم سمیت مختلف شعبوں میں پاکستان کے ساتھ تعاون کا خواہاں ہے۔ قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی سے سینیٹر گردیپ سنگھ، سینیٹر اسد قاسم، سینیٹر سردار محمد عمر گورگیج، سینیٹر فلک ناز چترالی اور سابق رکن قومی اسمبلی مائزہ حمید نے ملاقات کی۔