سینیٹ اجلاس کے دوران ایوان سے چوہا نکل آیا
اشاعت کی تاریخ: 19th, August 2025 GMT
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سینیٹ اجلاس کے دوران ا یوان میں چوہا نکل آیا۔
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق ایوان بالا میں اجلاس کے دوران چوہا نکل آنے پر سینیٹر کامران مرتضیٰ نے پوائنٹ آؤٹ کیا۔سینیٹر کامران مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ توجہ دلانا چاہتا کہ ایوان میں چوہا گھوم رہا ہے۔
اس موقع پر پریزائیڈنگ افسر دنیش کمار نے کہا کہ دیکھنا ہو گا کہ یہ چوہا ہے یا چوہیا ہےجس پر خوب قہقہہ لگ گئے۔ بعد ازا ں سینیٹر طلال چوہدری نے کہا کہ ایوان کا ماحول کتنا خوشگوار ہے۔
سابق ایم پی اے احمد خان بھچر کی نااہلی کیخلاف درخواست پر سماعت22اگست تک ملتوی
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
صدر مملکت آصف زرداری نے اردو یونیورسٹی کے ڈپٹی چیئر سینٹ کو عہدے سے ہٹادیا
ملک کی سرکاری جامعات کے چانسلر اور صدر مملکت آصف علی زرداری نے اردو یونیورسٹی کے ڈپٹی چیئر سینٹ کو عہدے سے ہٹادیا ہے۔
ایوان صدر کی جانب سے بدھ کو باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا، جس میں کہا گیا ہے کہ جمیل احمد خان ڈپٹی چیئر سینیٹ کو وفاقی اردو یونیورسٹی آف آرٹس، سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی آرڈیننس کے سیکشن 10(4) کے تحت ان کے عہدے سے ہٹادیا گیا ہے۔
یہ نوٹیفکیشن ایوان صدر کے ڈائریکٹر جنرل ایڈمن (کیپٹن (ر) فرید الدین مصطفیٰ ڈائریکٹر جنرل ایڈمن کی جانب سے جاری ہوا ہے۔
واضح رہے کہ اردو یونیورسٹی کی سینیٹ کا اجلاس حال ہی میں کراچی میں منعقد ہوا تھا جس میں وائس چانسلر کی تنخواہ کی متنازع فکسیشن، رجسٹرار، ناظم مالیات اور ناظم امتحانات کی تقرری سمیت دیگر کئی فیصلے کیے گئے تھے۔
بتایا جارہا ہے کہ ہٹائے گئے ڈپٹی چیئر سینیٹ ایک سابق وائس چانسلر کو میری ٹوریس پروفیسر بنوانے میں خاصی دلچسپی رکھتے تھے۔
واضح رہے کہ سینیٹ اردو یونیورسٹی کا سب سے بااختیار اور فیصلہ ساز ادارہ ہے اور ڈپٹی چیئر سینیٹ میں خود صدر مملکت کی نمائندگی کرتا ہے اس سلسلے میں