عمران خان نے ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کی ہدایت کی ہے.علیمہ خان
اشاعت کی تاریخ: 19th, August 2025 GMT
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔19 اگست ۔2025 )سابق وزیراعظم عمران خان کی ہمیشرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ آج سپریم کورٹ میں 9 مئی کیسز کی سماعت کل تک ملتوی کردی گئی سپریم کورٹ کے باہر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ ہماری کوشش تھی کہ ہائیکورٹ میں ہمارے کیسز مقرر ہوں.
(جاری ہے)
علیمہ خان نے کہا کہ عمران خان نے حقیقی آزادی تک تحریک کا کہا ہے، ضمنی انتخابات کیلئے سابق وزیراعظم نے واضح کہا کہ اس میں حصہ نہیں لینا دوسری جانب انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمے کی سماعت ہوئی مقدمے کی سماعت اے ٹی سی کے جج امجد علی شاہ نے کی، اس موقع پر پراسیکیوٹر ظہیر شاہ اور ملزمان کے وکلاءعدالت میں پیش ہوئے تھے. عدالت نے 4 ملزمان کو 4، 4 ماہ قید کی سزا سنادی، ملزمان نے عدالت میں اپنے اقبالی بیانات بھی جمع کروادیے اقبالی بیان میں ملزمان نے عدالت کو بتایا کہ لیڈرشپ کے اکسانے پر وہ پرتشدد احتجاج میں شریک ہوئے اقبالی بیان میں ملزمان نے عدالت کو بتایا کہ وہ غریب مزدور ہیں، سزاﺅں میں نظرثانی کی جائے واضح رہے کہ ملزمان کے خلاف تھانہ انجرا ضلع اٹک میں جلاﺅگھیراﺅکا مقدمہ درج تھا.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے علیمہ خان
پڑھیں:
خیبرپختونخوا کابینہ نے 9 مئی مردان توڑ پھوڑ و فائرنگ کیس ختم کرنے کی منظوری دے دی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
خیبرپختونخوا کابینہ نے 9 مئی کے توڑ پھوڑ اور فائرنگ کیسز واپس لینے کی منظوری دے دی ہے۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا کابینہ نے مردان میں 9 مئی کو پیش آنے والے ہنگامہ آرائی، پتھراؤ اور فائرنگ کے کیس کو واپس لینے کی منظوری دے دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس فیصلے کے بعد مقدمے کے قانونی معاملات کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ صوبائی حکومت نے اس مقصد کے لیے پبلک پراسیکیوٹر کا تبادلہ کرتے ہوئے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل انعام اللہ کو خصوصی پراسیکیوٹر مقرر کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق انعام اللہ نے ایڈیشنل ہوم سیکریٹری کی جانب سے لکھا گیا خط عدالت میں جمع کرایا، جس میں مقدمہ واپس لینے کی استدعا کی گئی تھی، عدالت نے درخواست وصول کرتے ہوئے آئندہ سماعت کے لیے 15 اکتوبر کی تاریخ مقرر کردی ہے۔
یاد رہے کہ 9 مئی 2023 کو مردان میں ہنگامہ آرائی کے دوران پتھراؤ اور فائرنگ کے واقعات رونما ہوئے تھے، جن میں کارکنان، راہگیر اور پولیس اہلکار زخمی ہوئے تھے۔ اس مقدمے میں ایم این اے مجاہد خان، ظاہر شاہ طورو سمیت متعدد افراد کو نامزد کیا گیا تھا۔
عدالتی کارروائی کے تناظر میں اس کیس کی واپسی کو ایک بڑی پیش رفت قرار دیا جارہا ہے، تاہم حتمی فیصلہ آئندہ سماعت پر سامنے آئے گا۔
ویب ڈیسک
دانیال عدنان