Islam Times:
2025-10-04@20:24:27 GMT

تحریک تکمیل پاکستان کے مشن کو مکمل کریں گے، انوارالحق

اشاعت کی تاریخ: 19th, August 2025 GMT

تحریک تکمیل پاکستان کے مشن کو مکمل کریں گے، انوارالحق

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ ہمیں اسلاف کے نظریہ سے وفا کرنی ہے، مثبت اور منفی نظریات کے درمیان تفریق کرنی ہے، مملکت خداداد پاکستان نے ہمیں سب سہولیات دی ہیں، قیادت اور کارکنان میں رشتوں کو مضبوط کرنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا ہے کہ اسلاف کے مشن کو زندہ رکھنا ہے، تحریک تکمیل پاکستان کے مشن کو مکمل کریں گے، کوئی مقبول بیانیہ اگر اسلام اور اکابرین کے نظریہ سے متصادم ہو گا تو اسے مسترد کیا جائے گا۔ پونچھ کی دھرتی بانجھ نہیں ہے یہاں سے لوگوں کو سیاست سیکھنی چاہیے، یہاں کے لوگ ذہنی اور شعوری طور پر بہت آگے ہیں۔ آج جو آزادی کا سانس لے رہے ہیں وہ ہمارے اکابرین کی وجہ سے ممکن ہوا، نظریات کا تحفظ کرنا ہے۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے نواب جسی خان فاؤنڈیشن کے زیراہتمام یوم تجدید عہد کی مناسبت سے منگ کے مقام پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ آزادی کی قیمت سرزمین فلسطین کے باسیوں سے پوچھیے، تحریک تکمیل پاکستان کے لیے اسلاف کے مشن کو زندہ رکھنا ہے، آزاد کشمیر کے تمام آئینی عہدوں پر فائز رہ چکا ہوں، یقین نہیں کہ میں الیکشن لڑوں گا کہ نہیں۔

ہمیں اسلاف کے نظریہ سے وفا کرنی ہے، مثبت اور منفی نظریات کے درمیان تفریق کرنی ہے، مملکت خداداد پاکستان نے ہمیں سب سہولیات دی ہیں، قیادت اور کارکنان میں رشتوں کو مضبوط کرنا ہے، یہاں پیش رو مقررین کی باتیں سن کر خوشی ہوئی، سستی بجلی کے باعث بجلی انسٹالیشنز پر دباؤ آیا ہے اس کے باوجود لوگ بل نہیں جمع کروا رہے، حکومت 71 ارب کی سبسڈی کے ساتھ بجلی انفراسٹرکچر کے لیے بھی اقدامات اٹھا رہی ہے، آزادکشمیر کے ہر حلقے میں ایک ارب کی سڑکاٹ زیرتعمیر ہیں ، پہلی مرتبہ حکومت نے 7 کروڑ فی حلقہ میں سڑکوں کی تعمیر کے لیے مہیا کر دیے ہیں، علاقہ کی محرومی کا وقت ختم ہو گیا ہے، پونچھ کی پسماندگی کا شکوہ اب نہیں رہے گا۔ اس موقع پر موسٹ سینئر وزیر کرنل (ر) وقار احمد نور، وزراء حکومت سردار محمد حسین، سردار عامر الطاف، نثار انصر ابدالی، مشیر حکومت سردار احمد صغیر، سابق وزیر حکومت ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان، امیر جمعیت علمائے اسلام آزاد کشمیر مولانا سعید یوسف خان، صدر سدھن ایجوکیشنل کانفرنس سردار شاہزیب شبیر و دیگر معززین موجود تھے۔

وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے کہا کہ میرے بدترین مخالف کہتے ہیں کہ ہم پیسے پیسے کا حساب کرتے ہیں، اگر میں حساب نہ کرتا تو یہاں سبسڈی کے ساتھ ترقی کا دور دورہ کیسے چلتا؟ حکومت نے فقط ای ٹینڈرنگ سے 3 ارب روپے بچائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جس عظیم ہستی کی یاد میں آج ہم نے اذہان کھولے ہیں، ان کے تحریک تکمیل پاکستان کے مشن کو مکمل کریں گے، یہ دھرتی بانجھ نہیں ہے یہاں سب نے اپنے اسلاف کی تعلیمات کو نہیں بھلایا، کوئی نظریات کی بنیاد پر اختلاف کرنا چاہتا ہے تو کرے لیکن جبر کی صورت اختیار کرنا قبول نہیں، ہمیں چند آلودہ سوچوں سے کریکٹر سرٹیفیکٹ نہیں چاہیں، کریکٹر سرٹیفیکٹ کردار اور جمہور کے ووٹ سے ملتا ہے، نسل نو کو اسلاف کے مشن سے آشنا کروانا ہے، حکومت عوام کی فلاح کے لیے اقدامات اٹھاتی رہے گی۔

