پنجاب میں ممکنہ جنگ، ہنگامی حالات اور سوشل میڈیا کے پراپیگنڈا کے اثرات سے نمٹنے کے لیے “پنجاب وار بک” کو 45 سال بعد جدید خطوط پر تیار کیا جا رہا ہے۔

یہ اسٹریٹجک دستاویز پہلی بار 1981ء میں تیار کی گئی تھی اور صوبے میں جنگ یا ہنگامی صورتحال کے دوران عوام کی حفاظت، اہم تنصیبات کی حفاظت، ہسپتالوں اور مواصلاتی نظام کی بروقت فعالیت کے لیے تمام حکمت عملی اور پروٹوکولز کو تفصیل سے بیان کرتی ہے۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے سیکریٹری ڈاکٹر احمد جاوید قاضی کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس میں وار بک کی تیاری کے ابتدائی خاکے پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ نئے خطرات کے پیش نظر:

مزید پڑھیں: مشینری کی واپسی کے معاملے پر پنجاب حکومت کا عدم تعاون جاری ہے، خیبرپختونخوا وزرا

ڈویژنل اور ضلعی انٹلیجنس کمیٹیوں کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے مکمل اختیارات دیے جائیں گے۔

میزائل حملے، ڈرون حملے اور سائبر اٹیک کی صورت میں فوری رسپانس کے لیے مؤثر حکمت عملی تیار کی جائے گی۔

صوبے کے تمام رہائشی علاقوں میں محفوظ بنکرز اور شیلٹرز کی تعمیر کے لیے قوانین میں ترامیم پر غور کیا جائے گا۔

سوشل میڈیا پر ممکنہ پراپیگنڈا کی روک تھام اور مستند معلومات کی بروقت ترسیل کو وار بک کا حصہ بنایا جائے گا۔

مزید پڑھیں: پنجاب میں جدید شہری ترقی کے لیے مریم نواز کا جاپانی ماڈل اپنانے کا فیصلہ

اجلاس میں بتایا گیا کہ نئے وار بک میں ہر محکمے اور ادارے کی ذمہ داریوں کی واضح حد بندی کی جائے گی تاکہ ضرورت کے وقت بروقت اور بہترین ردعمل ممکن ہو سکے۔ ہنگامی حالات میں خوراک، ادویات اور دیگر وسائل کی بروقت ترسیل یقینی بنانے کے لیے تمام اضلاع میں وسائل کی میپنگ بھی مکمل کی جائے گی۔

سیکریٹری داخلہ نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ، پی ڈی ایم اے، سول ڈیفنس، ریسکیو 1122 اور دیگر سیکیورٹی ادارے مکمل کوآرڈینیشن کے ساتھ ہنگامی حالات سے نمٹنے میں اپنا کردار ادا کریں گے، اور صوبے بھر میں سول ڈیفنس کے کنٹرول رومز فعال رکھے جائیں گے۔

یہ اقدام صوبے کی دفاعی اور ہنگامی تیاریوں کو جدید دور کے چیلنجز کے مطابق مؤثر بنانے کی سمت اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پنجاب پنجاب وار بک سیکریٹری ڈاکٹر احمد جاوید قاضی محکمہ داخلہ پنجاب.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پنجاب وار بک محکمہ داخلہ پنجاب کے لیے وار بک

پڑھیں:

کوڑا ٹیکس کی وصولی کی تیاریاں، محکمہ ایکسائز متحرک

علی ساہی:حکومت کی جانب سے گرین سگنل ملنے کے بعد محکمہ ایکسائز نے شہری علاقوں میں کوڑا ٹیکس کی وصولی کے لیے عملی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔

ذرائع کے مطابق ابتدائی مرحلے میں صوبے کے شہری علاقوں میں 33 لاکھ سے زائد گھروں سے ٹیکس وصولی کا آغاز کیا جائے گا۔

محکمہ ایکسائز حکام کا کہنا ہے کہ مزید رہائشی اور کمرشل یونٹس کو نظام میں شامل کرنے کے لیے متعلقہ اداروں سے ڈیٹا اکٹھا کیا جا رہا ہے، جبکہ وصولیوں کے مؤثر نظام کے لیے درکار انتظامی اور تکنیکی ضروریات پر بھی کام جاری ہے۔ اس حوالے سے جلد ایک جامع سمری منظوری کے لیے حکومت کو ارسال کی جائے گی۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

ذرائع کے مطابق ٹیکس وصولی کے نظام کو مؤثر بنانے کے لیے ابتدائی طور پر 70 گاڑیوں اور ساڑھے چھ سو ای بائیکس کی فراہمی کی درخواست کی جائے گی، تاکہ بلوں کی بروقت تقسیم اور وصولیوں کا عمل یقینی بنایا جا سکے۔

محکمہ ایکسائز نے بل تقسیم کرنے والے عملے کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے ایک سے دو فیصد سروس چارجز کی بھی تجویز دی ہے، جبکہ بلوں کی پرنٹنگ اور دیگر انتظامی امور سے متعلق ورکنگ آخری مراحل میں ہے۔

جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ

ایکسائز حکام کے مطابق محکمہ ایکسائز اور متعلقہ ادارے کے درمیان بلوں کی تقسیم اور وصولی کے طریقہ کار پر متعدد اجلاس منعقد ہو چکے ہیں، جبکہ آئندہ ماہ کے پہلے ہفتے دونوں اداروں کے درمیان باقاعدہ مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے جانے کا امکان ہے، جس کے بعد کوڑا ٹیکس کی وصولی کے عمل کو باضابطہ طور پر شروع کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • فیس بک صارفین اب مفت ویریفائیڈ بلیو ٹک حاصل کر سکتے ہیں، میٹا کا نیا پروگرام متعارف
  • پی ڈی ایم اے کا دورہ : انتظامیہ ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے پوری طرح تیار ہے، خواجہ سلمان رفیق
  • خبردار اپنی سمز کسی اور کو نہ دیں۔۔۔ پی ٹی اے نے اہم ہدایات جاری کردیں۔
  • کوڑا ٹیکس کی وصولی کی تیاریاں، محکمہ ایکسائز متحرک
  • صدر مملکت سے بلوچستان کے وزراء کی ملاقات، مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
  •  صدر آصف علی زرداری سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی ملاقات
  • صدر مملکت سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی ملاقات، مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بلوچستان میں پائیدار امن کے عزم کا اعادہ
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن