حکومتی غفلت سے عوام کو سیلابی صورتِ حال کی بروقت اطلاع نہ مل سکی: اسد قیصر
اشاعت کی تاریخ: 18th, August 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ حکومتی غفلت سے عوام کو سیلابی صورتِ حال کی بروقت اطلاع نہ مل سکی۔
ایک بیان میں اسد قیصر نے کہا ہے کہ 2022ء کے سیلاب کے بعد حکومت کو ورلڈ بینک نے موسمی ریڈارز کے لیے فنڈنگ کی۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ 3 سال گزرنے کے باوجود حکومت اس کا ٹینڈر پراسس مکمل نہ کر سکی، اسی غفلت سے عوام کو سیلابی صورتِ حال کی بر وقت اطلاع نہ مل سکی۔
انہوں نے کہا کہ اسی وجہ سے عوام کو جانی ومالی نقصان برداشت کرنا پڑا، 2022ء کے سیلاب کے بعد حکومت کو اربوں ڈالرز امداد ملی، افسوس یہ امداد مستحقین تک نہیں پہنچائی گئی۔اسد قیصر نے یہ بھی کہا ہے کہ بیرونی امداد مستحقین تک کیوں نہ پہنچ سکی؟ اس پر پارلیمنٹ میں بات کروں گا۔
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا ؟
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: سے عوام کو نے کہا
پڑھیں:
ٹنڈوجام ،اندرون سندھ ہیپاٹائٹس خطرناک صورت اختیار کرگیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت)اوجی ڈی سی ایل حیدرآباد کے ریجنل وآرڈینیٹر امام علی عباسی نے کہا ہے اندرون سندھ کے دیہاتوں میں ہیپاٹائٹس کا مرض خطرناک صورتحال اختیار کرتا جارہا ہے اس سے بچانے کے لیے لوگوں ہمیں انھیں علاج فری کی سہولت دینی ہو گی وہ یہاں ٹنڈوجام کے قریب ٹنڈو عالم مری میں او جی ڈی سی ایل کی جانب سے کالا یرقان (ہیپاٹائٹس) کے علاج اور بچاؤ کے لیے ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کی افتتاح کرتے ہوئے کہااس کیمپ میں ٹنڈو عالم مری، ہوسڑی، بہاول زئنور، ٹنڈو عالم، گہانگھرا موری اور دیگر قریبی علاقوں سے آنے والے سینکڑوں افراد نے ہیپاٹائٹس یرقان کے مرض کا مفت چیک اپ کرایا آور مفت ٹیسٹ کئے گئیاس موقع پرسینئر CSR آفیسر برکت علی سوہوفیلڈ مینیجر عبدالستار میمن ڈاکٹر غلام سرور مہر، ڈاکٹر کنزہ فاطمہ بھی موجود تھی انھوں نے کہا کہ او جی ڈی سی ایل ہمیشہ عوام کی فلاح و بہبود کے منصوبے لاتی رہتی ہے اور آج کا یہ میڈیکل کیمپ بھی اسی مشن کی کڑی ہیانہوں نے کہا کہ کالا یرقان ایک جان لیوا مرض ہے جس کا علاج نجی اسپتالوں میں مہنگا اور مشکل ہوتا ہیاور سندھ کے دیہاتوں میں یہ مرض ایک وبائی صورتحال اختیار کرتا جارہا علاج مہنگا ہونے کی وجہ سے مریض بے بسی کی حالت میں اپنی زندگی کی بازی ہار دیتا ہے اس چیز کو محسوس کرتے ہوئے ہم نے او جی ڈی سی ایل کے زیر اہتمام ٹنڈو عالم اور گردونواح کے عوام کے لئے مشہور اسپتال آغا خان کے ماہر ڈاکٹرز اور عملے کی ٹیم ان کے دروازے تک لا کر یہ سہولت فراہم کر رہی ہے تاکہ لوگوں کو اس موذی مرض سے بچایا جائے اور انھیں فری علاج کی سہولت فراہم کی جائے انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ او جی ڈی سی ایل نے سڑکوں کی تعمیر، صاف پینے کے پانی کی فراہمی، فری ڈسپینسریز اور اسکولوں کے لیے پک اینڈ ڈراپ بسوں جیسی سہولیات بھی فراہم کر رہی ہیانہوں نے کہا کہ اس کیمپ کا مقصد یہ ہے کہ غریب اور مستحق افراد زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل کریں ان کا کہنا تھا کہ مستقبل میں بھی اسی طرح کے میڈیکل کیمپ لگائے جاتے رہیں گے تاکہ مستحق لوگ یہاں آکر اپنا مفت علاج کروا سکیں اور فائدہ اٹھا سکیں۔