تقریب سے وزیر حکومت سردار عامر الطاف، سدھن ایجوکیشنل کانفرنس کے صدر سردار شاہزیب شبیر، سردار جنید الطاف نواب جسی خان فاؤنڈیشن کے چیئرمین سردار تنویر خادم سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔ اس سے پہلے جب وزیراعظم تقریب میں پہنچے تو ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا، نوجوانوں نے وزیراعظم کے حق میں زبردست نعرہ بازی کی۔ فضاء پاکستان زندہ باد اور کشمیر بنے گا پاکستان سے نعروں سے گونجتی رہی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کے مشن کو اسلاف کے کرنی ہے نے کہا کے لیے

پڑھیں:

 پیپلزپارٹی حکومت کی اتحادی ضرور عزت و قار پر سمجھوتہ نہیں کرے گی:گورنر پنجاب

لاہور (نیوز رپورٹر)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی حکومت کی اتحادی ضرور مگر عزت و قار پر سمجھوتہ نہیں کرے گی۔ پنجاب کو فتح کرکے پیپلز پارٹی کا قلعہ بنائیں گے۔ پیپلز پارٹی دکھاوے نہیں خدمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے۔ لاہور کے جلسوں نے مخالفین کی نیندیں اڑا دیں۔ تحصیل اٹک اورحضر وکیلئے الیکٹرک بسیں اور پاسپورٹ آفس کا قیام جلد عمل میں لایا جائے گا۔ پنجاب حکومت سے بات کرینگے‘ انہوں نے بس سروس شروع نہ کی تو اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کروں گا۔ ان خیالات کا اظہاراْنہوں نے تحصیل حضرومیں صدرنصیر خان جدون کی جانب منعقدہ عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جیالوں اور عوام نے گورنر پنجاب کا بھر پور استقبال کیا۔اس موقع پرضلعی قیادت صدر پاکستان پیپلز پارٹی اٹک سردار اشعر حیات خان، ذوالفقار حیات خان، ملک ریاست سدریال، سردار محمدعلی خان، سابق وائس چئیرمین ملک طاہراعوان، ساجدخان، خرم شہزاد خان ودیگر موجود تھے۔ گورنر پنجاب نے کہا چھچھ کے عوام غیور اور بہادر ہیں ‘ دوستوں کیلئے قربانی دینا جانتے ہیں۔وہ دن دور نہیں جب بلاول بھٹو  وزیر اعظم کی سیٹ پر براجماں ہونگے۔

متعلقہ مضامین

  • سندھ حکومت کی جانب سے ترقیاتی منصوبوں پر کام روکنے کے معاملے پر وزیر اعظم سے بات کریں گے، امین الحق
  • سردار عتیق احمد خان کی زخمی اہلکاروں کی عیادت، پرتشدد واقعات کی شدید مذمت
  • حکومت پاکستان اور عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان مذاکرات کامیاب
  • سینیٹر مشتاق کی گرفتاری و آزاد کشمیر کی کشیدہ صورتحال ، حافظ نعیم الرحمن کا وزیراعظم کو فون
  • شہباز شریف آزاد کشمیر کو پہلے بھی 23 ارب روپے کا پیکیج دے چکے
  • تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان غزہ و کشمیر کے عوام کے ساتھ کھڑی ہے: سلمان اکرام راجہ
  • آزاد کشمیر کی خراب صورتحال پر وزیراعظم پاکستان کا سخت نوٹس
  • وزیراعظم کا آزاد کشمیر کی صورتحال پر اظہار تشویش، مذاکرات کی خود نگرانی کا اعلان
  • آزاد کشمیر میں پرتشدد احتجاجات پر وزیراعظم کی تشویش، عوام سے پرامن رہنے کی اپیل
  •  پیپلزپارٹی حکومت کی اتحادی ضرور عزت و قار پر سمجھوتہ نہیں کرے گی:گورنر پنجاب