امریکہ نے6 ہزار سے زائد غیر ملکی طلبہ کے ویزے منسوخ کردیئے
اشاعت کی تاریخ: 19th, August 2025 GMT
امریکہ نے 6 ہزار سے زائد غیر ملکی طلبا کے ویزے منسوخ کر دیے ہیں۔ اس اقدام کے پیچھے مختلف وجوہات سامنے آئی ہیں، جن میں قانون کی خلاف ورزیاں، مقررہ مدت سے زیادہ قیام اور سکیورٹی خدشات شامل ہیں۔
امریکی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ زیادہ تر ویزے ان طلبا کے منسوخ کیے گئے جو امریکہ میں رہائش کے ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے قانونی قیام کی مدت سے تجاوز کر گئے تھے۔ کچھ طلبا نے قوانین کی سنگین خلاف ورزیاں کیں، جن میں نشے کی حالت میں ڈرائیونگ، چوری، یا پرتشدد رویہ شامل تھا۔
دہشتگردی کی حمایت پر بھی ویزے منسوخ
حکام کے مطابق، تقریباً 200 سے 300 طلبہ ایسے بھی تھے جن پر دہشتگردی کی حمایت یا مشتبہ روابط کا شبہ ظاہر کیا گیا، جس کے نتیجے میں ان کے ویزے بھی منسوخ کر دیے گئے۔ یہ تعداد اگرچہ کل منسوخ شدہ ویزوں کے مقابلے میں کم ہے، لیکن اس نے امریکہ کے سیکیورٹی خدشات کو نمایاں کر دیا ہے۔
سخت امیگریشن پالیسی کا تسلسل
یہ اقدام ٹرمپ انتظامیہ کی سخت گیر امیگریشن پالیسیوں کا ایک تسلسل سمجھا جا رہا ہے، جس میں غیر ملکی طلبا کے حوالے سے بھی مزید سختی برتی جا رہی ہے ۔
امریکی حکام نے سوشل میڈیا کی نگرانی، پسِ منظر کی چھان بین اور ویزا اپلائی کرنے والے افراد کی **اسکریننگ کا دائرہ مزید وسیع کر دیا ہے۔
مخصوص ہدایات برائے سفارت کار
رپورٹ کے مطابق امریکی وزارت خارجہ نے دنیا بھر میں تعینات اپنے سفارت کاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ان افراد کی ویزا درخواستوں کے بارے میں خاص طور پر محتاط رویہ اختیار کریں جو سیاسی سرگرمیوں میں شامل رہے ہوں یا امریکہ مخالف خیالات کے حامل سمجھے جاتے ہوں۔
طلبہ میں بے چینی
اس اچانک اور بڑے پیمانے پر ویزے منسوخ کیے جانے سے غیر ملکی طلبہ کی برادری میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے، خاص طور پر ان لوگوں میں جو تعلیمی ویزا پر امریکہ آئے اور قانون کی مکمل پاسداری کر رہے تھے۔ بعض تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس پالیسی سے تعلیمی شعبے میں غیر یقینی صورتحال پیدا ہو رہی ہے اور امریکہ کی بین الاقوامی تعلیمی ساکھ بھی متاثر ہو سکتی ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ویزے منسوخ غیر ملکی
پڑھیں:
سول ڈیفنس پنجاب میں 5 ہزار سے زائد شہری بطور رضاکار رجسٹر، فیصل آباد سب سے آگے
محکمہ داخلہ کے جاری کردہ آن لائن پورٹل پر شہریوں کی جانب سے شاندار رسپانس سامنے آیا ہے اور اب تک 5 ہزار سے زائد افراد بطور سول ڈیفنس رضاکار رجسٹریشن کروا چکے ہیں۔
سیکریٹری داخلہ پنجاب کے مطابق خدمت کے جذبے سے سرشار نوجوان بڑی تعداد میں رجسٹریشن کروا رہے ہیں، جن میں فیصل آباد پہلے، بہاولپور دوسرے اور رحیم یارخان تیسرے نمبر پر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم نے ہمیشہ مشکل کی گھڑی میں خود کو ایک باوقار اور متحد قوم ثابت کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سول ڈیفینس پنجاب کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے 500 ملین روپے فنڈز جاری
سیکریٹری داخلہ نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی قیادت میں سیلاب متاثرین کی امداد اور بحالی پر دن رات کام جاری ہے جبکہ سول ڈیفنس رضاکار 24 گھنٹے متاثرہ علاقوں میں سرگرم عمل ہیں۔
’اب تک لاکھوں متاثرین کو ان کی املاک اور مویشیوں سمیت محفوظ مقامات تک منتقل کیا گیا ہے۔ متاثرین کو ریسکیو کرنے کے بعد کھانا، ادویات اور محفوظ شیلٹر فراہم کیے جا رہے ہیں۔‘
انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کے تمام ادارے فیلڈ میں سرگرم ہیں جبکہ شہری بھی اپنی صلاحیت اور قابلیت کے مطابق رضاکارانہ طور پر سیلاب متاثرین کی خدمت میں مصروف ہیں۔
مزید پڑھیں: پنجاب میں سول ڈیفینس اور ریسکیو 1122 کی فرضی مشقوں کا آغاز
’شہری ڈاکٹر، طبی عملہ، معلم، ریلیف کیمپ ورکرز، غوطہ خور، ویٹرنری ڈاکٹر، شیف، حجام اور مکینک کے طور پر رجسٹریشن کروا رہے ہیں۔‘
سیکریٹری داخلہ نے کہا کہ اس وقت متاثرہ بہن بھائیوں کی مدد کرنا ہم سب کا قومی فریضہ ہے۔ بطور رضاکار خدمات سرانجام دینے والوں کو خصوصی تعریفی اسناد دی جائیں گی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ سول ڈیفنس میں بطور رضاکار رجسٹریشن کے لیے آن لائن پورٹل VCD.HOME.GOP.PK کھلا ہے اور رجسٹریشن کروانے والوں سے متعلقہ اضلاع میں سول ڈیفنس انتظامیہ خود رابطہ کر رہی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آن لائن پورٹل بہاولپور پنجاب رحیم یار خان سول ڈیفنس سول ڈیفینس سیکریٹری داخلہ فیصل آباد